پندرہ اگست کے پرمسرت اور مقدس موقع پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
آئیے، ہم اپنے پیارے وطن کی آزادی کے اس تاریخی دن کو فخر، اتحاد اور محبت کے جذبے کے ساتھ منائیں۔
جئے ہند! “
پندرہ اگست کے پرمسرت اور مقدس موقع پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
آئیے، ہم اپنے پیارے وطن کی آزادی کے اس تاریخی دن کو فخر، اتحاد اور محبت کے جذبے کے ساتھ منائیں۔
جئے ہند! “
صغیرہ فاونڈیشن کے قیام کو بمشکل تین سال ہوئے ہیں۔ان تین سالوں میں اس کی خدمات کا جائزہ ہم لیتے ہیں تو مسرت بھی ہوتی ہے اورافتخار کا جذبہ بھی پیدا ہو تا ہے۔صغیرہ فاونڈیشن کے بانیان شروع سے ہی رمضان کے مبارک مہینہ میں غیر یبوں اورمحتا جوں کے درمیان راشن کی تقسیم کرتے رہے ہیں اور اس نیک کاموں کواب نہ صرف گونڈوی تگ محدود کئے ہوئے ہیں بلکہ نیو ممبئی شیووڈ، ماہم دھاراوی اور ممبئی میں رے روڈ تک اس کام کو بخوبی انجام دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔راشن کی تقسیم میں کسی طرح کی تفریق نہیں برتی گئی ہے، ہر طبقہ کے غریبوں اور محتاجوں کو راشن کا بستہ دیا گیا ہے۔حالیہ برسوں میں صغیرہ فاونڈیشن کا دائرہ ہیلتھ اور تعلیمی امداد تک جا پہنچا ہے۔اپنے قیام کے باقاعدہ پہلے سال گونڈوی میں ایسے طلباء وطالبات جو اپنی فیس ادا نہیں کر پا رہے تھے ان کی پوری فیس براہ راست اسکول میں ادا کی گئی ہے۔ابتک ایسے مریض جو علاج کے اخراجات ادا نہیں کر پارہے تھے، جنہوں نے صغیرہ فاونڈیشن کے ذمہ داران سے رابطہ کیا ہے، تفتیش کے بعد ان کے علاج کے اخراجات براہ راست اسپتالوں میں داخل کئے گئے ہیں۔ ممبئی میں اہل بہار سالہا سال سے مقیم ہیں ان کے مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کے لئے ممبئی کے اسلام جمخانہ مرین لائنس میں بہار کے دانشوروں کا ایک یادگار عظیم جلسہ منعقد کیا گیا۔مذکورہ پروگرام میں بہار کے ہر مکتبہ فکر کے دانشوروں نے بہت ہی جوش وخروش سے حصہ لیا اور اسکے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔بہار فاونڈیشن ممبئی چیپٹر حکومت بہار کی تنظیم ہے جس کا بنیادی مقصد ممبئی میں مقیم اہل بہار کی فلاح وبہبود سے ہے مزید بہار کے تاجروں کو بہار میں تجارت کے قیام اور فروغ میں مدد اور رہنمائی بھی دینی ہے۔ابھی 23 مارچ سنہ2024 کو نیو ممبئی میں بہار دیوس جوش وخروش کے ساتھ ساتھ منایا گیا مذکورہ جشن میں بہار کے کئی وزراء شریک ہوئے۔ممبئی میں بہار کے اعلی عہدوں پہ فائز افسران بھی موجود تھے۔ اس جشن میں صغیرہ فاونڈیشن کی خدمات کا تذکرہ ہوا،خوب ستائش اور پذیرائی ہوئی۔ جناب سنجے سراوگی ریونیو اینڈ لینڈ منتری کے ہاتھوں جناب ابرار احمد شیخ جنرل سیکریٹری صغیرہ فاونڈیشن کو شال پیش کیا گیا، انھیں صغیرہ فاونڈیشن کی اہم خدمات کے لئے ستائشی شیلڈ بھی پیش کیا گیا۔اس موقع سے صغیرہ فاونڈیشن کے ٹرسٹی جناب نظام الدین اور یا سین انصاری صاحبان کی بھی گلپوشی کی گئ اور انھیں ستائشی کلمات سے نوازا گیا۔
ابرار احمد شیخ
جنرل سیکرٹری صغیرہ فاونڈیشن گونڈوی ممبئی
کو بنٹ ہال، نوی ممبئی میں بہار دیوس کے موقع پر بہار سرکار کے ادارے بہار فائونڈیشن (ممبئی چیپٹر) کی جانب سے صغیرہ فائونڈیشن کو ممبئی میں صحت، تعلیم، اجتماعی شادیوں اور دیگر فلاحی کاموں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر بہار حکومت کے محکمہ محصولات اصلاحات اراضی کے معزز وزیر، جناب سنجے جی سراوگی کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر صغیرہ فا ئونڈیشن کے سیکریٹری ابرار احمد شیخ، ٹرسٹی نظام الدین شیخ، یاسین انصاری صاحب سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔
