دربھنگہ:- بہار جن سوراج پارٹی کے بانی رکن و ممبر ایکٹنگ کمیٹی بہار ایڈووکیٹ صبیح محمود نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں فرقہ پرست اور بچوں کے مستقبل سے کھیلنے والی جدیو و بھاجپا سرکار کا خاتمہ ہو جائے گا چونکہ متھلانچل سمیت پورے بہار میں بانی پرشانت کشور جی کے نگرانی میں بدلاؤ کی لہر دور رہی ہےـ آج متھلانچل کے دربھنگہ شہری اسمبلی حلقہ کے دورہ پہ انے کے بعد پارٹی کے بانی رکن و دربھنگہ شہر سے ممکنہ امیدوار ایڈووکٹ شاہد اطہر سے اپنے رہائش گاہ پہ ملاقات کرنے کے بعد جاری پریس ریلیز میں بتایاـ ایڈووکیٹ صبیح محمود نے کہا کہ لوگوں میں بہت ناراضگی اور نا امیدی کی کرن ظاہر ہو رہی ہے کہ پورا پانچ سال کا مدت ختم ہونے کو ہے اور جگہ بہ جگہ ترقی کا معاملات رکا ہوا ہے وہیں ابھی کل کی بات ہے کہ ضلع ایجوکیشن افسر بتیا کے گھر پہ کرپشن سے لوٹا ہوا پیسہ کا امبار ملا ہے جس کو گنتی کرنے کے لیے مشین بھی کم پڑ گئی ہے ـ اس موقع پہ ایڈووکٹ شاہد اطہر نے کہا کہ اگر پارٹی اور دربھنگہ کی عوام چاہے گی تو میں ان کی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پورے دم خم کے ساتھ الیکشن لڑوں گا وہیں شاہد اطہر نے کہا کہ الیکشن لڑنے کے لیے پیسہ معنی نہیں نہیں رکھتی ہے ہاں عوام کا پیار سب سے بڑی طاقت ہے وقت انے پہ عوام اپنے ممبر اسمبلی سے پورے مدت کا حساب کتاب مانگے گی اور ان کو اس کا حساب دینا ہی پڑے گاـ
No comments:
Post a Comment