غور کرنے کی اپیل کی ہے۔
سید شمائل احمد نے کہا کہ خاص طور پر امتحانات سے پہلے اسکولوں کو بند کرنے کے فیصلے سے نہ صرف چھوٹے بچوں اور طلباءکی پڑھائی پر برا اثر پڑے گا بلکہ یوم جمہوریہ کی قومی تقریبات پر بھی اس کا منفی اثر پڑے گا۔ یوم جمہوریہ کے پروگرام ہمارے قومی اتحاد، حب الوطنی اور جمہوریت کے تئیں ہماری وابستگی کی علامت ہیں۔ ایسی تقریبات میں بچوں کی فعال شرکت انہیں اپنے ملک کے تئیں ذمہ داری اور فخر کا احساس دلاتی ہے۔ اگر سکول بند رہے تو ان تقریبات میں طلبہ کی شرکت محدود ہو جائے گی جو حب الوطنی کے جذبے کے فروغ میں رکاوٹ بن جائے گی۔
سید شمائل احمد نے معزز وزیر اعلیٰ سے درخواست ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تعلیم، بچوں کی حفاظت اور قومی جذبات کے درمیان توازن برقرار رکھا جائے۔
No comments:
Post a Comment