Thursday, 26 December 2024

وزیراعلیٰ نتیش کمار کے دور اقتدار میں اقلیتوںکیلئے جتنے کام کئے گئے اتنے کبھی نہیں کئے گئے : میجر اقبال حیدر

 


بہار کی اقلیتی برادری کو ان کے حقوق دلانے میں نتیش کا اہم کردار : اشرف انصاری

میجر اقبال حیدر ، اشرف انصاری کی قیادت میں اقلیت ترقیاتی سفرکاکارواں رواں دواں




پٹنہ26 دسمبر ( پریس ریلیز )بہار ریاستی جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے جنرل سکریٹری اور اقلیتی سیل کے انچارج میجر اقبال حیدر اور بہار ریاستی جے ڈی یو اقلیتی سیل کے ریاستی صدر اشرف انصاری کی مشترکہ قیادت میں آج اقلیت ترقیاتی سفر کا کارواں دربھنگہ ضلع کے مریا ، نوٹولیا ، بہیڑا ، پیٹھان کوئی ، شیودھارا پہنچا ۔ جہاں لوگوںنے کارواں کا انتہائی پرجوش انداز میں استقبال کیا ۔ 

اس موقع جے ڈی یو جنرل سکریٹری اور اقلیتی سیل کے انچارج میجر اقبال حیدر نے کہاکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے انیس سالہ دور اقتدار میں اقلیتوں کیلئے جتنے کام کئے گئے اتنے کبھی نہیں کئے گئے ۔ وزیراعلیٰ نے تمام طبقات کی بھلائی کیلئے کام کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ذات ایک ہمہ جہت اور ترقیاتی شخصیت ہے ۔ 

مسٹر حیدرنے کہاکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بغیر کسی بھید بھاﺅ کے تمام طبقات کا خیال رکھا ہے ۔ ریاست کی ترقی اور ہم آہنگی میں نتیش کمار کا اہم کر دار ہے ۔ ہم لوگ اسی وجہ سے آج وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ترقیاتی کاموں بالخصوص وزیراعلیٰ نے اقلیتی برادری کیلئے جوکارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں اس کو گاﺅں گاﺅں پہنچانے کیلئے کمر بستہ ہیں۔ 

 جنتا دل یو اقلیتی سیل کے ریاستی صدر اشرف انصاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار کی اقلیتی برادری کو ان کے حقوق دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سماج کے تمام طبقات کو ترقی کے دھارے میں شامل کرکے سماجی انصاف کے ساتھ ترقی کی نادر مثال پیش کی ہے۔ اس کے علاوہ وہ ریاست میں امن اور سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔ پورے ملک میں ایسا وزیر اعلیٰ کبھی نہیں ہوا۔اس موقع پر بنیاد ی طور پر زاہد حسین ، انصار بکھو، ابوالخیر ، نواب اختر ، عرفان خان ، خواجہ فرید الدین رستم ، افتخار احمد گلزار ، ڈاکٹر شہنواز ، محمد کلام موجود تھے ۔

No comments:

Post a Comment