پٹنہ:پرائیویٹ اسکولز اینڈ چِلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قومی صدر شمایل احمد کی جانب سے ان کی رہائش گاہ جمیل کمپائونڈ، سمن پورہ، راجا بازار میں گزشتہ چار دہائیوں سے رمضان المبارک کے مقدس موقع پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے، اور اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی اٹھارہویں روزے کے دن افطار کی دعوت دی گئی، جس میں پٹنہ شہر کے 400 سے زائد معزز تعلیمی ماہرین، مشہور شخصیات، انتظامی افسران سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے نمایاں رہنمائوں نے شرکت کی۔اس موقع پر اذان ہوتے ہی شام 6 بجے تمام روزہ داروں نے کھجور، پھل، شربت اور مختلف لذیذ پکوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔
تقریب میں شریک اہم شخصیات
افطار پارٹی میں خصوصی طور پر سکم کے سابق گورنر جناب گنگا پرساد، بہار اسمبلی میں کانگریس لیڈر شکیل احمد خان، سابق کونسل ممبر پریم چند مشرا، ایم ایل سی قاری شعیب، آئی پی ایس افسر وکاس ویبھو، سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر سی پی ٹھاکر کے فرزند دیپک ٹھاکر، اعجاز احمد صدیقی، سید شکیل احمد، سید شاہجہاں احمد، سید پرویز اعظم، سہیل اکرام، قیصر خان، ایاز احمد، حیدر امام، ڈاکٹر مصباح، جاوید خان، ڈاکٹر حسن، پرویز منظر، شاہ ذلفی، شہاب الدین بیگ، فیروز خان، جوگیندر سنگھ، انیل سنگھ، نتن شیکھر، امریش کمار، آشیش، چندر لوک سمیت 400 سے زائد افراد شریک ہوئے۔
بھائی چارے اور یکجہتی کی مثال
افطار پارٹی کے میزبان اور ایسوسی ایشن کے قومی صدر جناب شمایل احمد نے رمضان المبارک کے اس بابرکت موقع پر تشریف لانے والے تمام مہمانوں کا دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کیا اور برسوں پرانی بھائی چارگی اور یکجہتی کی روایت کو برقرار رکھا۔
رمضان کا مقدس مہینہ انسان کو سچائی اور صبر و تحمل کا درس دیتا ہے۔ اس بابرکت ماہ میں روزہ دار عبادت میں مصروف رہتے ہیں اور افطار میں شریک تمام افراد نے ملک اور ریاست میں امن و سلامتی کی دعا کی۔
افطار کے بعد مولانا انور صاحب نے مغرب کی نماز کی امامت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ روزہ رکھنے سے انسان کو بھوک اور پیاس کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے اور وہ ان غریب بھائیوں کے دکھ درد کو سمجھ سکتا ہے جن کے پاس دو وقت کی روٹی بھی نہیں ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان میں زکوٰةدینے کا ثواب 70 گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔
روحانی ماحول اور مسحور کن منظر
افطار کا منظر انتہائی دلکش تھا، جہاں امیر و غریب، چھوٹے بڑے سب نے ایک ساتھ روزہ افطار کیا، جس س
ے اتحاد و محبت کا حسین نظارہ دیکھنے کو ملا۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے اللہ تعالیٰ نے خود کسی باغ میں رنگ برنگے پھول سجا دیے ہوں۔
400 سے زائد شرکاءنے مزیدار پکوانوں کا لطف اٹھایا اور ہر سال کی طرح اس سال بھی اتنی شاندار افطار پارٹی کے انعقاد پر ایسوسی ایشن کے قومی صدر شمایل احمد کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کی قومی سیکرٹری فوزیہ خان نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس مقدس تقریب میں شرکت کرنے پر سبھی کا خیرمقدم کیا۔
نریندر مودی اور امیت شاہ فوجیوں سے معافی مانگیں :غریب داس
جن سوراج پارٹی اور پرشانت کشور جی کا بہت شکریہ- شاہد اطہر
دربھنگہ: جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور جی اور پارٹی کے صدر منوج بھارتی جی نے مجھے ریاستی سطح کی کمیٹی کا رکن بنایا ہے اس کے لئے میں دونوں حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کمزور کندھے پر اتنی بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے پوری لگن کے ساتھ مکمل کرنا میرا سیاسی مقصد رہیگا شاہد اطہر نے کہا کہ ہماری جن سوراج پارٹی اس سال 2 اکتوبر 2024 کو قائم ہوئی اور اس کے بنتے ہی پارٹی نے چار اسمبلی ضمنی انتخابات میں اطمینان بخش کارکردگی کا مظاہرہ کیا جب کہ ان چاروں اسمبلیوں میں نہ تو پیدل یاترا ہوئی اور نہ ہی ضلعی کمیٹی بنائی گئی۔ لیکن جن سوراج نے پرشانت جی کی قیادت میں 35 سال پرانی پارٹی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا کام کیا، جس کے لیے پرشانت جی اور تمام جن سوراجی مبارکباد کے مستحق ہیں- شاہد اطہر نے کہا کہ پرشانت جی نے اعلان کیا ہے کہ جن سوراج کے اقتدار میں آنے کے 5 سال بعد بہار میں بچوں کے لیے بہترین تعلیمی نظام ہوگا، بہار میں ہی نوجوانوں کے لیے 10 سے 15000 روپے کا روزگار اور 60 سال سے زیادہ عمر کے مردوں اور عورتوں کو 2000 روپے ماہانہ پنشن فراہم کرنے کا کام کرینگے -اس موقع پر شاہد اطہر نے کہا کہ تبدیلی کا طوفان شروع ہو چکا ہے جو 2025 میں جن سوراج کے اقتدار میں آنے کے بعد ہی رکے گا۔ شاہد اطہر نے کہا کہ پرشانت جی نے 2025 کے اسمبلی انتخابات میں اقلیتوں کو 40 سیٹیں دینے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے اقلیتوں نے کرپشن اور اقربا پروری کی حکومت کو گرانے کا ذہن بنا لیا ہے۔ شاہد اطہر نے کہا کہ 24 جنوری کو جننائک کرپوری ٹھاکر جی کے یوم پیدائش پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ شاہد اطہر نے مزید کہا کہ جن سوراج کے کور کمیٹی کے ممبر وسیم نیر انصاری، عبید الرحمان، ڈاکٹر رام بابو کھیتان، ڈاکٹر اعجاز علی، ڈاکٹر بی بی ساہی، فتح احمد اور دربھنگہ کے ضلع صدر بلٹو ساہنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً جن سوراج کے مشن کو کامیاب بنانے میں آپ کے ساتھ قدم بہ قدم چلوں گا اور جن سوراج و پرشانت جی کے مشن کو متھیلانچل کے تمام لوگوں کے دلوں میں بسانے کا کام کروں گا-رہے گا۔
---------انتقال پُر ملال-------
السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
جناب حافظ محمد شعیب صاحب ساکن موضع برار ضلع سیتامرهی بہار
60سالوں سے محراب مسجد وزیر کمپاؤنڈ ملاڈ ایسٹ میں بحیثیت امام خدمت انجام دے رہے تھے،آج دن میں مرحوم اس دار فانی سے عالم بقا کو کوچ کر گئے(انا للہ وانا الیہ راجعون) کل بروز اتوار ۱۵دسمبر 2024 بعد نماز ظہر محراب مسجد ملاڈ(ایسٹ) میں نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی،سومواری بازار قبرستان ملاڈ(ویسٹ) مین تدفین عمل میں آئیگی
مولانا زکریا قمر
سرپرست
صغیرہ فاؤنڈیشن گوونڈی ممبئ (انڈیا)
چھٹے مرحلے کے 5 تنظیمی اضلاع میں جے ڈی (یو) کی ضلع سطح کی ورکرس کانفرنس کا انعقاد
پٹنہ، 14 دسمبر : ہفتہ کو ریاستی جنتا دل (یو) نے ویشالی، مدھوبنی، پٹنہ میٹروپولیٹن، سہرسہ اور شیوہر میں ضلع سطح کی ورکرس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ ہر ٹیم میں بہار حکومت کے معزز وزیر جناب وجے کمار چودھری، عزت مآب ریاستی صدر جناب امیش سنگھ کشواہا، عزت مآب وزیر جناب شرون کمار، عزت مآب وزیر جناب بیجیندر پرساد کی یادو اور وزیر اشوک چودھری کی صدارت میں پارٹی کے نو۔ نو لیڈران شامل ہوئے۔ پارٹی کے قومی کارگزار صدر اور معزز راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ جناب سنجے کمار جھا مدھوبنی میں منعقدہ ضلع سطح کے کارکنان کانفرنس میں موجود تھے۔
اس موقع پر عزت مآب ریاستی صدر جناب امیش سنگھ کشواہا نے کہا کہ پارٹی کے تمام کارکنان 'مشن 2025-ٹارگٹ 225' کو حاصل کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم اور وقف ہیں۔ ورکرز کانفرنسوں میں بے پناہ ہجوم کا جمع ہونا ہماری پارٹی کے لیے ایک اچھی علامت ہے اور آنے والے دنوں میں اس کے مثبت اثرات یقیناً نظر آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفادار کارکن ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں اور کارکنوں کی مدد سے ہم 2025 میں ترقی دشمن قوتوں کو شکست دیں گے۔
