سوپول (محمد نظام الدین اشاعتی)
لارڈ بدھا کوسی فارمیسی کالج میں جدید طلباء و طالبات کے استقبال کے لۓ ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں کثیر تعداد میں ڈاکٹروں اور دانشوروں کی شرکت ہوئی مہمان خصوصی کے طور پر پروفیسر شیلیندر کمار سنگھ سابق پرنسپل جی پی آئی پٹنہ، مہتاب عالم اسسٹنٹ ایم جی ایم، ڈاکٹر کلیانی سنگھ، صدر لارڈ بدھا کوسی میڈیکل اینڈ فارمیسی کالج سہرسہ اور ڈاکٹر رفیق تشریف لائے۔ پروگرام کا آغاز پرنسپل ڈاکٹر نیاز عالم اور دیگر مہمانوں نے چراغ جلا کر کیا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے دلچسپ پروگرام پیش کیا جس میں ڈانس، میوزک، طبلہ وغیرہ شامل ہے ۔ کشیش، ریشبھ فریشر، نشا ایم ایس اسپارک، دیو کمار کو مسٹر اسپارک منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سرفراز کو عالمی سائنسدانوں کے گروپ میں شامل ہونے پر اعزاز سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر اویناش کمار سنگھ، ڈاکٹر آریہ ودیادھری، سنیل کمار سنگھا، سنجیو کمار سنگھ، مرتضیٰ اقبال ،ستیندر کمار سنگھ، اسعدعالم ،سچن کمار سنگھ، شیوکانت ٹھاکر، ستیم پریاد رشی، محمد سہراب عالم ،اومپی کماری، سومیا بھاردواج، اکھل کمار۔ اور سنٹو جی وغیرہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کۓ
No comments:
Post a Comment