Thursday, 23 January 2025

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ترقی یافتہ بہار کا خواب پورا کیا: انجم آرا

 




پٹنہ: جے ڈی (یو) کی ریاستی ترجمان محترمہ انجم آرا نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے ترقی یافتہ بہار کے خواب کو پورا کرنے کے لیے کام کیا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے سامعین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کے دور حکومت میںبدحال بہار کی بہتری کا کام وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کیا ہے۔

پارٹی کے ریاستی ترجمان نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کی قیادت میں بہار ترقی، سماجی انصاف، خواتین کو بااختیار بنانے، دلتوں کی ترقی، اقلیتوں کے تحفظ اور احترام اور ترقی کی ایک کامیاب تجربہ گاہ ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے اپنی قابل قیادت میں جس طرح سے بہار کی معیشت اور امن و امان کو دوبارہ پٹری پر لا کر بہار کی ترقی کی راہ ہموار کی جو جنگل راج کے دوران پوری طرح سے تباہ ہو گئی تھی، وہ حیرت انگیز اور بے مثال ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ووٹوں کی نہیں بلکہ ووٹروں کی فکر ہے۔ وہ بہار کے تمام لوگوں کو اپنا خاندان سمجھتے ہیں اور سب کی ترقی، خوشحالی اور خوشیوں کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ اپنے دور میں، انہوں نے سب کو انصاف، سب کے لیے ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے مقصد سے ریاست بھر میں کئی دورے کئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست بھر میں جاری ان کی پرگتی یاترا بھی اچھی حکمرانی کو مضبوط بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔

سہرسہ ضلع میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوسی ندی پر بلواہا گھاٹ پر 500 کروڑ روپے کی لاگت سے ضلع کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والا 2 کلومیٹر طویل ہائی لیول پل تعمیر کیا گیا ہے اور سمری بختیار پور میں کوشی ندی پر ڈینگراہی گھاٹ پر 414 کروڑ روپے کی لاگت سے دوسرے پل کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ ضلع کی 135 پنچایتوں میں سے 31 پنچایتوں میں پنچایت سرکاری عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں۔ 87 پنچایتوں میں پنچایت سرکاری عمارتیں زیر تعمیر ہیں۔ ضلع میں کرپوری ہاسٹل تعمیر کیا گیا ہے جس میں 100 او بی سی طلبہ رہ رہے ہیں اور او بی سی طالبات کے لیے ایک گرلز ہاسٹل تعمیر کیا گیا ہے جس میں 100 لڑکیاں رہ رہی ہیں اور معیاری تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں ایس سی/ایس ٹی کمیونٹی کے لئے لڑکیوں اور لڑکوں کے ہاسٹل کی تعمیر کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ ضلع میں ایک زرعی کالج بھی بنایا گیا ہے جہاں طلباءزراعت سے متعلق مضامین پڑھ رہے ہیں۔


No comments:

Post a Comment