Wednesday, 24 September 2025

تاریخی صداقت آشرم میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے: عطاءالرحمن




 پٹنہ،( پریس ریلیز ) کانگریس کے سنیئر لیڈر ایڈووکیٹ عطاءالرحمن نے کہاکہ کانگریس پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ پہلی بار بہار کی سرزمین پر تاریخی صداقت آشرم میں منعقد ہو رہی ہے، جو ہندوستانی آزادی کی جدوجہد کا اہم مرکز رہا ہے۔ یہ میٹنگ نہ صرف بہار بلکہ پورے ملک کی سیاست میں ایک نئے دور کی شروعات ثابت ہوگی۔

انہوںنے کہاکہ یہ اجلاس کانگریس پارٹی کی جمہوری قدروں، عوامی مسائل پر توجہ اور ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے اجتماعی عزم کا مظہر ہے۔ ورکنگ کمیٹی کے اس اجلاس میں کانگریس کے اعلیٰ رہنما راہل گاندھی، سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور صدر ملکا ارجن کھڑگے سمیت دیگر معزز قائدین شریک ہوئے، جن کی کوششوں نے پارٹی کو ایک بار پھر عوامی تحریک کی شکل دے دی ہے۔

 مسٹر رحمن نے کہاکہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اور حال ہی میں ووٹر ادھیکار یاترا سے لے کر پرینکا گاندھی کی زمینی جدوجہد اور سونیا گاندھی کے تجربے تک، سبھی رہنماو¿ں کی قربانیاں اور محنت کانگریس کے کارکنوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ صدر ملکا ارجن کھڑگے کی مضبوط قیادت پارٹی کو نئے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھا رہی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ اس میٹنگ سے یہ پیغام جائے گا کہ کانگریس پارٹی آج بھی عوامی مسائل کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں، خواتین اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے کانگریس کی پالیسیوں اور عزم کو مزید تقویت ملے گی۔

ہمیں یقین ہے کہ صداقت آشرم کی اس تاریخی میٹنگ کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور بہار سمیت پورے ملک میں کانگریس کارکنوں کو نئی توانائی، جوش اور اعتماد کے ساتھ عوامی جدوجہد میں آگے بڑھنے کا حوصلہ ملے گا۔

صداقت آشرم میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ نہ صرف بہار بلکہ پورے ملک میں کانگریس کو نئی توانائی، اعتماد اور جدوجہد کا حوصلہ دے گی: ہیمنت چترودی

 



پٹنہ(پریس ریلیز) بانکی پور اسمبلی حلقہ کے ممکنہ امیدوار اور بلاک صدر ہیمنت چترویدی نے کہاکہ تاریخی صداقت آشرم میں آزادی کے بعد پہلی بار کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہونا نہ صرف بہار کے لیے فخر کی بات ہے بلکہ پورے ملک کی جمہوریت کے لیے ایک سنگ میل ہے۔ یہ وہی مقام ہے جہاں سے آزادی کی تحریک کو نئی توانائی ملی تھی، اور آج ایک بار پھر یہی سرزمین کانگریس کو نئی جہت دینے جا رہی ہے۔

اس اجلاس میں شرکت کرنے والے پارٹی کے قد آور رہنماراہل گاندھی، سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور صدر ملکا ارجن کھڑگے نے پارٹی کی مضبوطی، اتحاد اور عوامی مسائل پر جدوجہد کو نیا رخ دیا ہے۔ ان سب کی مشترکہ کوششوں سے کانگریس ایک بار پھر عوام کی امیدوں کا مرکز بن رہی ہے۔

راہل گاندھی کی عوامی یاترا، پرینکا گاندھی کی بھرپور مہمات، سونیا گاندھی کی بصیرت اور ملکا ارجن کھڑگے کی قیادت، پارٹی کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ اجلاس عوام کو یہ یقین دلاتا ہے کہ کانگریس ہر طبقے کسانوں، مزدوروں، طلبہ، خواتین اور پچھڑے طبقات کے ساتھ کھڑی ہے۔

ہم کارکنان پ±ر اعتماد ہیں کہ صداقت آشرم کی یہ میٹنگ نہ صرف بہار بلکہ پورے ملک میں کانگریس کو نئی توانائی، اعتماد اور جدوجہد کا حوصلہ دے گی۔ آنے والے وقت میں اس کے اثرات سیاست اور عوامی تحریکوں پر نمایاں طور پر دیکھے جائیں گے۔

Monday, 8 September 2025

بانکی پور اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے مضبوط دعویدار ہیں ہیمنت چترویدی



پٹنہ/08 ستمبر : بہار اسمبلی انتخابات قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیاں زوروں پر ہیں۔ تمام بڑی پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارنے کی تیاری میں مصروف ہیں۔ ایسے میں بانکی پور اسمبلی حلقے میں کانگریس کے بلاک صدر اور ممکنہ امیدوار ہیمنت چترویدی کو سب سے مضبوط دعویدار مانا جا رہا ہے۔

ہیمنت چترویدی کی سب سے بڑی طاقت ان کی عوامی مقبولیت اور زمینی سطح پر مضبوط گرفت ہے۔ علاقے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے وہ ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں اور عوامی خدمت کو اپنی ترجیح مانتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مقامی لوگ انہیں اپنے درمیان ایک سچے خادم کی صورت میں دیکھتے ہیں۔

کانگریس کی پالیسیوں اور عوامی فلاحی اسکیموں کو گھر گھر پہنچانے میں بھی وہ مسلسل سرگرم ہیں۔ پارٹی کے اندر بھی ان کی لیڈرشپ اور تنظیمی صلاحیت کی کھلے دل سے تعریف کی جا رہی ہے۔

اگرچہ اس سیٹ پر کانگریس کی جانب سے کئی اور چہرے اپنی دعویداری پیش کر رہے ہیںمگر عوامی حمایت اور طویل سماجی خدمت کے سبب ہیمنت چترویدی کو سب سے آگے تصور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کانگریس ہائی کمان بھی ان پر نگاہ رکھے ہوئے ہے اور امکان ہے کہ آنے والے بہار اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی بڑی امیدیں انہی سے وابستہ ہوں گی۔

Sunday, 7 September 2025

گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کی جانب سے صحت بیداری ہفتہ کا انعقاد کیا گیا۔

 








پٹنہ : ڈاکٹر محمد شفاعت کریم، اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ طبی کالج  و اسپتال پٹنہ نے آج مورخہ 07 ستمبر بروز اتوارایک پریس اعلانیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کالج میں ستمبر کے پہلے ہفتے میں طبی کالج کے اسپتال کے احاطہ میں او پی ڈی میں پہنچنے والے مریضوں کے درمیان عمومی صحت بیداری مہم چلائی گئی۔اس کے ذریعہ لوگوں کو ایک صحت مند طرز زندگی، امراض سے تحفظ کے تدابیر اور ایک صحت مند سماج کی تعمیر کے تعلق سے جانکاری فراہم کی گئی، پرچے بانٹے گئے اور پوسٹر کے ذریعہ سمجھایا گیا۔ یہ پروگرام ایک ستمبر سے 07 ستمبر تک چلنا تھا  البتہ 07 ستمبر کو اتوار ہونے کی وجہ سے اس صحت بیدار مہم کا اختتام 06 ستمبر بروز سنیچر ہی کر دیا گیا۔ 

بتاتا چلوں کہ اس صحت بیداری ہفتہ کا انعقاد گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال پٹنہ کے صد سالہ جشن کے ضمن میں کیا گیا تھا۔ اس مہم کے  چیرمین ڈاکٹر محمد نجیب الرحمن تھے جب کہ پورے پروگرام کی سرپرستی کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) محمد محفوظ الرحمن کر رہے تھے۔ اس پوری مہم میں مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا جس میں 01 ستمبر کو شعبہ معالجات کے پی جی اسکالر ڈاکٹر  راحت پروین اور نہال اشرف نے ٹیکہ کاری (ویکسینیشن )  کے بارے میں لوگوں بیدار کیا۔ 02 ستمبر کو ڈاکٹر زاہد اور ڈاکٹر مظفر سلیمان نے ذیابیطس شکری  اور اس سے تحفظ کے اپائے سے لوگوں کو آگاہ کیا۔ 03 ستمبر کو ڈاکٹر ہلال انور اور ڈاکٹر شاہد امام نے ضغط الدم قوی (ہائپرٹنشن) سے عوام کو روبرو کرایا۔ اسی طرح سے 04 ستمبر کو ڈاکٹر مظفر سلیمان اور ڈاکٹر نہال اشرف نے سمن مفرط (موٹاپا)  اور اس کے انجام سے عوام کو بیدار کیا۔ آخر دن بروز سنیچر فقر الدم (انیمیا)  اور اس کے علامت سے اس کی فوری پہچان کرنے اور اور اس کے بچائو سےلوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے ڈاکٹر کے ایم سوچیتا اور داکٹر نہال  اشرف نے اپنے تاثرات پیش کئے۔ 

گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کے صد سالہ جشن میں ہر ماہ مختلف اقسام کے پروگرام منعقد کئے جانے ہیں جس کا مقصد عوام تک یونانی طریقہ علاج کو پہنچانا، یونانی ڈاکٹروں کو اس طریقہ علاج میں باکمال بنانا ، اور طلباء کو بھی اپنی پیتھی میں اعتماد کے ساتھ علاج و معاالجہ کرنے کی تلقین دلانا شامل ہے۔اسی صد سالہ جشن کے تحت اس ماہ مزید تین پروگرام ہونے ہیں جس میں گرین انیشیٹیو کے طور پر پیڑ پودھے لگائیں جائیں گے اور صاف صفائی کا اہتمام کیا جائےگا۔ 21 ستمبر کو ورلڈ الزائیمر ڈے منایا جانا ہے اور اسی ماہ کالج ہذا کے فارغین کے ساتھ آن لائن میٹینگ کا اہتمام کیا جانا ہے جس سے کہ 2026 میں صد سالہ میں ان کا کیا رول ہوگا اس پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

راجد کو صرف مسلمانوں کے ووٹوں سے محبت ہے مسلمانوں سے نہیں : شاہد اطہر











 دربھنگہ:- آر جے ڈی کے بانی ر
کن اور شہری اسمبلی حلقہ کے سابق ایم ایل اے جناب سلطان احمد کے انتقال پر پارٹی کے ہائی کمان یا لالو خاندان کے کسی رکن کی غیر موجودگی، جب کہ حیاگھاٹ اسمبلی کے سابق ایم ایل اے جناب ہری نندن یادو کی آخری رسومات میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو، سابق نائب وزیر اعلیٰ کی شرکت یہ ثابت کر رہا ہے کہ راجد کو صرف مسلمانوں کے ووٹوں سے محبت ہے مسلمانوں سے نہیں ۔ یہ باتیں دربھنگہ شہری اسمبلی حلقہ کے ممکنہ امیدوار اور جن سوراج پارٹی بہار کے ایگزیکٹو ممبر ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے آج ایک پریس ریلیز میں کہیں۔ ایڈوکیٹ شاہد اطہر نے کہا کہ یہ آر جے ڈی کا پہلا معاملہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر محمد شہاب الدین صاحب کی موت پر بھی ایسا ہی کیا گیا تھا، جو لالو خاندان کے لیے باعث فخر تھے اور جنہوں نے اپنی طاقت کے بل بوتے پر پارٹی کو متحد رکھا تھا۔ آخر کب تک ریاست میں مسلمانوں کے ساتھ ایسا ہوتا رہے گا؟ ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے کہا کہ آفت و غم  کے اس موقع پر ہم سب جناب ہری نندن یادو جی کے اہل خانہ کے ساتھ گہرے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے راجد کے ضلع صوبہ و قومی اقلیتی لیڈر سے پوچھا ہے کہ آج جو ہوا ہے وہ کیا کل آپ کے لوگوں کے ساتھ ایسا نہیں ہو سکتا ہے کیا؟ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے مزید کہا کہ کیا آر جے ڈی کو صرف یادو کی پارٹی سمجھا جائے؟ بہار اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور آر جے ڈی والے مسلمانوں کے پاس آئیں گے اور ان سے ہمدردی کی بات کریں گے لیکن حقیقت میں کچھ اور ہی نظر آرہا ہے۔ آر جے ڈی مسلم ووٹ چاہتی ہے لیکن ان کے دکھ درد میں شریک نہیں بن سکتی۔ شہری اسمبلی کے ممکنہ امیدوار ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے کہا کہ دربھنگہ شہری اسمبلی کا ایک ایک مسلمان آر جے ڈی کے خلاف اور جن سوراج کے امیدوار کو ووٹ دے کر سابق ایم ایل اے جناب سلطان احمد صاحب کے گھر نہ آنے کا بدلہ لے گا۔

Tuesday, 2 September 2025

پٹنہ میں یونانی طب کے فروغ کیلئے تاریخی معاہدہ


سی سی آر یو ایم دہلی اور گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کے درمیان مفاہمت نامہ پر دستخط



پٹنہ:ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن ( آر آر آئی یوایم )، پٹنہ میں آج ایک تاریخی مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدہ سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (سی سی آر یوایم)، نئی دہلی، وزارت آیوش، حکومت ہند اور گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال، پٹنہ کے درمیان طے پایا۔

یہ ایم او یو یونانی طب کے شعبے میں تحقیقی تعاون، علمی ترقی اور اختراعات کو فروغ دینے کی سمت ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

تقریب کی رونق میں اضافہ کرنے والے معززین میں ڈاکٹر این۔ظہیر احمد، ڈائریکٹر جنرل، سی سی آر یوایم، وزارت آیوش پروفیسر ڈاکٹر محفوظ الرحمٰن، پرنسپل، گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال، پٹنہ ،پروفیسر شہنواز اختر، سینئر فیکلٹی ممبر ،ڈاکٹر ممتاز احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر، آر آر آئی یو ایم پٹنہ ، ڈاکٹر وہاب علی، سائنٹسٹ ایف ، آر ایم آئی آر ایم ایس پٹنہ، ڈاکٹر محمد منظر عالم، ریسرچ آفیسر (یونانی)، ڈاکٹر عبدالرشید، ریسرچ آفیسر (یونانی)، اس کے علاوہ سی سی آر یو ایم ہیڈکوارٹر کے نوڈل افسران اور مختلف ذیلی اداروں کے انچارج بھی آن لائن ج±ڑے، جس سے اس تقریب کو مزید وسعت اور اہمیت حاصل ہوئی۔

یہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ دونوں اداروں کو درج ذیل مقاصد میں مضبوطی فراہم کرے گی: ثبوت پر مبنی طریقہ علاج کے ذریعے صحت خدمات کو مو¿ثر بنانا۔تعلیمی و تحقیقی میدان میں اعلیٰ معیار کو فروغ دینا۔ یونانی طب میں اختراعات اور جدید تحقیقی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنا۔ مشترکہ تحقیقی پروجیکٹس اور تعاون پر مبنی اقدامات۔* صلاحیت سازی اور ہنر مندی کے نئے مواقع پیدا کرنا۔ روایتی علم اور جدید سائنس پر مبنی مربوط ہیلتھ ماڈل تیار کرنا۔

یہ معاہدہ یونانی طب کے میدان میں قومی سطح پر تعاون، سائنسی فکر اور علمی خوشحالی کی جانب ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔


Monday, 1 September 2025

انجمن بہار کے ذریعہ 75 طلباء و طالبات نے داخلہ کے لیے فارم جمع کیا ڈاکٹر احمد نسیم آرزو

 



 دربھنگہ:-  اس سال 2025 میں انجمن بہار کے ذریعہ متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس میں مفت داخلہ کے لیے 75 سے زائد طلبہ و طالبات نے صرف دو دنوں میں انسٹیٹیوٹ میں آ کر فارم جمع کیا ہے کل سے فارم کی جانچ کی جائے گی یہ باتیں انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین و الہلال ہاسپٹل کے ڈائریکٹر احمد نسیم آرزو نے جاری پریس ریلیز میں بتایا ڈاکٹر آرزو نے آگے بتایا کہ جن طلبہ و طالبات کو مفت داخلہ کے لیے منتخب کیا جائے گا ان کا کلاس بتاریخ 8 ستمبر 2025 بروز سوموار سے شروع کرایا جائے گا ڈاکٹر آرزو نے بتایا کہ یہ اپنے آپ میں ایک تاریخ قائم ہو گئی ہے کہ صرف سنیچر اور سوموار یعنی 2 دن میں بہار کے مختلف اضلاع سے کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے متھلا اسٹیثٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس میں نام لکھوانے کے مقصد سے کثیر تعداد فارم جمع کیا معلوم ہو کہ متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس میں سبھی کورسز میں سیٹ لیمیٹڈ ہونے کی وجہ اور بہت ہی زیادہ  فارم جمع ہونے کی وجہ سے فارم جانچ کی جائے گی فارم جانچ کی کاروائی کے بعد سبھی طلبہ و طالبات کو ادارے سے خبر بھیجی جائے گی یہ خبر چاہے فارم کا سلیکشن نام لکھانے کے لیے ہو یا نہ ہو ویسے طلبہ و طالبات جن کا اس سال کسی وجہ کر فارم سلیکشن نہیں ہوتا ہے تو اگلے سال ان بچوں کو نام لکھوانے کے لیے اول ترجیح دی جائے گی

Sunday, 31 August 2025

ووٹر ادھیکار یاترا کی اختتامی تقریب میںگٹھ بندھن کی تمام اتحادی جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گے: کھیڑا

 



پٹنہ 31 اگست : آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے میڈیا چیف اور سینئر لیڈر پون کھیڑا نے اتوار کو کہا کہ بہار میں انڈیا اتحادکی ووٹرادھیکاریاترا ریاست کے شہریوں اور رائے دہندوں کی حمایت سے بہت کامیاب رہی ہے اور یکم ستمبر کو اس کی اختتامی تقریب میں تمام اتحادی جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

مسٹر کھیڑا نے کہا کہ یاترا کے آخری دن اختتامی تقریب میں شیو سینا سے سنجے راوت اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ایم پی یوسف پٹھان کے آنے سے اتحاد کی زیادہ تر پارٹیوں کی نمائندگی مکمل ہو جائے گی۔

پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کانگریس کے میڈیا سربراہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا یہ بیان کہ ووٹر لسٹ خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے بعد بہت کم شکایات آئی ہیں غلط ہے اور اعداد و شمار کے مطابق 89 لاکھ تحریری شکایات درج کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اتحاد اس معاملے میں الیکشن کمیشن کے جواب کا انتظار کر رہا ہے۔

مسٹر کھیڑا نے کہا کہ اس قدرافراتفری ہے کہ 65 لاکھ ووٹروں نے 89 لاکھ تحریری شکایات درج کرادیں ہیں۔ الیکشن کمیشن اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے شکایات سے بچنے کی پوری کوشش کی، لیکن پھر بھی لوگوں نے اپنی شکایات کا پولندہ بوتھ لیول آفیسر (بی ایل او) کوسونپ دیا۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن نے لوگوں سے ذاتی طور پر شکایات درج کرانے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی اور الیکشن کمیشن کی ایک منصوبہ بند حکمت عملی تھی، تاکہ شکایات کو کم کیا جاسکے۔

کانگریس کے میڈیا سربراہ نے کہا کہ ایس آئی آر کے وقت آدھار کارڈ کو قبول نہیں کرنے کی وجہ سے ووٹروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان سے شناخت کے طور پر زمین کے کاغذات، رہائشی اور ذات کے سرٹیفکیٹ مانگے گئے۔ جن ووٹرز کے پاس یہ کاغذات نہیں تھے وہ اپنے بلاک میں ڈویلپمنٹ آفیسر کے دفتر کے چکر لگاتے رہے لیکن وہاں بھی انہیں بتایا گیا کہ نئے سرٹیفکیٹ اور کاغذات انتخابات کے بعد بنائے جائیں گے۔

مسٹر کھیڑا نے کہا کہ جب ووٹر ریویژن شروع ہوا تو کہا گیا کہ بہار میں بہت سے درانداز آئے ہیں اور یہاں تک کہ مرے ہوئے لوگوں کو بھی فہرست سے نکالنا ہے، لیکن سچائی یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کی فہرست میں کوئی درانداز نہیں ملا اور بہت سے مردہ ووٹروں کو ووٹرادھیکار یاترا کے دوران لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ چائے پیتے دیکھا گیا۔

مسٹر کھیڑا نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایس آئی آر سے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ بہار میں 20 فیصد ووٹروں کے نام حذف کیے جائیں گے۔ یہ ایک مقررہ نمبر تھا جسے بی جے پی اور الیکشن کمیشن حذف کرنے کا کام کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کل 90540 بوتھوں پر 65 لاکھ ووٹروں کے نام حذف کئے گئے ہیں۔ اس فہرست میں وہ ووٹرز شامل ہیں جو نقل مکانی کر گئے، فوت ہو گئے، اپنے پتے سے غائب تھے اور دو جگہوں پر رجسٹرڈ تھے۔ اس فہرست کے باوجود، بہت سے ووٹروں کے پاس اب بھی دو ای پی آئی سی موجود ہیں، بہت سے مردہ لوگ اب بھی زندہ ہیں اور کئی کو دستاویزات کے نام پر ووٹر لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

کانگریس کے میڈیا سربراہ نے کہا کہ اگر بہار میں درانداز آئے ہیں تو وزیر داخلہ امت شاہ کو ووٹروں کو ہراساں کرنے سے پہلے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کاغذات الیکشن کمیشن کو بھیجے جا رہے ہیں اور اگر تصحیح کی آخری تاریخ یکم ستمبر کے بعد بھی حالات نہیں بدلتے ہیں تو کانگریس اور اس کا اتحاد نئے سرے سے یہ لڑائی شروع کرے گا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ اگلا قدم کیا ہوگا، مسٹر کھیڑا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا نیا رویہ سامنے آنے کے بعد نئی حکمت عملی کا خلاصہ کریںگے۔

کانگریس کے میڈیا سربراہ نے کہا کہ بہار میں بی جے پی خوفزدہ ہے اور اسی خوف کی وجہ سے ان کے کارکنوں نے کچھ دن پہلے صداقت آشرم پر دو وزراءکی قیادت میں حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ کانگریس پر نہیں بلکہ بہار کی صدیوں پرانی وراثت پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صداقت آشرم مولانا مظہر الحق نے بنایا تھا اور ملک کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد اپنے آخری دنوں میں یہاں مقیم تھے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے درمیان لڑائی سو سال پرانی ہے اور مزید سو سال تک جاری رہے گی۔

کانگریس کے میڈیا ہیڈ نے کہا کہ نئی تحقیق میں کچھ اور انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایس آئی آر کے دوران غریبوں اور محروموں کے نام حذف کئے گئے لیکن اس کے ساتھ 7613 ایسے بوتھ ہیں جہاں سے 70 فیصد خواتین کے نام بھی حذف کر دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل نئے انکشافات نے بی جے پی کی راتوں کی نیندیں اڑا دی ہیں اور اس کا اثر نہ صرف بہار بلکہ پورے ملک میں محسوس ہوگا۔

مسٹرکھیڑا نے آخر میں طنز کیا کہ وزیر اعظم مودی کی امریکہ کے ساتھ جگل بندی ختم ہو گئی ہے اور وزیر اعظم دوبارہ چین کے سب سے بڑے لیڈر کے ساتھ ہاتھی پر گھومتے نظر آئیں گے۔






ووٹرادھیکار یاترا میں شامل ہونے کو تیار ہے پٹنہ مہانگر کانگریس کارکنان: ششی رنجن

 




پٹنہ مہا نگر کانگریس یاترا کو کامیاب بنانے کیلئے پوری طرح پر عزم: ہیمنت چترویدی


پٹنہ، 31 اگست:یکم ستمبر کو منعقد ہونے جا رہے ووٹرس ادھیکار یاتراکے اختتامی تقریب میں پٹنہ مہانگر کانگریس کے ہزاروں کارکن بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شامل ہوں گے۔ یہ بات پٹنہ مہانگر کانگریس کمیٹی کے صدر ششی رنجن نے پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر مہانگر کانگریس صدر ششی رنجن کے ساتھ تمام اہم صدور اور عہدیداران کی موجودگی رہے گی۔ اسی کے ساتھ بانکی پور اسمبلی کے ممکنہ امیدوار ہمنت چترویدی بھی اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ پروگرام میں شامل ہوں گے اور یاترا کو تاریخی بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے عزم کو دہرایا۔

ہمنت چترویدی نے کہا کہ یہ یاتراآئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ایک عوامی تحریک کی علامت بنے گی اور پٹنہ مہانگر کانگریس اسے کامیاب بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔پریس کانفرنس کے دوران منوج منڈل، کملیش پانڈے، نیرج پنڈت وغیرہ بھی موجود تھے۔


Friday, 29 August 2025

کانگریس دفتر پر بی جے پی کارکنان کی جانب سے حملہ انتہائی قابل مذمت : عطاءالرحمن

 







پٹنہ( پریس ریلیز )کانگریس کے سنیئر لیڈر اویڈووکیٹ محمد عطاءالرحمن نے آج کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے غنڈہ عناصر کی جانب سے کانگریس دفتر پر کی گئی پتھر بازی اور لاٹھی حملہ انتہائی شرمناک اور جمہوری اقدار پر حملہ ہے۔ کانگریس پارٹی اس بزدلانہ حرکت کی سخت مذمت کرتی ہے۔

 مسٹر رحمن نے کہاکہ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بی جے پی کانگریس کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت اور ووٹرادھیکار یاترا“کی تاریخی کامیابی سے خوف زدہ ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں اس یاترا کو غیر معمولی عوامی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور عوام جس جوش و خروش کے ساتھ کانگریس کے ساتھ کھڑے ہیں، اس نے بی جے پی کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

کانگریس لیڈر مسٹر رحمن کا کہنا ہے کہ یہ عوامی حمایت دراصل راہل گاندھی کی انتھک محنتوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے، جو دن رات عوام کے مسائل اجاگر کرنے اور جمہوریت کی بقا کے لیے میدان میں ہیں۔

بی جے پی کو یہ بخوبی علم ہے کہ کانگریس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ان کے سیاسی زوال کی نشانی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بوکھلاہٹ میں وہ پرتشدد کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔ مگر یاد رہے، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ تو کانگریس پیچھے ہٹے گی اور نہ ہی عوام کی آواز دبائی جا سکے گی۔





