پٹنہ، 24 مارچ :راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے قومی صدر لالو پرساد یادو کی جانب سے دعوتِ افطار کا اہتمام آر جے ڈی کے قومی پرنسپل جنرل سکریٹری عبدالباری صدیقی کی سرکاری رہائش گاہ پر کیا گیا۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں روزہ داروں کے ساتھ ساتھ بہار کے گورنر عارف محمد خان، معزز شخصیات اور مہاگٹھ بندھن کے تمام اتحادی جماعتوں کے رہنماو¿ں نے شرکت کی۔
میزبان کے طور پر لالو پرساد یادو، سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو اور عبدالباری صدیقی آنے والے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کر رہے تھے۔
افطار کے لیے روزہ داروں کے لیے علیحدہ خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جہاں نماز ادا کرنے کی سہولت بھی موجود تھی۔ معروف عالم مولانا حسیب اکرام الحق نے نمازِ مغرب کی امامت کی۔
نمازِ مغرب سے قبل روزے اور رمضان المبارک کی فضیلت و اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور اجتماعی دعا کی گئی۔ لالو پرساد یادو اور تیجسوی یادو نے کہا کہ اس طرح کے مذہبی و ثقافتی پروگرام مشترکہ وراثت کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔ اس موقع پر ملک کی ترقی، یکجہتی، بھائی چارے اور محبت کے فروغ کے لیے دعا کی گئی اور کہا گیا کہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو مزید استحکام ملے گا۔
اس موقع پر جن معزز شخصیات نے شرکت کی، ان میں گورنر عارف محمد خان، غلام غوث، پشوپتی کمار پارس، پرنس راج، سورج بھان سنگھ، پرتیماداس، کے ڈی یادو، رام بابو، متھیلیش جھا، علی اشرف فاطمی، ا±دے نارائن چودھری، شیوانند تیواری، اسرائیل منصوری، ڈاکٹر تنویر حسن، سید فیصل علی، قاری شعیب، ڈاکٹر کانتی سنگھ، جے پرکاش نارائن یادو، اخترالاسلام شاہین، ابو دجانہ، اشوک سنگھ، آلوک کمار مہتا، جاوید اقبال انصاری، وجے پرکاش، شکتی سنگھ یادو، اعجاز احمد، ڈاکٹر انور عالم، چترنجن گگن، مہتاب عالم، خورشید عالم صدیقی، آرزو خان، اخلاق احمد، ساریکا پاسوان، بنٹو سنگھ، اشرف صدیقی، شاہنواز عالم، ارون یادو، بھائی ارون کمار، بلی یادو، غلام ربانی، مولانا نقیب، انعام الحق، اروند سہنی، نندو یادو، پروفیسر چندردیپ، انیل سادھو، کمار رائے سمیت ہزاروں کی تعداد میں روزہ دار اور دیگر افراد شامل تھے۔ اس کے علاوہ مختلف مسلم تنظیموں کے نمائندے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

No comments:
Post a Comment