Wednesday, 26 March 2025

بہار دیوس میں صغیرہ فاونڈیشن کی خدمات کا اعتراف




صغیرہ فاونڈیشن کے قیام کو بمشکل تین سال ہوئے ہیں۔ان تین سالوں میں اس کی خدمات کا جائزہ ہم لیتے ہیں تو مسرت بھی ہوتی ہے اورافتخار کا جذبہ بھی پیدا ہو تا ہے۔صغیرہ فاونڈیشن کے بانیان شروع سے ہی رمضان کے مبارک مہینہ میں غیر یبوں اورمحتا جوں کے درمیان راشن کی تقسیم کرتے رہے ہیں اور اس نیک کاموں کواب نہ صرف گونڈوی تگ محدود کئے ہوئے ہیں بلکہ نیو ممبئی شیووڈ، ماہم دھاراوی اور ممبئی میں رے روڈ تک اس کام کو بخوبی انجام دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔راشن کی تقسیم میں کسی طرح کی تفریق نہیں برتی گئی ہے، ہر طبقہ کے غریبوں اور محتاجوں کو راشن کا بستہ دیا گیا ہے۔حالیہ برسوں میں صغیرہ فاونڈیشن کا دائرہ ہیلتھ اور تعلیمی امداد تک  جا پہنچا ہے۔اپنے قیام کے باقاعدہ پہلے سال گونڈوی میں ایسے طلباء وطالبات جو اپنی فیس ادا نہیں کر پا رہے تھے ان کی پوری فیس براہ راست اسکول میں ادا کی گئی ہے۔ابتک ایسے مریض جو علاج کے اخراجات ادا نہیں کر پارہے تھے، جنہوں نے صغیرہ فاونڈیشن کے ذمہ داران سے رابطہ کیا ہے، تفتیش کے بعد ان کے علاج کے اخراجات براہ راست اسپتالوں میں داخل کئے گئے ہیں۔ ممبئی میں اہل بہار سالہا سال سے مقیم ہیں ان کے مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کے لئے ممبئی کے اسلام جمخانہ مرین لائنس میں بہار کے دانشوروں کا ایک یادگار عظیم جلسہ منعقد کیا گیا۔مذکورہ پروگرام میں بہار کے ہر مکتبہ فکر کے دانشوروں نے بہت ہی جوش وخروش سے حصہ لیا اور اسکے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔بہار فاونڈیشن ممبئی چیپٹر حکومت بہار کی تنظیم ہے جس کا بنیادی مقصد ممبئی میں مقیم اہل بہار کی فلاح وبہبود سے ہے مزید بہار کے تاجروں کو بہار میں تجارت کے قیام اور فروغ میں مدد اور رہنمائی بھی دینی ہے۔ابھی 23 مارچ سنہ2024 کو نیو ممبئی میں بہار دیوس جوش وخروش کے ساتھ ساتھ منایا گیا مذکورہ جشن میں بہار کے کئی وزراء شریک ہوئے۔ممبئی میں بہار کے اعلی عہدوں پہ فائز افسران بھی موجود تھے۔ اس جشن میں صغیرہ فاونڈیشن کی خدمات کا تذکرہ ہوا،خوب ستائش اور پذیرائی ہوئی۔ جناب سنجے سراوگی ریونیو اینڈ لینڈ منتری کے ہاتھوں جناب ابرار احمد شیخ جنرل سیکریٹری صغیرہ فاونڈیشن کو شال پیش کیا گیا، انھیں صغیرہ فاونڈیشن کی اہم خدمات کے لئے ستائشی شیلڈ بھی پیش کیا گیا۔اس موقع سے صغیرہ فاونڈیشن کے ٹرسٹی جناب نظام الدین اور یا سین انصاری صاحبان کی بھی گلپوشی کی گئ اور انھیں ستائشی کلمات سے نوازا گیا۔

ابرار احمد شیخ 

جنرل سیکرٹری صغیرہ فاونڈیشن گونڈوی ممبئی

No comments:

Post a Comment