Wednesday, 27 August 2025

پرشانت کشور کے بہار بدلاؤ سبھا کو لیکر ضلع صدر کے نگرانی میں میٹنگ






 پرشانت کشور کے بہار بدلاؤ سبھا کو لیکرآج ضلع صدر کے نگرانی میں میٹنگ کی گئی جس میں اقلیتوں کے لیڈر گورا بورام ممکنہ امیدوار ڈاکٹر اتخار دربھنگہ گرامین ممکنہ امیدوار ڈاکٹر شعیب خان یوتھ صدر ممتاز انصاری نگر جنرل سکریٹری محمد شوکت جالے اسمبلی ممکنہ امیدوار آمنہ شافی علی اکبر سابق ضلع پریشد محمد شمیم اللہ خان لوام سرپنچ محمد فیض متحرک لیڈر اسلم انصاری قائد ملت ایڈووکیٹ شاہد اطہر ممکنہ امیدوار دربھنگہ شہری اسمبلی حلقہ منی گاچھی صدر پروفیسر مدنی دربھنگہ ضلع محرم کمیٹی صدر محمد عاقب نظر کے علاوہ کافی تعداد میں شامل ہوئے ۔ سبھی لوگوں نے ایک ساتھ تن من دھن اور پورے جوش و خروش کے ساتھ اس پروگرام کو کامیاب بنایا جائے گا- ضلع صدر محمد عامر حیدر نے کہا کہ یہ اقلیتوں کے حق حقوق کی لڑائی ہے صدر نے بتایا کہ اس پروگرام کو یادگار بنانے کے لئے اسمبلی لیول کی پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل کل تک کر دی جا گئی یہ بھی مشورہ میں آیا ہے کے بڑی تعداد میں اقلیتوں کے لوگوں کو پارٹی میں شامل کرایا جا سکتا ہے ۔ وہیں مشورہ میں ایک بہترین مشاعرہ کرانے پے بھی باتیں ہو رہی ہے۔ اخر میں ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے کہا کل تک جگہ کا تعین کر لیا جائے گا-


Sunday, 24 August 2025

ووٹ چوری کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی: ہیمنت چترویدی






پٹنہ: پٹنہ ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے یکم ستمبر کو ہونے والی ”ووٹر ادھیکار یاترا“کی تیاری کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بانکی پور اسمبلی کے ممکنہ امیدوار ہیمنت چترویدی نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور الیکشن کمیشن ووٹ چوری کی سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”کانگریس کسی بھی صورت میں عوام کے حق رائے دہی کے ساتھ ہونے والی چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے کارکنوں اور عوام سے اپیل کی کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہر شہری کا حق رائے دہی محفوظ رہنا چاہیے اور اس کے لیے کانگریس مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔ اجلاس میں پٹنہ مہا نگر کانگریس کمیٹی کے صدر ششی رنجن، انچارج روپ چند جین، سینئر لیڈر محمد رفیق احمد سمیت کئی رہنما اور کارکن شریک ہوئے۔ اجلاس میں ووٹر ادھیکار یاترا کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور عوام سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہونے کی اپیل کی گئی۔

Tuesday, 19 August 2025

شمائل احمد اور راجیہ سبھا رکن ہرش مہاجن اسپورٹ کلائمبنگ فیڈریشن آف انڈیا کے نئے مشیر مقرر

 






پٹنہ : اسپورٹ کلائمبنگ فیڈریشن آف انڈیا ( ایس سی ایف آئی) کے جنرل سکریٹری کرنل ڈاکٹر ایس۔پی۔ ملک نے فخر کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ تین ممتاز شخصیات کو فیڈریشن کے مشیر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ان میں سب سے پہلے سید شمائل احمد، صدر اسپورٹ کلائمبنگ ایسوسی ایشن آف بہار اور قومی صدر پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن (جس سے ملک بھر کے دو لاکھ سے زائد اسکول وابستہ ہیں) شامل ہیں، جنہیں فیڈریشن کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

اسی کے ساتھ درج ذیل شخصیات کو بھی مشیر بنایا گیا ہے:ہرش مہاجن، معزز رکنِ پارلیمان (راجیہ سبھا)، جنہیں طویل سیاسی تجربہ حاصل ہے۔پدم شری مرلی کانت پیٹکر، بھارت کے پہلے پیرا اولمپک طلائی تمغہ یافتہ، ارجن ایوارڈ یافتہ اور چندو چیمپئن کے نام سے مشہور عظیم کھلاڑی۔ان تینوں عظیم شخصیات کی شمولیت نہ صرف فیڈریشن کی ساکھ کو مزید مستحکم کرے گی بلکہ ملک بھر میں اسپورٹ کلائمبنگ کو مقبول بنانے کی سمت ایک نیا باب بھی رقم کرے گی۔

اس موقع پر ملک بھر سے مبارکبادی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ خصوصی مبارکباد کے پیغام درج ذیل شخصیات کی جانب سے آئے ہیں بریگیڈیئر ایم۔پی۔ یادو، سینئر نائب صدر، فیڈریشن،سیدعباالرحمن، بہار کے پہلے قومی اسپورٹ کلائمبر اور سکریٹری، اسپورٹ کلائمبنگ ایسوسی ایشن آف بہار،کرنل ڈاکٹر ایس۔پی۔ ملک، جنرل سکریٹری، فیڈریشن۔اس کے علاوہ پورے بھارت سے فیڈریشن کو نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں، جو اس تاریخی لمحے کو بھارتی اسپورٹ کلائمبنگ کے لیے ایک سنگِ میل ثابت کر رہے ہیں۔فیڈریشن نے اپنے نئے مشیروں کا پرجوش خیر مقدم کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارت میں اسپورٹ کلائمبنگ کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔


فرضی ووٹروں کو فہرست سے نکالنا اور ہر شہری کو اس کے ووٹ کا حق دلانا ہمارا عزم : ہیمنت چترویدی

 


ووٹر ادھیکار یاترا کی کامیابی میں بانکی پور اسمبلی کے کانگریس کارکنان جی جان سے مصروف


پٹنہ 18 اگست ( پریس ریلیز )بہار میں جمہوری حقوق کو مضبوط بنانے اور جعلی ووٹر فہرست کے خلاف جاری ” ووٹر ادھیکار یاترا “کے تحت ایک شخص ایک ووٹ ۔جعلی ووٹ نہیں“مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ یاترا 17 اگست کو سہسرام سے شروع ہوئی تھی اور یکم ستمبر کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں منعقد ہونے والے عظیم الشان اجلاس کے ساتھ اس کا تاریخی اختتام ہوگا۔



بانکی پور بلاک کانگریس کے صدر و بانکی پور اسمبلی حلقہ کے ممکنہ امیدوار مسٹرہیمنت چترویدینے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ عکاقت میں وسیع پیمانے پر عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم کے ذریعے عوام کو ووٹر لسٹ کی درستی اور ایک شخص ایک ووٹ کے جمہوری اصول کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔

مسٹر ہیمنت چترویدی نے کہا کہ:جمہوریت تبھی مضبوط ہوگی جب ہر شہری کا ووٹ محفوظ اور شفاف ہوگا۔ جعلی ووٹروں کو فہرست سے نکالنا اور ہر شہری کو اس کا حقِ رائے دہی دلانا ہمارا عزم ہے۔

اس مہم کے تحت گھر گھر رابطہ، پمفلٹ کی تقسیم، نکڑ سبھائیں اور عوامی گفتگو کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اس کا مقصد عوام کو بیدار کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں اور انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے میں شریک ہوں۔


Sunday, 17 August 2025

جن سوراج غیر بی جے پی ووٹوں سے اقتدار میں تبدیلی لائے گا۔ ایڈوکیٹ شاہد اطہر

 



دربھنگہ:- جس طرح سے مولانا مظہر الحق آڈیٹوریم حج بھون پٹنہ میں منعقدہ بہار بدلاؤ سیمینار میں ریاست کے کونے کونے سے مسلمانوں کے ایک بڑے گروپ نے شرکت کی، اس سے مہاگٹھ بندھن کی نیندیں اڑ گئیں۔ اب انہیں نہ صرف یہ احساس ہو گیا ہے بلکہ یقین ہو گیا ہے کہ مسلمانوں کو زیادہ دیر تک بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ یہ باتیں دربھنگہ شہری اسمبلی حلقہ سے جن سوراج پارٹی کے ممکنہ امیدوار ایڈوکیٹ شاہد اطہر عرف پپو انصاری نے پٹنہ پروگرام سے واپسی کے بعد جاری پریس ریلیز میں کہیں۔ ایڈوکیٹ شاہد اطہر نے کہا کہ جس طرح سے مسلمانوں نے کل حج بھون میں شرکت کی اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ یو پی اے یا این ڈی اے حکومت کے تحت بہار میں تعلیم، نقل مکانی، روزگار پر کام نہ کرکے بہار کو تباہی، ذات دھرم پرستی، بدعنوانی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے اور یہ 2025 میں ہی ختم ہوجائے گا۔ ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے کہا کہ جن سوراج پارٹی میں زمینی سطح کے کارکنوں کو ہی ٹکٹ دیا جائے گا، اوپر سے کوئی امیدوار مسلط نہیں کیا جائے گا۔ دربھنگہ شہر کے تمام برادریوں کے بزرگوں، نوجوانوں، مردوں اور خواتین میں اپنی گرفت رکھنے والے ممکنہ امیدوار ایڈوکیٹ شاہد اطہر نے کھل کر کہا ہے کہ اگر پارٹی مجھے ٹکٹ دیتی ہے تو دربھنگہ شہر متھیلا کی سب سے گرم سیٹ ہوگی اور میں بے تحاشہ ووٹوں سے جیت کر پارٹی اور لیڈر پرشانت کشور کے ہاتھ مضبوط کروں گا۔ پارٹی منشور کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام کے لیے میں اپنا منشور بھی جاری کروں گا اور اس پر عمل درآمد میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔ معلوم رہے کہ سیاسی نمائندگی اور اسمبلی الیکشن 2025 پروگرام کو کامیاب بنانے میں بہار کے کونے کونے کے لوگوں کے علاؤہ دربھنگہ ضلع سے ایڈووکیٹ صبیح محمود ، محمد صبید ، محمد لاڈلے، کریم خان ، صدرے انصاری ، آمنہ شافی، محمد ڈاکٹر افتخار ، مدنی ودود ، منیر الہدی مکھیا جی، ڈاکٹر شعیب خان ، محمد شوکت ، عاقب نظر ، کے ساتھ ساتھ ضلع صدر عامر حیدر کا اہم رول رہا ہے

