Saturday, 8 February 2025

دہلی سے عآپ کو بے دخل کرنے کے بعد بی جے پی نے گھوٹالوں کی جانچ کا ارادہ کیا ظاہر، تشکیل دی جائے گی ایس آئی ٹی

 




دہلی اسمبلی انتخاب کے نتائج سے بی جے پی میں جشن کا ماحول ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس فتح پر خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔ پی ایم مودی تو بوقت شام خطاب بھی کرنے والے ہیں۔ اس درمیان بی جے پی نے دہلی میں ہوئے گھوٹالوں کی جانچ کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ عا?پ کو دہلی کے اقتدار سے بے دخل کرنے کے بعد وہ بدعنوانی میں پھنسے لیڈران کے خلاف زور و شور سے کارروائی شروع کرے گی۔


دہلی بی جے پی صدر ویریندر سچدیوا نے بدعنوان لیڈروں کے خلاف جلد سے جلد جانچ شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ترجیح دہلی کی ترقی اور دہلی کو ترقی یافتہ راجدھانی بنانا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے عآپ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں جتنے گھوٹالے ہوئے ہیں ان کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی جائے گی۔ دہلی کو جس نے لوٹا ہے، ان سے دہلی نے اپنا بدلہ لے لیا ہے۔ دہلی والوں نے ان بدعنوانوں کو باہر کرنے کا کام کیا ہے جنھوں نے لوٹ مچائی تھی۔


قابل ذکر بات یہ ہے مشہور سماجی کارکن انا ہزارے نے بھی عآپ کی شکست پر حملہ کیا ہے۔ دراصل عآپ کی بنیاد بدعنوانی کے خلاف شروع ہوئی انّا ہزارے تحریک میں ہی پڑی تھی۔ حالانکہ انّا ہزارے نے خود کو اس پارٹی سے الگ ہی رکھا۔ اب جبکہ عآپ کو دہلی میں شکست کا سامنا ہوا ہے تو انھوں نے کہا کہ ”پیسوں کو زیادہ اہمیت دینے کے سبب عآپ کی شبیہ کو نقصان پہنچا۔ عآپ اس لیے ہاری کیونکہ وہ مخلصانہ طریقے سے لوگوں کی خدمت کرنے کی ضرورت کو سمجھنے میں ناکام رہی اور غلط راستہ اختیار کیا۔“



No comments:

Post a Comment