Thursday, 1 September 2022

وزیر تعلیم جناب چندر شیکھر نے پرائیویٹ اسکولوں کے کام کی تعریف کی اور دو ہزار سے زیادہ اساتذہ کو اعزاز سے سرفراز کیا

 


وزیر تعلیم جناب چندر شیکھر نے پرائیویٹ اسکولوں کے کام کی تعریف کی اور دو ہزار سے زیادہ اساتذہ کو اعزاز سے سرفراز کیا




پٹنہ 31 اگست (نمائندہ )پرائیویٹ اسکولس اینڈ چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن کی "دسویں اساتذہ اعزازی تقریب" کا انعقاد ویرچند پٹیلپتھ، پٹنہ میں واقع "رابندر بھون" کے آڈیٹوریم میں کیا گیا۔

تقریب کا افتتاح بہار حکومت کے وزیر تعلیم پروفیسر چندر شیکھر ، روٹری کے عالمی صدر روٹیرین مسٹر شیکھر مہتا، آفات منیجمنٹ کے وزیر شاہنواز عالم، صنعت کے وزیر سمیر کمار مہاسٹھ، نالندہ لرننگ کے سی ای او تمل مکھرجی اور ایسوسی ایشن کے قومی صدر سید شمائل احمد نے شمع روشن کر کیا۔رابندر بھون میں منعقدہ اس تقریب میں بہار سمیت ملک بھر کے نجی اسکولوں کے 2000 ڈائریکٹروں اور اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر بہار کے تمام 38 اضلاع کے عہدیداران اور دیگر ریاستوں سے تشریف لائے ہوئے انجمن کے ریاستی صدور نے مہمان خصوصی کو ان کی طرف سے شال اور یادگاری تحفے پیش کر کے اعزاز سے نوازا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، عزت مآب وزیر تعلیم، پروفیسر چندر شیکھر نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں کا تعلیم کے میدان میں بہت بڑا اور اہمکردارہے۔ حکومت ا سکولوں کی ہر طرح سے مدد کرے گی تاکہ وہ بہتر تعلیم دے سکیں۔ انہوں نے جن ا سکولوں کو تسلیم نہیں کیا گیاہے ان کو بھی تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ا سکول غریب بچوں کے مفت تعلیم کے لیے 25 فیصد داخلوں کے حکومتی فیصلے کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے اسوسی ایشن کے قومی صدر شمائل احمد کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں انجمن کے ذریعہ پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ کے لیے دن رات ہندوستان کے کونے کونے میں جو شاندار کام کیا جارہا ہے وہ قابل ستائش ہے۔عزت مآب وزیر نے قومی صدر شمائل احمد سے بھی کہا کہ وہ جلد ہی ایک خصوصی میٹنگ منعقد کریں اور پرائیویٹ سکولوں کی تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے لیے بات چیت کریں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ روٹری کے صدر 2021-22 روٹیرین شیکھر مہتا جو مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں کا تعلیمی میدان میں بہت بڑا اور اہم کردار ہے۔ اس موقع پر انہوں نے روٹری کی جانب سے پرائیویٹ ا سکول کے لیے انتہائی موزوں تجاویز بھی دیں۔ روٹری انڈیا ملک کے دو کروڑ ناخواندہ بالغوں کو تعلیم دینے کے لیے ایسوسی ایشن آف انڈیا سے منسلک 2 لاکھ اسکولوں کے ساتھ لٹریسی مشن کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔انھوں نے روٹری انڈیا لٹریسی مشن کے مکمل خواندگی پروگرام کا اعلان کیا اس موقع پر اسوسی ایشن سے وابستہ تمام پرنسپل اور اساتذہ موجود تھے۔تقریب کے مہمان خصوصی، ڈیزاسٹر ڈپارٹمنٹ، حکومت بہار کے وزیر شاہنواز، صنعت کے وزیر سمیر کمار مہاسٹھ نے اپنے تہنیتی پیغام میں سماج کو بہتر بنانے اور بہار کی تعلیم کی صحیح رہنمائی کے لیے پرائیویٹ اسکولوں کے تعاون کی تعریف کی۔ اس موقع پر تقریب میں تمام اضلاع کے ریاستی انچارج اور ایسو سی ایشن کے ذمہ داران موجود تھے۔مہمان خصوصی کے طور پرایسو ایشن جموں و کشمیر کے صدر جی این وار، ترجمان اشرف بابا پیرزادہ، تمل ناڈو کے سیکرٹری بلال نٹر، جوائنٹ سیکرٹری راشد اقبال، تلنگانہ کے سکریٹری رام چندرن ریڈی آرو، جنرل سکریٹری ایس این ریڈی، مغربی بنگال کے سکریٹری جناب ایشان سنگھ، مسٹر پنکج سنگھ، اور اسوسی ایشن کے نیشنل جوائنٹ سکریٹری مسٹر ہریندر سنگھ، ڈاکٹر ایس پی ورما نائب صدر دیوآنند جھا، ڈاکٹر امیش پرساد، ڈاکٹر بی پریم، ایسوسی ایشن کے ہیڈ آفس سکریٹری فوزیہ خان سمیت کئی نامور ماہرین تعلیم موجود تھے۔


No comments:

Post a Comment