پٹنہ(پریس ریلیز ) کانگریس کے سنیئر لیڈر ایڈووکیٹ عطاءالرحمان نے کہاکہ کانگریس کا امبیڈ کر سمان مارچ انتہائی کامیاب رہا ۔ انہوںنے کہاکہ آئین کے معمار باباصاحب ڈاکٹر بھیم راﺅ کے خلاف وزیر داخلہ امت شاہ کا بیان انتہائی قابل مذمت ہے ۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ کیونکہ وہ ملک کے ایک بڑے عہدے پر فائز ہیں انہیں اس طرح کا بیان دینا کسی طرح زیب نہیں دیتا ہے ۔ وہ بھی پارلیمنٹ کے اندر اس طرح کی بات کرنا تو انتہائی شرمناک ہے ۔ کانگریس ان کے اس بیان کی شدید مذمت کرتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ آج ملک کے عظیم مجاہد ین آزادی کی موجودہ بی جے پی حکومت کے سرکردہ لیڈران تحقیر کر رہے ہیں جو کہ کسی بھی طرح سے مناسب نہیںہے ۔ خاص کر جب کوئی آئینی عہدے پر فائز ہو تو ایسے شخص کو تو سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہئے۔ آج افسوس ہوتاہے کہ وزیر اعظم سے لیکر چھٹ بھیا نیتا سبھی ایک ہی طرح کی بولی بولتے ہیں۔ آج ضرورت اس بات کی ہیکہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھا جائے ۔ آپسی میل محبت سے رہا جائے ، مجاہدین آزادی اور ملک کے عظیم ہیروز کی قدر کی جائے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھاجائے ۔

No comments:
Post a Comment