پٹنہ6 اگست:گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کے ایک وفد نے پرنسپل پروفیسر محفوظ الرحمن کی قیادت میں گورنر ہاﺅ س میں بہار کے گورنر عارف محمد خان سے ملاقات کی اور انہیں کالج کے صد سالہ پروگرام میں شرکت کیلئے دعوت دی ۔
کالج کے پرنسپل پروفیسر محفوظ الرحمن نے کہاکہ صدسالہ جشن کے موقع پر گورنر مسٹر عارف خان کو مدعو کیا گیا ہے ۔ گورنر مسٹر عارف محمد خان 8 ستمبر بروز پیر کالج میں تشریف لائیں گے ۔اس موقع پر کالج کے فارغین میں سے یونانی طریقہ علاج کو فروغ دینے والوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔
پرنسپل پروفیسر محمد محفوظ الرحمن نے بتایا کہ 29 جولائی 1926 میں گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کا قیام بھکنا پہاڑی میں عمل میں آیا تھا جس کے بعد سے رمنہ روڈ ، انٹا گھاٹ اور پھر موجودہ قدم کنواں پٹنہ میں منتقل ہوا۔ مستقبل میں طبی کالج پٹنہ کی مستقل بلڈنگ نالندہ میڈیکل کالج و اسپتال، پٹنہ کے کیمپس میں بن رہی ہے جو کہ 2027 تک پایہ تکمیل کو پہنچے گی۔ اسی درمیان امسال کالج نے 99واں یوم تاسیس منایا ہے اور باضابطہ صد سالہ جشن کے لئے کیلنڈر ریلیز کیا گیا ہے جس کا مقصد یونانی طریقہ علاج کو عوام تک پہنچانا ہے۔
پروفیسر محمد محفوظ الرحمن قیادت میں بہار کے گورنرمسٹر عارف محمد خان سے جن لوگوں نے ملاقات کی ان میں ڈاکٹر تنویر عالم،صدر شعبہ کلیات، ڈاکٹر محمد نجیب الرحمن صدر شعبہ معالجات کے علاوہ ڈاکٹر محمد شفاعت کریم، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ تحفظ و سماجی طب کے نام قابل ذکر ہیں۔
No comments:
Post a Comment