Sunday, 10 August 2025

اگر محکمہ صحت نے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) نہ دیا ہوتا تو مسٹر جیسوال کے میڈیکل کالج کو ’ڈیمڈ‘ یونیورسٹی کا درجہ نہیں ملتا : پرشانت کشور

 

نالندہ، : جنسوراج کے بانی پرشانت
کشور نے بہار حکومت کے وزیر صحت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر منگل پانڈے کے اس دعوے کو غلط قرار دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ 2022 میں ایمبولینس کی خریداری میں ابھی تک کوئی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔

مسٹر کشور نے کہا کہ مسٹر پانڈے کا یہ دعویٰ کہ ایمبولینس فراہم کرنے والی کمپنی کو کوئی ادائیگی نہیں کی گئی ہے غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں ایمبولینس کی خریداری میں تقریباً 100 کروڑ کی ادائیگی کی گئی ہے اور معاملہ عدالت میں جانے کی وجہ سے باقی ادائیگی پر روک لگی ہوئی ہے۔

مسٹر کشور نے دہلی کے دوارکا میں مسٹر پانڈے کی اہلیہ کے نام 86 لاکھ روپے میں خریدے گئے فلیٹ کا معاملہ دوبارہ اٹھایا اور کہا کہ مسٹر پانڈے نے کم از کم یہ تسلیم کیا ہے کہ 25 لاکھ روپے کا لین دین ہوا ہے۔ اب وزیر کو بتانا چاہیے کہ انہوں نے یہ رقم خود کیوں نہیں لی بلکہ اپنے والد کے نام پر ٹرانسفر کروا کر دوبارہ اپنے والد سے اپنی اہلیہ کے نام کیوں بھیجی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک تو صرف 25 لاکھ کی بات ہوئی ہے۔ وہ جلد ہی انکشاف کریں گے کہ باقی 61 لاکھ کہاں سے آئے۔

غور طلب ہے کہ مسٹر کشور کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے مسٹر پانڈے نے کہا تھا کہ انہوں نے 2019 میں بہار بی جے پی کے صدر دلیپ جیسوال سے رقم لی تھی، لیکن انہوں نے یہ رقم پونے پانچ سال پہلے چیک کے ذریعے واپس کر دی تھی۔

مسٹر پانڈے نے مسٹرکشور کے اس سوال کا بھی جواب دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مسٹر پانڈے نے مسٹر جیسوال کے کشن گنج میں واقع میڈیکل کالج کو’ڈیمڈ‘یونیورسٹی کا درجہ تحفہ لیکر دلوایا تھا۔ وزیر صحت نے کہا تھا کہ میڈیکل کالج کو ’ڈیمڈ یونیورسٹی‘کا درجہ دینے میں حکومت بہار کی وزارت صحت کا کوئی کردار نہیں ہے۔

جنسوراج کے لیڈر نے اس پر ایک بار پھر سوال اٹھایا اور کہا کہ اگر محکمہ صحت نے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) نہ دیا ہوتا تو مسٹر جیسوال کے میڈیکل کالج کو ’ڈیمڈ‘ یونیورسٹی کا درجہ نہیں ملتا۔

وجے سنہا کے پاس دو ای پی آئی سی نمبر ، الیکشن کمیشن جواب دے : تیجسوی



پٹنہ، 10 اگست: بہار اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے آج الزام لگایا کہ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر وجے کمار سنہا کا نام بہارمیں خصوصی گہری نظرثانی( ایس آئی آر ) کے بعد جاری کردہ مسودہ فہرست میں دو جگہوں پر درج ہے۔ اس سلسلے میںانہوںنے الیکشن کمیشن سے کاروائی کامطالبہ کیا ہے ۔ 

مسٹر یادو نے آج نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ایس آئی آر کے بعد اس ماہ کے شروع میں جاری کردہ مسودہ فہرست میں مسٹر سنہا کا نام دو جگہوں، لکھی سرائے اور بانکی پور اسمبلی حلقہ میں درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی آر سے پہلے اور بعد کے دونوں حالات میں مسٹر سنہا دو اضلاع میں ووٹر ہیں اور ان کے نام پر دو ای پی آئی سی جاری کئے گئے ہیں۔ یہی نہیں دونوں جگہ ان کی عمر بھی مختلف لکھی گئی ہے۔ لکھی سرائے اسمبلی میں ان کی عمر 57 سال اور پٹنہ کی بانکی پور اسمبلی میں 60 سال درج ہے۔ مسٹر یادو نے سوال کیا کہ کیا بہار کے نائب وزیر اعلی نے بوتھ لیول آفیسر (بی ایل او) سے ملاقات کی اور دو جگہوں پر دو ووٹر فارم پر دستخط کئے۔ اگر یہ سچ ہے تو الیکشن کمیشن انہیں نوٹس بھیج کر قانونی کارروائی کرے اور اگر مسٹر سنہا نے دستخط نہیں کیے تو ان کی طرف سے فارم پر کس نے دستخط کیے ہیں۔ اگر دستخط جعلی ہے، تو ایس آئی آر کا پورا عمل شک کے دائرے میں آتا ہے اور اسے منسوخ کر دینا چاہیے۔

بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق مسٹر سنہا کا نام ایس آئی آر کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی دو اضلاع لکھی سرائے اور پٹنہ کی ووٹر لسٹ میں شامل ہے، اس لیے اس بات کی جانچ ہونی چاہیے کہ کیا نائب وزیر اعلیٰ نے دو جگہوں پر ووٹ کا استعمال کیا تھا۔

مسٹر یادو نے 2 اگست کو منعقدہ اپنی پریس کانفرنس کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی میرا نام دو جگہوں پر آیا، میرے جواب دینے سے پہلے ہی میرے خلاف پروپیگنڈہ شروع ہوگیا اور مجھے جیل بھیجنے کی بات بھی ہوئی۔ مجھے الیکشن کمیشن کا نوٹس اسپیڈ پوسٹ کے ذریعے 8 اگست کو موصول ہوا اور میں نے اسی دن اپنا جواب بھیج دیا۔ اب میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا الیکشن کمیشن مسٹر سنہا کو بھی ایسا ہی نوٹس بھیجے گا اور قصوروار پائے جانے پر قانونی کارروائی کرے گا۔ دوسری طرف، اگر مسٹر سنگھ نے فارم پر دستخط نہیں کیے ہیں، تو الیکشن کمیشن اپنی غلطی تسلیم کر کے اس عمل کو منسوخ کرے گا۔

آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ بہار کا ایک بڑا حصہ سیلاب کی زد میں ہے اور لوگ پریشان حال ہیں۔ ایسے وقت میں اس ووٹر نظرثانی کا وقت ہی سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے نام حذف کیے گئے ہیں وہ یا تو اپنی جان بچائیں یا الیکشن کمیشن سے ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کیلئے گہار لگائیں۔

مسٹر یادو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ قواعد کے مطابق 2003 سے پہلے ووٹر لسٹ میں رجسٹرڈ شہریوں سے کوئی دستاویز نہیںطلب کرنا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسے ووٹروں سے بھی دستاویزات اور خاندانی معلومات کا مطالبہ کرکے بھی پریشان کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ بی جے پی کے ہاتھ کی کٹھ پتلی بن گئی ہے۔ کمیشن اپوزیشن کے اعتراضات پر کسی قسم کی سماعت کے لیے تیار نہیں۔ بار بار کی درخواستوں کے باوجود کمیشن ووٹر لسٹ سے حذف کیے گئے 65 لاکھ ناموں کے بوتھ اور ای پی آئی سی نمبر جاری نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سائٹ پر ڈیٹا پہلے ورڈ فائلز میں اپ لوڈ ہوتا تھا اور اب اسے امیج فائلز میں اپ لوڈ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے تاریخ نکالنا پہلے سے زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔

مسٹر یادو نے کہا کہ ان کی پارٹی بہار اور ملک میں بی جے پی کی جمہوریت مخالف کوششوں کے خلاف لڑتی رہے گی اور جلد ہی الیکشن کمیشن کی طرف سے کی گئی مزید بے قاعدگیوں کو بڑے پیمانے پر بے نقاب کیا جائے گا۔


پارٹی کی مضبوطی کیلئے ہمیشہ لڑتے آئے ہیں اور آئندہ بھی لڑیںگے : ہیمنت کمار

 