پٹنہ، 14 دسمبر 2024: ہفتہ کو پٹنہ میٹروپولیٹن جنتا دل (یونائیٹڈ) کے کارکنان کانفرنس کا اہتمام پٹنہ میٹروپولیٹن ضلع صدر جناب آصف کمال کی صدارت میں رام لکھن سنگھ یادو کالج، انیس آباد میں کیا گیا۔ اس کا افتتاح کرتے ہوئے دیہی ترقی کے وزیر شراون کمار نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعلیٰ نتیش کمار پورے بہار کی ترقی میں مصروف ہیں، 10 لاکھ 63 ہزار خواتین کو خصوصی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکومت کی طرف سے ان کی روزی روٹی کے لیے ہر ایک کو 2-2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی گئی ہے۔ تالاب کی دیکھ بھال اور بکری پالنے کے لیے حکومت کی طرف سے مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سرس میلے میں پہلی بار بہار کی خواتین کاروباریوں کو اسٹال لگانے میں ترجیح دی گئی ہے تاکہ خواتین کاروباریوں کا سامان فروخت کیا جاسکے۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جنتا دل (یونائیٹڈ) کے قومی جنرل سکریٹری اور سابق وزیر شری شیام رجک نے کہا کہ ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راو¿ امبیڈکر نے دلتوں کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی ترقی کے لیے بہت کام کیا۔ آزادی حاصل کرنے کے بعد کچھ لوگوں نے دلتوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا تاکہ صرف ان کے ووٹ لے کر حکومت بنائی جائے۔ اپنے دور اقتدار کے 20 سال کے دوران، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سماجی، اقتصادی اور سیاسی پوزیشن کے لیے پنچایتوں میں ریزرویشن فراہم کیا، امبیڈکر ہاسٹل تعلیم کے لیے تعمیر کرکے تعلیمی ترقی کے لیے کام کیا اور معاشی ترقی کے لیے کاروباری منصوبے بنا کر لوگوں کو بااختیار بنایا۔
جنتا دل (یونائیٹڈ) کے قومی ترجمان جناب راجیو رنجن پرساد نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کے 20 سال کے دور حکومت میں سماج کے کمزور طبقات کی بہتری کے لیے بے مثال کام کیا گیا ہے۔ شری نتیش کمار نے قومی سطح پر ایک نمونہ قائم کیا ہے، خاص طور پر خواتین، سماج کے محروم طبقات، انتہائی پسماندہ، دلتوں اور مہادلیت کی ترقی کے لیے۔
اس موقع پر سابق ایم پی مسٹر چندیشور پرساد چندرونشی، سابق وزیر مسٹر جئے کمار سنگھ، مسزکہکشاں پروین، مسٹر رام سیوک سنگھ، مسٹر للت نارائن منڈل، مسٹر ارون مانجھی، مسٹر نیہورا پرساد یادو، مسٹر اروند۔ نشاد، مسٹر رنوجے کمار، مسٹر ڈاکٹر دھرمیندر چندرونشی، مسٹر جتیندر پٹیل، مسٹر دھیرج کشواہا، مسٹر انیل کمار سنگھ، مسٹر رویندر پٹیل، مسٹر شتروگھن پاسوان، مسٹر آفتاب عالم، مسٹر۔ بنٹی چندراونشی، مسٹر کمل نوپانی موجود تھے۔
کانگریس سوشل میڈیاشعبہ کی ہوئی اہم میٹنگ ، ریاستی حکومت کی ناکامیوں کو اجاگرکرنے کا لیا گیا عزم
پٹنہ۔:آئندہ بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بہار پردیش کانگریس کے سوشل میڈیا شعبہ کی ایک اہم میٹنگ ریاستی ہیڈکوارٹر صداقت آشرم میں منعقد ہوئی۔
اس میٹنگ کی صدارت ریاستی کانگریس کے سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین سوربھ سنہا نے کی جس میں سوشل میڈیا کے نیشنل کوآرڈینیٹر پرنو بطور مہمان خصوصی اور نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر اکشت جی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے نیشنل کوآرڈینیٹر پرنونے کہا کہ بہار میں بی جے پی-جے ڈی یو کے جھوٹے وعدوں اور ترقی کے دعووں کو عوام کے سامنے لانا ہوگا اور اس کے لیے ہمیں مضبوط جدوجہد کرنا ہوگی۔نیشنل کوآرڈینیٹر اکشت جی نے کہا کہ ہمیں کانگریس کے زمینی کام کو عوام تک لے جانے کے مقصد کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے ریاستی کانگریس سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے کام کی تعریف کی۔ریاستی سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے چیرمین سوربھ سنہا نے کہا کہ آئندہ انتخابات سے قبل سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ کو از سر نو ترتیب دیا گیا ہے اور اس میٹنگ میں تمام ضلعی انچارج موجود تھے اور ان کے بہترین کام کو دیکھتے ہوئے قومی قیادت نے انہیں اعزاز سے نوازا۔ انتخابات سے پہلے ا ہم تیار ہوں گی اور بی جے پی اور جے ڈی یو کی جھوٹ کی فیکٹری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا کام کیاجائےگا۔ میٹنگ میں ریاستی کانگریس کے سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین سوربھ سنہا، نائب صدر خالد امین شیخ، کوآرڈینیٹر روی کمار، امت سنگھ اور دیگر لیڈران موجود تھے۔
