Tuesday, 17 December 2024


 نریندر مودی اور امیت شاہ فوجیوں سے معافی مانگیں :غریب داس


پٹنہ 17 دسمبر:1971 کی تاریخی فتح کی وراثت پر حملہ اور ہمارے جنگی ہیروز کی توہین برداشت نہ کرنے کے معاملے پر بہار پردیش یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر شیو پرکاش غریب داس کی قیادت میں پٹنہ کےگردنی باغ چوراہے پر نریندر مودی کا پتلانذرآتش کیا گیا۔
شیو پرکاش غریب داس نے کہا کہ نریندر مودی اور امت شاہ کو فوجیوں سے معافی مانگنی چاہیے، مودی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ہتھیار ڈالنے کی تصویروں کو ہٹانا ہمارے ملک کی شاندار تاریخ کے تئیں ان کی بے حسی اور منفی رویہ کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ صرف تصاویر ہٹانا نہیں بلکہ ہمارے ہیروز کی بہادری اور قربانی کی توہین ہے۔ یوتھ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ تصویر کو بحال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 1971 میں شہید ہونے والے فوجیوں کی تصاویر ہٹانا بہت بڑی توہین ہے۔ یوتھ کانگریس کا ہر کارکن متحد ہو کر اس ناانصافی کے خلاف لڑے گا، اس تصویر کو ہٹانا مودی حکومت کی گھٹیا ذہنیت کا ثبوت ہے۔
اس موقع پر راہول پاسوان، سورج کمار، امیت سکندر، امیت سوڈو، وویک چوبے، پرنس کمار آدیش سنگھ، بسنت کمار، سرفراز، چودھری چرن سنگھ، بھولا سنگھ، سونو اگروال کے علاوہ درجنوں یوتھ کانگریس کارکنان موجود تھے۔ 



No comments:

Post a Comment