پٹنہ: بانکی پور اسمبلی حلقہ 182 سے کانگریس کے ممکنہ امیدواراور بانکی پور بلاک صدر ہیمنت کمار ترویدی نے آج کہاکہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے ہمیشہ سے لڑتے آئے ہیں اور آئندہ بھی لڑیںگے ۔

مسٹر دویدی نے کہاکہ ہم لوگ کانگریس کے پرانے اور وفادار کارکن ہیں۔ مسٹر راہل گاندھی کی فکر اور قیادت سے کافی متاثر ہیں ۔ آج مسٹر راہل گاندھی دن رات جمہوریت کوبچانے کیلئے کام کر رہے ہیں اوراس کے ساتھ ہی مسٹر راہل گاندھی نے پارٹی میں ایک نئی روح پھونک دی ہے جس سے ہم کارکنوںکے حوصلے انتہائی بلند ہیں ۔ انہوں کہاکہ راہل جی کی سوچ کہ زمینی لیڈروں کو ترجیح دی جائے، ہمارے لیے امید کی کرن ہے ۔

انہوں نے کہاکہ این ڈی اے حکومت سے لوگ پریشان ہو چکے ہیں اس حکومت میں ہر طرف گھوٹالہ ہی گھوٹالہ ہے ۔ حکومت کے وزراءاور عوامی نمائندے عوام کی کچھ بھی نہیں سنتے صرف اپنی تجوریوںکو بھرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اگر اعلیٰ قیادت نے مجھے موقع فراہم کیا تو میں اعلیٰ قیادت کی امیدوں پر کھڑا اترنے کی پوری کوشش کروںگا اور بانکی پور پٹنہ کی عوام کی فلاح کیلئے اپنی پوری صلاحیت اور طاقت لگا دوںگا۔ جوبھی کام نہیں ہو اسے ترجیحی بنیاد پر کرنے کی کوشش کر وں گا۔

 انہوں نے ایس آئی آر میں کٹے ہوئے ناموں کے بارے میں کہاکہ ہم لوگ ایک ایک نام کو جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے مسٹر راہل گاندھی کی جانب سے ووٹ چوری کے الزام پر الیکشن کمیشن کے ردعمل پر کہاکہ یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ غلطی الیکشن کمیشن کی ہے اور حلف نامہ راہل گاندھی سے مانگا جارہاے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ الیکشن کمیشن اس اہم مسئلے کو سنجیدگی سے لیتا اور اس پر کاروائی کرتا اور لوگوںکے شکوک و شبہات کو دور کرتا لیکن الٹا اس نے راہل گاندھی سے ہی حلف نامہ کا مطالبہ کر لیاجوکہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ 

انہوںنے کہاکہ ایس آئی آر کا عمل بے ضابطگیوں سے بھرا ہے ایک طرف جہاں 65لاکھ لوگوں کے نام کٹ گئے وہیں موجودہ نائب وزیراعلیٰ وجے سنہا کے دو جگہ نام پائے گئے ہیں اور اس پر حکمراں جماعت کے لوگ منہ میں دہی جما کر بیٹھ گئے ہیں جیسے کے کچھ ہوا ہی نہیں اسی جگہ تیجسوی کے خلاف پوری حکمراں جماعت پروپیگنڈے میں مصروف ہو گئی اور انہیں جیل تک بھیجنے کی بات کرنے لگے ۔ کیا اب وجے سنہا پر کے بارے میں یہ لوگ ہمت دکھائیںگے اور کہیں گے کے انہیں جیل بھیجاجائے ۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس ہی وہ پارٹی ہے جو بانکی پور سمیت پورے بہار میں عوامی مسائل پر سنجیدگی سے آواز بلند کر رہی ہے، چاہے وہ مہنگائی ہو، بے روزگاری ہو یا جمہوری اقدار پر حملے۔

 انہوں نے اعلیٰ قیادت سے اپیل کی کہ ہم لوگ زمینی سطح کے کارکن ہیں اور پارٹی کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اور ہمارے اعلیٰ لیڈر راہل گاندھی بھی کہتے ہیں کہ زمینی لیڈران کو ٹکٹ میں ترجیح دی جائے گی ہمیں پوری امید ہے کہ اعلیٰ قیادت زمینی کارکنان کو مایوس نہیں کرے گی اور انہیں ان کا واجب حق دے گی ۔ 


Wednesday, 6 August 2025

ماں کا دودھ قدرتی غذا اور بیماریوں سے بچاﺅ کا موثر ذریعہ: ڈاکٹر شگفتہ پروین حسین




پٹنہ :پی جی اسکالر ڈاکٹر ظفر اقبال نے پریس ریلیز کرتے ہوئے کہا کہ 29 جولائی 2026 کو گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ اپنا سو سال مکمل کرنے جا رہا ہے۔اسی ضمن میں آج بروز بدھ6اگست 2025”بریسٹ فیڈنگ سے آگاہی پر بیداری مہم منعقد ہوا،جو اسی سو سالہ جشن کی ایک کڑی ہے۔بریسٹ فیڈنگ ویک کے موقع پر گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ میں شعبہ ماہیت الامراض کے زیر اہتمام 2 اگست سے 7 اگست تک ”بریسٹ فیڈنگ سے آگاہی پر بیداری مہم “ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس پروگرام میں پرنسپل پروفیسر محمد محفوظ الرحمٰن کی شمولیت اور ان کی رہنمائی نے نہ صرف محفل کو وقار بخشا بلکہ تقریب کو مزید موثر اور کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔


بریسٹ فیڈنگ آگاہی مہم میں شعبہ ماہیت الامراض کے صدر ڈاکٹر محمد شمیم اختر کی محنت اور قیادت قابلِ ستائش ہے۔ ان کی نگرانی اور رہنمائی میں یہ بیداری مہم کامیابی سے جاری ہے۔ وہ پوری ٹیم کے ساتھ بھرپور لگن اور ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جس سے یہ پروگرام تعلیمی و سماجی اعتبار سے ایک کامیاب اور یادگار تقریب بن رہا ہے۔


پروگرام میں ڈاکٹر شگفتہ پروین حسین نے ماں کے دودھ کی افادیت اور طبی فوائد پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ بریسٹ فیڈنگ بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہے۔ پیدائش کے فوراً بعد دودھ پلانا اور پہلے چھ ماہ تک صرف ماں کا دودھ دینا لازمی ہے۔


انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ماں کا دودھ نہ صرف بہترین اور سستی غذا ہے بلکہ یہ قوتِ مدافعت کو بڑھا کر بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایڈز یا ٹی بی جیسے امراض کی صورت میں بچوں کو دودھ پلانے سے قبل ڈاکٹر سے ضرور مشورہ لینا چاہیے۔


اس بیداری مہم میں ڈاکٹر خصال احمد، ڈاکٹر جمال اختر، پروفیسر توحید کبریا، ڈاکٹر عبدالسلام فلاحی، ڈاکٹر طلعت ناہید، ڈاکٹر ادیب احمد، ڈاکٹر نجیب احمد سمیت دیگر اساتذہ کرام نے بھی شرکت فرمائی اور پروگرام کے کامیاب انعقاد میں نمایاں کردار ادا کیا۔


اس موقع پر گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال پٹنہ کے طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کی بڑی تعداد بھی شریک رہی، جس سے پروگرام کی افادیت اور اثر انگیزی مزید بڑھ گئی۔


یہ بریسٹ فیڈنگ آگاہی مہم گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کی ایک کامیاب علمی و سماجی پیش رفت ثابت ہوئی، جو نہ صرف ماں کے دودھ کی افادیت کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنی بلکہ طلبہ اور عوام میں بیداری و شعور پیدا کرنے میں بھی سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے


گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کے وفد نے گورنر عارف محمد خان سے ملاقات کی

 




پٹنہ6 اگست:گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کے ایک وفد نے پرنسپل پروفیسر محفوظ الرحمن کی قیادت میں گورنر ہاﺅ س میں بہار کے گورنر عارف محمد خان سے ملاقات کی اور انہیں کالج کے صد سالہ پروگرام میں شرکت کیلئے دعوت دی ۔

کالج کے پرنسپل پروفیسر محفوظ الرحمن نے کہاکہ صدسالہ جشن کے موقع پر گورنر مسٹر عارف خان کو مدعو کیا گیا ہے ۔ گورنر مسٹر عارف محمد خان 8 ستمبر بروز پیر کالج میں تشریف لائیں گے ۔اس موقع پر کالج کے فارغین میں سے یونانی طریقہ علاج کو فروغ دینے والوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

پرنسپل پروفیسر محمد محفوظ الرحمن نے بتایا کہ 29 جولائی 1926 میں گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کا قیام بھکنا پہاڑی میں عمل میں آیا تھا جس کے بعد سے رمنہ روڈ ، انٹا گھاٹ اور پھر موجودہ قدم کنواں پٹنہ میں منتقل ہوا۔ مستقبل میں طبی کالج پٹنہ کی مستقل بلڈنگ نالندہ میڈیکل کالج و اسپتال، پٹنہ کے کیمپس میں بن رہی ہے جو کہ 2027 تک پایہ تکمیل کو پہنچے گی۔ اسی درمیان امسال کالج نے 99واں یوم تاسیس منایا ہے اور باضابطہ صد سالہ جشن کے لئے کیلنڈر ریلیز کیا گیا ہے جس کا مقصد یونانی طریقہ علاج کو عوام تک پہنچانا ہے۔