یوتھ کانگریس صدر شیو پرکاش غریب داس کی قیادت میں وزیراعلیٰ کا پتلا نذرآتش، پٹنہ کے ڈی ایم کو برخواست کرنے کا کیا گیا مطالبہ
پٹنہ:بہار پردیش یوتھ کانگریس کے صدر شیو پرکاش غریب داس کی قیادت میں اور یوتھ کانگریس کے قومی سکریٹری کمار روہت کی موجودگی میں نتیش کمار کا پتلا جلایا گیا، جس میں پٹنہ کے انکم ٹیکس گولمبر میں طلباء کے ساتھ نارواسلوک کرنے والے ڈی ایم کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔چیئرمین نے کہا کہ مسابقتی امتحانات میں پیپر لیک ہونے کی خبریں آئے روز سامنے آرہی ہیں جس سے طلباء کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیپر لیک ہونے سے نجات کے لیے کوئی مضبوط قانون بنایا جائے۔انڈین یوتھ کانگریس کے قومی سکریٹری کمار روہت نے کہا کہ پٹنہ کے ڈی ایم کے ذریعہ بی پی ایس سی کے طلباءکے ساتھ کیا گیا برا سلوک قابل مذمت ہے اور انہوں نے پٹنہ کے ڈی ایم کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر سونو اگروال، بہار پردیش یوتھ کانگریس کے وکاس کمار جھا،اکٹر آلوک، روہت کمار، امیت سکندر، راہل پاسوان، وویک چوبے، روشن، نتیش، ردھی گاندھی، نیرج جھا سمیت درجنوں یوتھ کانگریس کارکنان موجود تھے۔
کیوبا سپرمارکیٹ کا شاندار افتتاح
پٹنہ( نمائندہ )
پٹنہ کے مشہور ومعروف علاقہ راجہ بازار ،بیلی روڈ خواجہ پور ہ ، پلر نمبر 41 کے نزدیک کیو با سپر مارکٹ کا شاندارہ افتتاح جناب منور حسین نے کیا ۔ اس موقع پر سپر مارکیٹ کے مالک ضیا ءاللہ خان سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے ۔
اس موقع پر سپرمارکیٹ کے مالک مسٹر ضیاءاللہ خان نے کہاکہ یہ سپر مارکیٹ شہر کے انتہائی مصروف ترین علاقے میں واقع ہے اور اس سپر مارکیٹ میں روزہ مرہ کی تمام معیاری اشیاءدستیاب ہیں۔ گھریلو ضروریات ، پرسنل کیریئر ، کھلونے اور اسٹیشنری ، جوئیلری ، کاسمیٹک ، نمائشی اشیاءسمیت روزہ مرہ کی تمام اشیاءموجود ہیں۔ کچھ اشیاءکی خرید پر 20% فیصد کی رعایت بھی مل رہی ہے ۔ امید ہے کہ صارفین کو یہ اسٹور پسند بھی آئے گا اور ہم صارفین کی توقعات اور امیدوں پر کھڑا اترنے کی کوشش کریںگے۔
پٹنہ:،زراعت اور صحت کی دیکھ بھال جیسے لائف سائنسز میں عالمی رہنما بائیر نے اپنے 'سہبھاگی' پروگرام کے لیے ایک توسیعی منصوبے کا اعلان کیا ہے تاکہ دیہی خواتین اور نوجوانوں کو ایک جامع کاشتکاری ماحولیاتی نظام تیار کرکے بااختیار بنایا جاسکے۔ ’بائیر پارٹنر پروگرام‘ 2019 میں شروع کیا گیا تھا اور آج اس کے پورے ہندوستان میں 4000 سے زیادہ سہبھاگی اس میں شامل کئے جاچکے ہیں۔ یہ اقدام دیہی صنعت کاروں کو Bayer کے ساتھ شراکت کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے تاکہ بائیر کی کسانوں تک رسائی کو بڑھایا جا سکے اور اختراعی حل تلاش کر سکیں۔
پروگرام کے سلسلے میں ہندوستان، بنگلہ دیش اور سر ی لنکا کے لئے بائیرکے کنٹری ڈیویزنل چیف، کراپ سائنس سائمن-تھورسٹن وی بش نے کہا "مقامی کمیونٹیز کے لیے کھیتی میں تبدیلی لانے کی ہماری وسیع تر کوششوں کے حصے کے طور پر، ہمارا مقصد مائیکرو انٹرپرینیورز کسانوں کے لئے پائیدار اور ذمہ دارانہ کھیتی کے مواقع فراہم کرنا اور دیہی پیداواری صلاحیت کو سپورٹ کرنا ہے۔ بائیر ان پارٹنروں کے ساتھ مل کر اپنے گاو¿ں میں اس مکمل ماحولیاتی نظام کو تیار کرنے کے لیے کام جاری رکھے گا، تاکہ زراعت کے شعبے میں بہتر اور نئی ٹیکنالوجیز تیار کی جا سکیں اور اچھے معیار کی مصنوعات حاصل کی جا سکیں۔ اس کے علاوہ، بائیر کی مصنوعات کے بارے میں تکنیکی معلومات دے کر، کسانوں کو نئی فصلوں اور مصنوعات کے بارے میں مشورہ دیا جا سکتا ہے۔
