Tuesday, 4 February 2025

ووٹ ضرور دیں، کانگریس کو دیا گیا ایک-ایک ووٹ آپ کے حقوق کی حفاظت کرے گا: راہل گاندھی

 







دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے 70 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ کا دور جاری ہے۔ ووٹر کافی جوش و خروش کے ساتھ اپنی حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کئی رہنماو¿ں نے لوگوں سے جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بھی سوشل میڈیا سائٹ 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں ووٹروں سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔


انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے، "میں آپ سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ آج ووٹ دینے ضرور جائیں۔ کانگریس کو دیا گیا آپ کا ایک-ایک ووٹ آپ کے حقوق کی حفاظت کرے گا، آئین کو مضبوط کرے گا اور دہلی کو ترقی کی راہ پر پھر سے موڑ دے گا۔" راہل نے ووٹروں سے اپیل کرتے ہوئے آگے کہا، "آپ یاد رکھیں کہ آلودہ ہوا، گندے پانی، ٹوٹی سڑکوں کے لیے کون ذمہ دار ہے۔ شفاف سیاست کرنے کی بات بول کر دہلی کا سب سے بڑا گھوٹالہ کس نے کیا۔"


واضح ہو کہ بدھ کی صبح 7 بجے مقررہ وقت سے سبھی پولنگ مراکز پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران رائے دہندگان میں کافی جوش دیکھا جا رہا ہے۔ کئی جگہوں پر 7 بجے سے پہلے ہی ووٹنگ مراکز کے باہر ووٹروں کی قطار لگ گئی۔ ابھی تک کئی اہم رہنماو?ں نے بھی اپنی حق رائے دہی کا استعمال کر لیا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ، کانگریس ایم پی راہل گاندھی اور دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی سمیت کئی دیگر رہنماو¿ں نے پولنگ بوتھ پہنچ کر ووٹ ڈالا۔ اس دوران انہوں نے لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل بھی کی۔


'آپ کا ووٹ آپ کے بچوں کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے'، ترقی اور ایمانداری کے لیے ووٹ کرنے کی کیجریوال کی اپیل


دہلی اسمبلی انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ کئی ووٹروں نے جوش دکھاتے ہوئے صبح میں ہی اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرلیا ہے۔ اس درمیان عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پوسٹ کرکے دہلی کے عوام سے بڑی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، "پیارے دہلی والوں، آج ووٹ کا دن ہے، آپ کا ووٹ صرف ایک بٹن نہیں، یہ آپ کے بچوں کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے، اچھے اسکول، بہترین اسپتال اور ہر کنبہ کو باعزت زندگی دینے کا موقع ہے۔"


اروند کیجریوال نے ا?گے لکھا، "ا?ج ہمیں جھوٹ، نفرت اور خوف کی سیاست کو شکست دے کر سچائی، ترقی اور ایمانداری کو فتح دلانا ہے۔ خود بھی ووٹ کریں اور اپنے دوستوں، رشتہ داروں، پڑوسیوں کو بھی راغب کریں، غنڈہ گردی ہارے گی، دلّی جیتے گی۔"


واضح ہو کہ اروند کیجریوال نئی دہلی سیٹ سے انتخابی میدان میں ہیں۔ انہیں دو سابق وزیر اعلیٰ کے بیٹوں سے چیلنج کا سامنا ہے۔ کیجریوال کے سامنے ایک طرف کانگریس کے سندیپ دیکشت ہیں تو وہیں دوسری طرف بی جے پی کے پرویش سنگھ ورما ہیں۔ ادھر عا?پ کے سینئر رہنما منیش سسودیا کو اپنی پارٹی کی جیت کا بھروسہ ہے۔ ووٹنگ سے پہلے کالکاجی کے درشن کرتے ہوئے سسودیا نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دہلی کے عوام اروند کیجریوال کو ایک بار پھر سے وزیر اعلیٰ بنائیں گے اور وہ خود جنگ پورہ سیٹ سے انتخاب جیتیں گے۔

بدھ (5 فروری) کو دہلی کی سبھی 70 اسمبلی سیٹوں پر ایک ساتھ ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس انتخاب میں عام ا?دمی پارٹی، کانگریس اور بی جے پی سمیت دیگر مقامی پارٹیاں اور آزاد امیدوار ملا کر ک±ل 699 امیدوار میدان میں ہیں۔ ووٹنگ کے لیے دہلی میں 13 ہزار سے زیادہ بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں تحفظ کے سخت انتظامات میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔



No comments:

Post a Comment