پروفیسر محمد محفوظ الرحمن قیادت میں بہار کے گورنرمسٹر عارف محمد خان سے جن لوگوں نے ملاقات کی ان میں ڈاکٹر تنویر عالم،صدر شعبہ کلیات، ڈاکٹر محمد نجیب الرحمن صدر شعبہ معالجات کے علاوہ ڈاکٹر محمد شفاعت کریم، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ تحفظ و سماجی طب کے نام قابل ذکر ہیں۔


Tuesday, 5 August 2025

نئی تعلیمی پالیسی اور "کھیلو انڈیا" پالیسی کے تحت دو روزہ اسپورٹ کلائمبنگ کیمپ میں 500 بچے حصہ لیں گے : شمایل احمد




پٹنہ :پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن اور اسپورٹ کلائمبنگ ایسوسی ایشن آف بہار کے زیر اہتمام دو روزہ اسکول اسپورٹ کلائمبنگ کیمپ کا انعقاد 7 اور 8 اگست 2025 کو اسپورٹ کلائمبنگ وال، پاٹلی پتر اسپورٹس کمپلیکس، کنکڑباغ، پٹنہ میں صبح 7 بجے سے کیا جائے گا۔

اس پروگرام کی قیادت سید شمایل احمد کر رہے ہیں، جو پیسواکے قومی صدر ہونے کے ساتھ ساتھ اسپورٹ کلائمبنگ ایسوسی ایشن آف بہار کے صدر بھی ہیں، اور سیدعباد الرحمٰن، جو اس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری اور بہار کے پہلے قومی اسپورٹ کلائمر ہیں۔

یہ مکمل پروگرام نئی تعلیمی پالیسی 2020 اور کھیلو انڈیا پالیسی 2025 (نئی قومی کھیل پالیسی) پر مبنی ہے، جس میں مہماتی تعلیم، کھیل پر مبنی ہمہ گیر تعلیم اور بچوں کی ذہنی و جسمانی ترقی پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔

سید شمایل احمد نے کہایہ پہل صرف کھیل تک محدود نہیں ہے — یہ بچوں کے خوداعتمادی کو بڑھانے، انہیں مضبوط اور چست بنانے اور ایک بہتر بھارت کی تعمیر کی سمت میں ایک مضبوط قدم ہے۔"

بہار کے مختلف اسکولوں میں اس پہل کو لے کر زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے، اور یہ پروگرام ریاست کو اولمپک کھیلوں کی جڑوں سے ترقی دینے والی ریاست کے طور پر قائم کرنے کی سمت میں ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔







ماں کا دودھ بچوں کے لیے بہترین اور سستی غذا ہے اورکئی بیماریوں سے بچا تا ہے: ڈاکٹر زینت پروین






پٹنہ،پی جی اسکالر ڈاکٹرتنویر نور نےپریس ریلیز کرتے ہو¿ے کہا کہ 29 جولائی 2026 کو گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ اپنا سو سال مکمل کرنے جا رہا ہے۔اسی ضمن میں آج بروز منگل 5اگست 2025”بریسٹ فیڈنگ سے آگاہی پر بیداری مہم منعقد ہوا،جو اسی سو سالہ جشن کی ایک کڑی ہے۔بریسٹ فیڈنگ سے آگاہی ہفتہ کے موقع پر گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ میں شعبہ ماہیت الامراض کے زیر اہتمام 2 اگست سے 7 اگست تک ”بریسٹ فیڈنگ سے آگاہی پر بیداری مہم “ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسرمحمد محفوظ الرحمٰن بنفسِ نفیس موجود رہے۔ ان کی شرکت نے نہ صرف پروگرام کو وقار بخشا بلکہ ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی نے اس تقریب کو مزید مو¿ثر اور نتیجہ خیز بنایا۔ 

اس بیداری مہم کے تعلق سے شعبہ ماہیت الامراض کے صدر ڈاکٹر محمد شمیم اختر کی محنت اور قیادت قابلِ ستائش رہی۔ ان کے زیر نگرانی اور رہنمائی میں یہ بیداری مہم نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ انہوں نے پوری ٹیم کے ساتھ بھرپور لگن اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، جس سے اس پروگرام کو تعلیمی و سماجی اعتبار سے ایک کامیاب اور یادگار تقریب بنایا گیا۔

پروگرام میں ڈاکٹر زینت پروین نے ماں کے دودھ کی افادیت اور طبی اہمیت پر سیر حاصل لیکچر دیا اور بتایا کہ بریسٹ فیڈنگ بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے ناگزیر ہے، پیدائش کے بعد دودھ پلانا چاہیے اور پہلے چھ ماہ تک صرف ماں کا دودھ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کا دودھ نہ صرف سستی اور عمدہ غذا ہے بلکہ قوت مدافعت کو بڑھا کر متعدد بیماریوں سے بچاو¿ کا بھی مو¿ثر ذریعہ ہے۔مزید انہوں نے بتایا کہ ایڈس، ٹی بی جیسے امراض میں بچوں کو دودھ نہیں پلانا ہے، یا ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ہے۔

اس بیداری مہم میں ، ڈاکٹر خصال احمد، ڈاکٹر جمال اختر، پروفیسرتوحید کبریا ،ڈاکٹر عبدالسلام فلاحی،ڈاکٹر طلعت ناہید، ڈاکٹر ادیب احمد، ڈاکٹر نجیب احمداور دیگر اساتذہ بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے پروگرام کے انعقاد اور کامیابی میں بھرپور تعاون کیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال پٹنہ کےطلبہ و طالباتاور دور دراز سے آے مریضوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بریسٹ فیڈنگ آگاہی مہم گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کی ایک کامیاب علمی و سماجی کاوش ثابت ہوگی، اور ماں کے دودھ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور طلبہ و عوام میں شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کریگی۔



Monday, 4 August 2025

بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے ماں کا دودھ انتہائی ضروری : ڈاکٹر امان اللہ جمالی






گورنمنٹ طبی کالج اسپتال پٹنہ میں”ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک 2025“آگاہی مہم کا دوسرا دن کامیابی سے اختتام پذیر


پٹنہ، پی جی اسکالر ڈاکٹر عبدللہ انصاری نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک ہر سال اگست کے پہلے ہفتے میں منایا جاتا ہے جس میں عالمی ادارہ صحت، یونیسیف، وزارت صحت اور دنیا بھر کی سول سوسائٹی کی حمایت حاصل ہے۔

آج بروز پیر 4 اگست کو ”ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک 2025“ کے موقع پر 2 اگست سے 7 اگست تک آگاہی مہم کے لیے چلائے جانے والے پروگرام کے دوسرے دن کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ گورنمنٹ طبی کالج اینڈ ہاسپٹل، پٹنہ اپنا 99 واں تاسیسی سال منا رہا ہے جس کا افتتاح ریاست کے وزیر صحت جناب منگل پانڈے نے 30 جولائی 2025 کو کیا تھا۔ 99 ویں تاسیسی سال کے موقع پر سال بھر میں مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

پرنسپل پروفیسر محمد محفوظ الرحمن کی شرکت نے نہ صرف پروگرام کو وقار بخشا بلکہ ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی نے تقریب کو مزید موثر اور نتیجہ خیز بنا دیا۔

شعبہ پیتھالوجی کے سربراہ ڈاکٹر محمد شمیم اختر کی محنت اور قیادت قابل ستائش تھی۔ ان کی رہنمائی اور نگرانی میں آج کی آگاہی مہم کامیابی سے مکمل ہوئی۔ انہوں نے پوری ٹیم کے ساتھ پوری لگن اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے اس پروگرام کو تعلیم اور معاشرے کے نقطہ نظر سے ایک کامیاب اور یادگار تقریب بنا۔

پروگرام میں ڈاکٹر امان اللہ جمالی نے ماں کے دودھ کے فوائد اور طبی اہمیت پر تفصیلی لیکچر دیا اور کہا کہ بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے ماں کا دودھ بہت ضروری ہے۔ ماں کا دودھ پیدائش کے فوراً بعد شروع کر دینا چاہیے اور پہلے چھ ماہ تک صرف ماں کا دودھ پلایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کا دودھ نہ صرف قوت مدافعت بڑھاتا ہے بلکہ بیماریوں سے بچاو¿ کا موثر ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے لوگوں کو ماں کے دودھ کی کمی کے مسئلے کا حل بھی بتایا۔

تقریب میں میڈیکل آفیسرڈاکٹر محمد راغب حسین ، ڈاکٹر عبدالسلام فلاحی، ڈاکٹر شیلیش کمار پنکج، ڈاکٹر خصال احمد،اسسٹنٹ پروفیسر نجیب الرحمٰن ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد تنویر عالم، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شفاعت کریم، پروفیسر توحید کبریا اور دیگر اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے تنظیم سازی اور پروگرام کی کامیابی میں بھرپور تعاون کیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ ٹبی کالج اینڈ ہسپتال پٹنہ کے طلباء اور دور دراز علاقوں کے مریضوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Sunday, 3 August 2025

