پٹنہ:بہار پردیش راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی دفتر کے کرپوری آڈیٹوریم میں راشٹریہ جنتا دل کی رکنیت سازی مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شری تیجسوی پرساد یادو نے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل کی رکنیت سازی مہم سب کے درمیان چلانی ہے۔اور ایک کروڑ ممبر بنانے کا جو ہدف پہلے سے مقرر کیا گیا ہے اسے ہر حال میں پورا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ممبر سازی مہم کو خاص طور پر استحصال زدہ، محروم، مظلوم، دلتوں، قبائلیوں، کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے درمیان مضبوطی سے چلانا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی نے مائی بہن ما ا سکیم کے تحت 2500 روپے دینے کا اعلان کیا ہے، اس کے ساتھ 200 یونٹ مفت بجلی، سوشل سیکورٹی پنشن کی رقم 400 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کئے جانے کے علاوہ نوجوانوں کو نوکری اورروزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار اور طلباءکے مسائل کو ہر گھر تک پہنچانے کا عہد کرنا ہو گا۔ اس کے لیے جس کو بھی ممبر شپ دی جائے اسے بتایا جائے کہ مہاگٹھ بندھن حکومت کی 17 مہینوں میں حاصل کردہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ملازمت اور روزگار کے کاموں کے بارے میں بھی سبھی تک معلومات پہنچائی جائیں۔ تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے ہم سب کو سنجیدگی دکھانی ہوگی اور آپس میں تال میل پیدا کرکے ایمانداری سے پارٹی کی پالیسیوں اور اصولوں اور لالو جی کے خیالات کو ہر گھر تک پہنچانا ہوگا۔
No comments:
Post a Comment