پٹنہ: بہت سے لوگ شہرت اور دولت حاصل کرنے کا خواب دیکھتے ہیں، کچھ لوگ بڑی نوکری حاصل کرنے کے خواب دیکھتے ہیں، لیکن بہت کم لوگ ہیں جو حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں، بائیجوس کے ٹیوشن سینٹر میں ریاضی کے استاد اشونی کمار اسی زمرے میں آتے ہیں۔ ڈیجیٹل لرننگ سے لیس،اشونی طالب علموں میں ریاضی کے لیے محبت پیدا کرنے کے لیے تندہی سے کام کر رہے ہےں۔ بہار کے ایک چھوٹے سے شہر حاجی پور سے تعلق رکھنے والی اشونی کو فطری طور پر ریاضی کا ہنر حاصل تھا اور وہ بچپن سے ہی انجینئر بننا چاہتی تھے۔ سپر 30 پروگرام کی تیاری کے بعد، اس نے مکینیکل انجینئرنگ میں بی ٹیک کرنے کے لیے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ٹیکنیکل یونیورسٹی لکھنو¿ میں داخلہ لیا۔
ریاضی کے ماہر تعلیم اشونی کمار کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی تقریباً 20 فیصد آبادی ریاضی کے خوف کا شکار ہے۔تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اس خوف کی وجہ سے ارتکاز، یادداشت اورآگے بڑھنے کی رفتار پر اثر پڑتا ہے جو کہ مطالعے کے لیے بہت ضروری ہیں۔ چھوٹی ریاستوں بہار اور پھر پٹنہ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد مجھے زمینی حقیقت کا علم ہوا ہے کہ ہمارے طلباءکی ریاضی کی مہارت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ چونکہ ریاضی اور اس کے تصورات فطری طور پر مجھ میں تھے۔ اشونی کا کہنا ہے کہ اس لیے میں نے اپنے نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح کے لیے تیاری کرنا سکھانے کا فیصلہ کیا، تاکہ وہ بہترین سے مقابلہ کر سکیں۔ اس سوچ کے ساتھ، میں نے ریاضی میں اپنی اسکولی تعلیم کو مضبوط کرنے کے لیے پٹنہ میں بائیجوس کے ٹیوشن سینٹر میں جوائننگ کی۔ یہ وبائی مرض ڈیجیٹل تعلیم کو آگے لانے کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔ اس سے اساتذہ کو زیادہ سے زیادہ بچوں تک پہنچنے میں مدد ملی۔ بائیجوس کے ساتھ، میں ایک موثر استاد بننے کے اپنے خواب کو جی رہا ہوں۔ میں اپنے طالب علموں کو ریاضی میں بہتر ہونے میں مدد کرنے کے لیے تمام نئی تکنیک، ورچوئل لرننگ کے لیے ضروری چیزیں، اورپرسنلائزڈ کنٹنٹ فراہم کر سکتا ہوں۔
پٹنہ 31 اگست (نمائندہ )پرائیویٹ اسکولس اینڈ چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن کی "دسویں اساتذہ اعزازی تقریب" کا انعقاد ویرچند پٹیلپتھ، پٹنہ میں واقع "رابندر بھون" کے آڈیٹوریم میں کیا گیا۔
تقریب کا افتتاح بہار حکومت کے وزیر تعلیم پروفیسر چندر شیکھر ، روٹری کے عالمی صدر روٹیرین مسٹر شیکھر مہتا، آفات منیجمنٹ کے وزیر شاہنواز عالم، صنعت کے وزیر سمیر کمار مہاسٹھ، نالندہ لرننگ کے سی ای او تمل مکھرجی اور ایسوسی ایشن کے قومی صدر سید شمائل احمد نے شمع روشن کر کیا۔رابندر بھون میں منعقدہ اس تقریب میں بہار سمیت ملک بھر کے نجی اسکولوں کے 2000 ڈائریکٹروں اور اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر بہار کے تمام 38 اضلاع کے عہدیداران اور دیگر ریاستوں سے تشریف لائے ہوئے انجمن کے ریاستی صدور نے مہمان خصوصی کو ان کی طرف سے شال اور یادگاری تحفے پیش کر کے اعزاز سے نوازا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، عزت مآب وزیر تعلیم، پروفیسر چندر شیکھر نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں کا تعلیم کے میدان میں بہت بڑا اور اہمکردارہے۔ حکومت ا سکولوں کی ہر طرح سے مدد کرے گی تاکہ وہ بہتر تعلیم دے سکیں۔ انہوں نے جن ا سکولوں کو تسلیم نہیں کیا گیاہے ان کو بھی تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ا سکول غریب بچوں کے مفت تعلیم کے لیے 25 فیصد داخلوں کے حکومتی فیصلے کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے اسوسی ایشن کے قومی صدر شمائل احمد کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں انجمن کے ذریعہ پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ کے لیے دن رات ہندوستان کے کونے کونے میں جو شاندار کام کیا جارہا ہے وہ قابل ستائش ہے۔عزت مآب وزیر نے قومی صدر شمائل احمد سے بھی کہا کہ وہ جلد ہی ایک خصوصی میٹنگ منعقد کریں اور پرائیویٹ سکولوں کی تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے لیے بات چیت کریں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ روٹری کے صدر 2021-22 روٹیرین شیکھر مہتا جو مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں کا تعلیمی میدان میں بہت بڑا اور اہم کردار ہے۔ اس موقع پر انہوں نے روٹری کی جانب سے پرائیویٹ ا سکول کے لیے انتہائی موزوں تجاویز بھی دیں۔ روٹری انڈیا ملک کے دو کروڑ ناخواندہ بالغوں کو تعلیم دینے کے لیے ایسوسی ایشن آف انڈیا سے منسلک 2 لاکھ اسکولوں کے ساتھ لٹریسی مشن کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔انھوں نے روٹری انڈیا لٹریسی مشن کے مکمل خواندگی پروگرام کا اعلان کیا اس موقع پر اسوسی ایشن سے وابستہ تمام پرنسپل اور اساتذہ موجود تھے۔تقریب کے مہمان خصوصی، ڈیزاسٹر ڈپارٹمنٹ، حکومت بہار کے وزیر شاہنواز، صنعت کے وزیر سمیر کمار مہاسٹھ نے اپنے تہنیتی پیغام میں سماج کو بہتر بنانے اور بہار کی تعلیم کی صحیح رہنمائی کے لیے پرائیویٹ اسکولوں کے تعاون کی تعریف کی۔ اس موقع پر تقریب میں تمام اضلاع کے ریاستی انچارج اور ایسو سی ایشن کے ذمہ داران موجود تھے۔مہمان خصوصی کے طور پرایسو ایشن جموں و کشمیر کے صدر جی این وار، ترجمان اشرف بابا پیرزادہ، تمل ناڈو کے سیکرٹری بلال نٹر، جوائنٹ سیکرٹری راشد اقبال، تلنگانہ کے سکریٹری رام چندرن ریڈی آرو، جنرل سکریٹری ایس این ریڈی، مغربی بنگال کے سکریٹری جناب ایشان سنگھ، مسٹر پنکج سنگھ، اور اسوسی ایشن کے نیشنل جوائنٹ سکریٹری مسٹر ہریندر سنگھ، ڈاکٹر ایس پی ورما نائب صدر دیوآنند جھا، ڈاکٹر امیش پرساد، ڈاکٹر بی پریم، ایسوسی ایشن کے ہیڈ آفس سکریٹری فوزیہ خان سمیت کئی نامور ماہرین تعلیم موجود تھے۔
ریاست میں پیداوار میں اضافے کے ساتھ ہی کسانوں کی آمدنی میں قابل قدر اضافہ ہوا: امیش کشواہا
پٹنہ،
2 اگست (نمائندہ)۔ جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے کہا کہ یہ
نتیش کمار کی حکومت کے کاموں کا نتیجہ ہے کہ ریاست میں نہ صرف پیداوار میں
اضافہ ہوا ہے بلکہ کسانوں کی آمدنی میں بھی قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔ بہار
میں جہاں 2005-06 میں زراعت کا بجٹ صرف 20.43 کروڑ روپے تھا، وہ 2022-23
میں بڑھ کر 7,712 کروڑ روپے سے زیادہ ہو گیا ہے۔ ریاستی صدر امیش سنگھ
کشواہا ا?ج پارٹی دفتر میں جے ڈی یو کسان اور کوآپریٹیو سیل کی میٹنگ سے
خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو حکومت کی اسکیموں کی جانکاری ہر
کسان تک پہنچانے کا عہد کرنا چاہئے۔ کسان سیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسانوں
کو سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرے۔ سیل کو ان کا مسئلہ سننے
اور حل کرنے کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کرنا چاہیے۔ کسانوں کے مسائل
اور ان کی تجاویز طلب کی جائیں۔ ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔ یہ
کسانوں کو جے ڈی یو سے جوڑ دے گا۔ کسانوں میں تعاون کا جذبہ پیدا کرنا۔
حکومت نے کسانوں کے مفاد میں کوآپریٹو ایکٹ میں ترمیم کی ہے اور سیلف ہیلپ
گروپس کو مالی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ کوآپریٹیو میں کام کرنے سے کسانوں
کو خصوصی فوائد حاصل ہوں گے۔
کسان اور کوآپریٹیو سیل کے ریاستی صدر اور
سابق ایم ایل اے رام بالک سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ 26 نومبر 2005 سے
کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور ریاست کو ترقی پذیر ریاست بنانے کے لیے کام کر
رہے ہیں۔ سیل آج ریاست کی تمام پنچایتوں اور وارڈوں میں کسان سمواد پروگرام
منعقد کرنے کا عہد لیتا ہے۔
ستمبر میں شروع ہو گی ساتویں مرحلے کے اساتذہ بھرتی
پٹنہ،
2 اگست (نمائندہ)۔ وزیر تعلیم وجے کمار چودھری نے کہا ہے کہ اگست کے آخر
تک چھٹے مرحلے کے لیے اساتذہ بھرتی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ اس کے بعد
ساتویں مرحلے میں اساتذہ کی بھرتی شروع کی جائے گی۔ ریاست میں ساتویں مرحلے
کے لیے اساتذہ بھرتی کا عمل ستمبر کے آخر تک شروع کیا جائے گا۔
