دربھنگہ ( نمائندہ) آج متھلا بی ایڈ کالج کی آگاہی مہم بچپن کی شادی کے متعلق چلایا گیا۔جسمیں کالج کے سبھی طلباء وطالبات ٹیچنگ و ننٹیچنگ اسٹاف شامل تھے۔سماج میں بال ویواہ یعنی بچپن کی شادی کے متعلق بتایا گیا کہ چھوٹے بچوں کی شادی نہیں کرنی چاہئے۔ جس سے بچوں کو کئی طرح کے نقصانات ہو جاتے ہیں۔ جیسے اس کے صحت پر برا اثر پڑتا ہے۔ لڑکے اور لڑکی دونوں کے صحت پر برا اثر پڑتا ہے۔ فائنانس کی قلت ہو جاتی ہے۔ غریبی بڑھتی جاتی ہے۔ وہ گھر جلدی فروغ نہیں کر پاتا ہے۔ سماج کا ماحول خراب ہو جاتا ہے۔ بال ویواہ بچپن کی شادی ایک اپرادھ ہے۔ متھلا بی ایڈ کالج کے طلباء وطالبات و ٹیچنگ اسٹاف پورے میں گھوم گھوم کر اس ابھیان کا پرچار پرسار کیا۔ اور خاص طور پر شاہ پور میں اسسٹنٹ پرنسپل وجیح احمد خان ، اچ او ڈی نجم الدین ہاشمی ، ڈاکٹر شاہینہ متین، پروفیسر دلیپ کمار ، پروفیسر شرف عالم ، نے بچپن کی شادی سے متعلق نقصانات بتائے۔ اس میں حصہ لینے والوں میں پروفیسر محمد علی، پروفیسر نجیب احمد خان ، پروفیسر پنیتا کماری، پروفیسر کوشل کشور سنگھ ، محمد شمشی، اومیش کمار، پروفیسر غلام ربانی وغیرہ خاص تھے۔ کالج کے دیگر ٹیچنگ، ننٹیچنگ، سینکڑوں طلباء وطالبات شامل ہوئے تھے۔بہت ہی خوبصورت انداز میں اس مہم کو چلایا گیا۔


No comments:
Post a Comment