Sunday, 25 September 2022

ناخواندہ بالغوں کو خواندہ بنانے کے عزم کے ساتھ پاسوااور روٹری انڈیا لٹریسی مشن کا دوروزہ ورکشاپ اختتام پذیر: شمائل احمد







پٹنہ ( نمائندہ )پرائیویٹ اسکولس اینڈ چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن پاسوا اور روٹری انڈیا لٹریسی مشن کا دو روزہ ورکشاپ آج کولکتہ میں ناخواندہ بالغوں کو خواندہ بنانے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب بھی 18.15 کروڑ ان پڑھ بالغ ہیں، جنہیں پاسوا نے تعلیم دے کر ملک کو مکمل طور پر خواندہ بنانے کی ذمہ داری لی ہے۔

آج دوسری دن ”ایچ ون ٹیچ ون" ورکشاپ کا افتتاح پاسوا کے قومی صدر سید شمائل احمد، روٹری انڈیا لٹریسی مشن 2021-22 کے عالمی صدر شیکھر مہتا، راجستھان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پاسوا کے 17 ریاستی صدور کی موجودگی میں آج صبح 9.30 بجے شمع روشن ورکشاپ کا افتتاح کیا گیا۔

 ورلڈ روٹری کے صدر شیکھر مہتا نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاسوا نے آج 2 روزہ ورکشاپ میں جن مقاصد کے لیے ملک کو مکمل طور پر خواندہ بنانے کا یقین دلایا ہے، یقیناً یہ دنیا کی پہلی تنظیم ہوگی جو اس طرح کے کام کومکمل کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 ریاستوں کے بعد باقی ریاستوں میں بھی ورکشاپس کا انعقاد کرکے خواندگی مشن کے کام میں لگائیں جائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد کئی حکومتوں کا مقصد ملک کو مکمل تعلیم دینا تھا لیکن یہ مشن آج تک مکمل نہیں ہوسکا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاسوا یہ کام ضرور کرے گا اور پوری دنیا میں ملک کا نام روشن ہوگا۔ 

پاسوا کے قومی صدر سید شمائل احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاسوا نے روٹری انڈیا لٹریسی مشن کے ساتھ مل کر ملک کو مکمل طور پر خواندہ بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کے تحت 2 لاکھ پرائیویٹ اسکولوں، کروڑوں طلبہ، اساتذہ اور اسوسی ایشن سے وابستہ ریاستی صدوراور ضلعی صدور کی مدد سے 2027 تک ناخواندہ بالغوں کو خواندہ بنائیں گے۔


No comments:

Post a Comment