Wednesday, 21 September 2022

بہار میں 50 لاکھ بالغوں کو تعلیم دینے کا ہدف مقر:. شمائل احمد

 







پرائیویٹ اسکول اور چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن اور روٹری انڈیا لٹریسی مشن ہندوستان کے پانچ کروڑ ناخواندہ بالغوں کو تعلیم دیں گے

 پٹنہ ( نمائندہ )پرائیویٹ اسکولس اینڈ چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن اور روٹری انڈیا لٹریسی مشن کے زیراہتمام 24 اور 25 ستمبر 2022 کو ہوٹل ریڈیسن، کولکاتہ میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا،اس موقع پر نئی تعلیمی پالیسی کے تحت ہندوستان کے 5 کروڑ سے زائد ناخواندہ بالغوں کو تعلیم یافتہ بنانے پر غورو خوض کیاجائے گا۔ 

 اس موقع پر ملک بھر کی تمام ریاستوں کے پرائیویٹ اسکولس اور چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن اور روٹری انڈیا لٹریسی مشن کی سینٹر کمیٹی کے عہدیدار اس ورکشاپ میں حصہ لیں گے۔

 اس ورکشاپ کی قیادت بنیادی طور پر روٹری ورلڈ کے صدر 2021-22 روٹیرین شیکھر مہتا اور پرائیویٹ اسکولس اینڈ چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قومی صدر سید شمائل احمد کریں گے۔ جس میں ملک بھر میں 2 لاکھ سے زائد ایسو سی ایشن سے منسلک پرائیویٹ اسکولوں میں زیر تعلیم چھٹی سے اوپر کے طلبہ 3 ماہ کے اندر اپنے اہل خانہ اور اردگرد کے ان پڑھ بالغوں کو پڑھانے کے لیے کام کریں گے! ان طلبہ کو تعلیم دینے کے لیے ایسوسی ایشن اور روٹری کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا اور جو لوگ بالغان کی تعلیم حاصل کریں گے ان کو تعلیم یافتہ ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔

اس تناظر میں، ریاست بہار میں 50 لاکھ ناخواندہ بالغوں کو تعلیم دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس ورکشاپ کے بعد، ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی جائے گی کہ وہ اگلے ماہ قومی سطح پر اس کا باقاعدہ افتتاح کریں۔

یہ اطلاع آج پرائیویٹ سکولز اینڈ چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قومی صدر سیدشمائل احمد نے راجہ بازار سمن پورہ میں واقع ایسوسی ایشن کے ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دی۔اس موقع پر کنہیا پرساد، پنکج کشور سنگھ، راش بہاری پرساد اور فوزیہ خان موجود تھے۔


No comments:

Post a Comment