وزیر
تعلیم وجے کمار چودھری نے کہا کہ چھٹے مرحلے کی بھرتی میں جو مسائل درپیش
ہیں انہیں اگلے مرحلے میں حل کرکے بحال کیا جائے گا۔ حکومت نے ٹیچر
امیدواروں کو یہ سہولت دی تھی کہ وہ جتنے پلاننگ یونٹس میں چاہیں، درخواست
دے سکتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں امیدوار صحیح وقت پر پلاننگ یونٹ کے سامنے
پیش نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے کافی ا?سامیاں رہ گئیں۔
بھرتی کے ساتویں
مرحلے میں بھی ان تمام باتوں کا خیال رکھا جائے گا۔ ساتویں مرحلے کی بحالی
کے لیے نئے معیار بنائے جا رہے ہیں۔ چھٹا مرحلہ ختم ہونے کے بعد ساتویں
مرحلے کا عمل ستمبر کے ا?خر تک مختلف اضلاع سے خالی آسامیوں کی فہرست لے کر
شروع کیا جائے گا۔
بہارمیں پٹنہ سمیت بڑے اضلاع میں تیل کی قیمتوں میں راحت، راجدھانی میں 107.59 روپے فی لیٹر
پٹنہ،
02 اگست (نمائندہ)۔ انڈین آئل کی ایس ایم ایس سروس سے موصولہ اعداد و شمار
کے مطابق منگل کے روز آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بہار میں صارفین کو پٹرول
اور ڈیزل کی قیمتوں میں راحت دی ہے۔ راجدھانی پٹنہ سمیت گیا، بھاگلپور،
پورنیہ، آرہ، بتیا، سیتامڑھی سمیت کئی شہروں میں پٹرول-ڈیزل سستا ہوا ہے۔
حالانکہ مظفر پور سمیت کچھ شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں
معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پٹنہ میں آج پٹرول107.59 اور ڈیزل 94.36
روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔راجدھانی پٹنہ میں منگل کے روز پٹرول 53 پیسے
اور ڈیزل 50 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔ بھاگلپور میں پٹرول کی قیمت میں 49
پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 45 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی۔ گیا میں پٹرول
کی قیمت میں 22 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 21 پیسے فی لیٹر کی کمی
کی گئی ہے۔پورنیہ میں پٹرول 6 پیسے اور ڈیزل 5 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔
اس کے علاوہ ارول، آرہ، بکسر، موتیہاری، گیا، جہان آباد، کھگڑیا، کشن گنج،
مدھوبنی، بہار شریف، سمستی پور، سیتامڑھی اور بتیامیں بھی پٹرول اور ڈیزل
کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ منگل کو جموئی، شیخ پورہ اور او شیوہر میں
قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔مظفر پور میں منگل کے روز تیل کی قیمتوں میں معمولی
اضافہ ہوا۔ یہاں پٹرول اور ڈیزل 5 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔ اس کے علاوہ
گوپال گنج، لکھی سرائے، مدھے پورہ، مونگیر، نوادہ، سہرسہ، چھپرہ، سیوان
اور سوپول میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
آر جے ڈی سربراہ لالو یادو علاج کے لیے جا سکیں گے سنگاپور
پٹنہ،
02 اگست
مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کی عدالت سے آر جے ڈی
سربراہ کو بڑی راحت ملی ہے۔ سنگاپور میں ان کے علاج کا راستہ صاف ہو گیا
ہے۔ لالو یادو کے پاسپورٹ کی تجدید کی اجازت مل گئی ہے۔ اس کے بعد وہ جلد
علاج کے لیے سنگاپور جا سکتے ہیں۔چارہ گھوٹالہ معاملہ کی سماعت کرنے والی
سی بی آئی کی پٹنہ سول کورٹ کی خصوصی عدالت نے لالو پرساد کو پاسپورٹ کی
تجدید کی اجازت دے دی ہے۔ لالو کے وکیل سدھیر کمار سنہا نے جسٹس مہیش کمار
کی عدالت میں لالو کے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے اجازت مانگی گئی تھی تاکہ وہ
بہتر علاج کے لیے سنگاپور جا سکیں۔ لالو پرساد کے وکیل سدھیر کمار سنہا نے
اسپیشل سی بی آئی جج مہیش کمار کی عدالت میں درخواست دائر کرکے اس کی
اجازت طلب کی تھی کیونکہ پاسپورٹ کی میعاد ختم ہوگئی تھی۔قابل ذکر ہے کہ
چارہ گھوٹالہ کا ایک معاملہ پٹنہ کی خصوصی عدالت میں زیر التوا ہے، جس میں
لالو پرساد بھی ملزم ہیں۔ لالو پرساد یادو کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
اس معاملے کی آئندہ سماعت 10 اگست کو ہوگی۔