دربھنگہ (پریس ریلیز)
ڈاکٹر محمد شفاعت کریم اسسٹنٹ پروفیسر ، گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال، پٹنہ نے ایک پریس اعلانیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ
آج مورخہ 28 فروری بروز جمعہ کو گورنمنٹ مڈل اسکول بسنت، جالے، دربھنگہ کے ہیڈ ماسٹر شمس الضحی عرف جوہی ماسٹر اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔ انہوں نے 1991 سے حکومت بہار میں ایک سرکاری اساتذہ کے طور پر اپنی خدمت کا آغاز کیا جس کے بعد 2019میں انہوں نے ہیڈ ماسٹر کا عہدہ سنبھالا۔ اس طرح سے 34 سالہ سروس میں تقریبا 6سالوں تک انہوں نے اڈمنسٹریٹیو پوسٹ سنبھالا اور آج اسکول کے سارے اساتذہ اور طلباء نے نم آنکھوں سے اپنے ہر دل عزیز استاد اور با وقار ہیڈ ماسٹر کو الوداع کہا۔ ڈاکٹر محمد شفاعت کریم، اسسٹنٹ پروفیسر ، گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال، پٹنہ نے پریس اعلانیہ جاری کرتے ہوئے یہ باتیں بتائیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس الوداعیہ تقریب میں کئی نامور شخصیات موجود تھیں جن میں جالے بلاک کے بی ای او شری پرمود ٹھاکرمہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے، ان کے علاوہ مہمانان میں ڈی ڈی او خالد جوہر، بی پی ایم محمد منظر بیگ ، بسنت پور پنچایت کے مکھیا امر ناتھ مہتو، سابق مکھیا نتھنی جھا اور اوپیندر جی، سماج سیوی پشو پتی مشر کے علاوہ بڑی تعداد میں بسنت پور پنچایت اور دوگھرا پنچایت کے اساتذہ کرام اور متحرک عوام موجود تھے۔ بی ای او پرمود ٹھاکر نے ہیڈ ماسٹر موصوف کی کامیاب اڈمنسٹریشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی معاملات میں الجھے ، صاف ستھرے طریقہ سے انہوں نے اپنی سروس انجام دی ہے جو موجودہ دور کے اساتذہ کے لئے ایک مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے حکومتی پیغامات اور حکم کو بر وقت نافذ کرایا اور سہی کام کو جلد پورا کرانا اور غلط کو کبھی سپورٹ نہ کرنا ان کی شغل رہا ہے۔ آج کی اس تقریب میں پرنسپل صاحب کی اہلیہ محترمہ طلعت ناہید، ان کے صاحبزادے شارق ضحی، ان کے بھائی ڈاکٹر بد ر الدجی، ماسٹر کشف الدجی نےبھی اپنی موجودگی درج کرائی اور اس نازک موقع پر سب نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔


No comments:
Post a Comment