ایسوسی ایشن آف یونانی فیزیشین (اے یو پی) کے چمپارن چیپٹر کے قیام کے ساتھ تنظیم کی توسیع




 ڈاکٹر میٹ کے عنوان سے جیون جیوتی اسپتال، موتیہاری میں پروگرام کا انعقاد

موتیہاری:آج مورخہ 3 اگست 2025 بروز اتوار، ”ڈاکٹر میٹ“کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد جیون جیوتی اسپتال، موتیہاری میں کیا گیا، جس میں تنظیم کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شفاعت کریم کے ساتھ تنظیم کے خازن ڈاکٹر عبداللہ انصاری، سیکریٹری (ایڈمن) ڈاکٹر خالد اقبال، اور سیکریٹری (لیگل) ڈاکٹر محمد مسرور حسن قاسمی نے شرکت کی۔اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر ایم یو اختر نے کی۔پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر شاکر صبا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی میٹنگ کا مقصد چمپارن میں ایسوسی ایشن آف یونانی فزیشین بہار کی ضلعی شاخ کا قیام ہے۔

ڈاکٹر فیصل پرواز خان نے پروگرام کی سرپرستی کی۔تنظیم کی توسیع کرتے ہوئے ڈاکٹر ایم یو اختر کو ضلعی صدر بنایا گیا۔ڈاکٹر امام الدین کو نائب صدر، ڈاکٹر شاکر صبا کو ضلعی سیکریٹری مقرر کیا گیا۔اس کے علاوہ ڈاکٹر امام کو خازن، ڈاکٹر مظفر حسین کو
مشترکہ سیکریٹری، اور ڈاکٹر امتیاز الحق، ڈاکٹر منظر الحق، ڈاکٹر گلریز قمر اور طارق ظفر کو ترجمان نامزد کیا گیا۔ڈاکٹر سعید الرحمٰن اور ڈاکٹر ریاض الدین نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔

ڈاکٹر عبداللہ ،ڈاکٹر ابوعبیدہ ،اس کے علاوہ مشرقی چمپارن کے بہت سے ڈاکٹر موجود تھے۔


Saturday, 2 August 2025

گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ میں بریسٹ فیڈنگ آگاہی ہفتہ کا انعقاد

 



پٹنہ،پی جی اسکالر ڈاکٹرمحمد ظفر اقبال نے پریس ریلیز کرتے ہوئے کہا کہ 29 جولائی 2026 کوگورنمنٹ طبی کالج پٹنہ اپنا سو سال مکمل کرنے جا رہا ہے۔اسی ضمن میں آج بروز سنیچر2اگست2025”بریسٹ فیڈنگ سے آگاہی پر بیداری مہم منعقد ہوا،جو اسی سو سالہ جشن کی ایک کڑی ہے۔

بریسٹ فیڈنگ آگاہی ہفتہ کے موقع پر گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ میں شعبہ ماہیت الامراض کے زیر اہتمام 2 اگست سے 7 اگست تک ”بریسٹ فیڈنگ سے آگاہی بیداری مہم “ منعقد ہوا۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسرمحمد محفوظ الرحمٰن بنفسِ نفیس موجود رہے۔ ان کی شرکت نے نہ صرف پروگرام کو وقار بخشا بلکہ ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی نے اس تقریب کو مزید موثر اور نتیجہ خیز بنایا۔ 

اس بیداری مہم کے تعلق سے شعبہ ماہیت الامراض کے صدر ڈاکٹر محمد شمیم اختر کی محنت اور قیادت قابلِ ستائش رہی۔ ان کے زیر نگرانی اور رہنمائی میں یہ بیداری مہم نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ انہوں نے پوری ٹیم کے ساتھ بھرپور لگن اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، جس سے اس پروگرام کو تعلیمی و سماجی اعتبار سے ایک کامیاب اور یادگار تقریب بنایا گیا۔

پروگرام میں ڈاکٹر سکینہ بانونے ماں کے دودھ کی افادیت اور طبی اہمیت پر سیر حاصل لیکچر دیا اور بتایا کہ بریسٹ فیڈنگ بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے ناگزیر ہے، پیدائش کے فوراً بعد دودھ پلانا چاہیے اور پہلے چھ ماہ تک صرف ماں کا دودھ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کا دودھ نہ صرف قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے بلکہ بیماریوں سے بچاو¿ کا بھی مو¿ثر ذریعہ ہے۔مزید انہوں نے بتایا کہ ایڈس، ٹی بی جیسے امراض میں میں بچوں کو دودھ نہیں پلانا ہے، یا ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ہے۔

اس بیداری مہم میں میڈیکل آفیسرڈاکٹر شیلش کمار پنکج، ڈاکٹر خصال احمد، ڈاکٹر جمال اختر، پروفیسرتوحید کبریا ،ڈاکٹر عبدالسلام فلاحی،ڈاکٹر طلعت ناہیداور دیگر اساتذہ بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے پروگرام کے انعقاد اور کامیابی میں بھرپور تعاون کیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال پٹنہ کے طلبہ و طالبات اور دور دراز سے آئے مریضوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بریسٹ فیڈنگ آگاہی گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کی ایک کامیاب علمی و سماجی کاوش ثابت ہوگا، جس نے ماں کے دودھ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور طلبہ و عوام میں شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کریگا۔




Wednesday, 30 July 2025

طب یونانی اور دیگر روایتی طریقہ علاج کے فروغ کیلئے بہار حکومت پرعزم: منگل پانڈے







گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کا 99واں یومِ تاسیس جوش خروش کے ساتھ منایا گیا

پٹنہ، 30جولائی:بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے نے کہا ہے کہ ”آیوش کے تحت طب یونانی، آیوروید، ہومیوپیتھی اور دیگر روایتی طریقہ علاج کے فروغ کیلئے بہار حکومت پرعزم ہے۔ 

وہ آج گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کے 99ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایک شاندار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ، ”کالج کی نئی عمارت کی تعمیر نالندہ میڈیکل کالج اسپتال کیمپس میں 64 2کروڑ روپے کی لاگت سے جاری ہے، اور اگلے دو سال میں مکمل ہو جائے گی۔ ہم پی جی اور یو جی کی نشستوں میں اضافہ کے لیے بھی کام کر رہے ہیں تاکہ یہ ادارہ ملک کا بہترین طبی ادارہ بنے۔“

 وزیر صحت مسٹر منگل پانڈے نے کہا ہے کہ ”وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد طب یونانی سمیت تمام روایتی طریقہ علاج کو قومی سطح پر عزت دلانے کی سمت مضبوط قدم اٹھائے ہیں۔ ایلوپیتھی کے ساتھ یونانی، آیوروید، سدھی، ہومیوپیتھی اور یوگا کو مساوی اہمیت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر کالج کے لیے نئی ایمبولینس بھی فراہم کی، جو تقریب کے دوران ہی کالج انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی۔

اس موقع پر صد سالہ جشن کے لیے ایک سالہ تقریباتی خاکہ بھی وزیر صحت کے ہاتھوں جاری کیا گیا، جس کے تحت ہر ماہ الگ الگ پروگرام منعقد ہوں گے۔

تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محفوظ الرحمٰن نے کہا،”یہ کالج ایک تاریخی وراثت ہے، جس کی بنیاد ڈاکٹر احمد عبدالحی کے نانا جان اور دیگر بزرگوں نے حکیم اجمل خاں اور سر گنیش دت جیسے عظیم شخصیات کی سرپرستی میں رکھی تھی۔ ہم خوش نصیب ہیں کہ ان کی نسل آج بھی ہمارے درمیان موجود ہے۔

اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محفوظ الرحمن نے کہاکہ 15 عہدے پروفیسر ، 19 عہدے ریڈر اور پری طب کے8 عہدے خالی ہیں جسے طلباءکے بہتر مستقبل کیلئے پر کیاجانا ضروری ہے ۔وہیں غیر تدریسی عملے کے قریب 39 عہدے منظور ہیں جن میں ابھی صرف چار افراد ہی کام کر رہے ہیں اور ہمیں قریب پچاس لوگوں کی اشد ضرورت ہے ۔ اس پر وزیر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان عہدوں پر جلد ہی بحالی کی جائے گی ۔ 

 وزیر نے کہاکہ 15 لیکچرر کے عہدوں کا اشتہار پی ایس سی کے ذریعہ شائع کر دیا گیا ہے اس پر بحالی جلد ہوگی اوردیگرتدریسی عہدوںکو فی الحال معاہدے کی بنیاد پر پر کرنے کی بات کہی ۔ اور غیر تدریسی عملوں کو آﺅٹ سورسسنگ کے ذریعہ بحال کرنے کی بات کہی ۔ 

ڈاکٹر محفوظ الرحمن نے مزید کہا، ”آج ہم صرف یوم تاسیس نہیں منا رہے بلکہ صدی تقریبات کی شروعات بھی کر رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ میڈیا اور عوام کالج کی کمیوں اور ضروریات کو حکومت تک دیانتداری سے پہنچائیں گے تاکہ ہم ترقی کے اگلے مرحلے میں داخل ہو سکیں۔

اس موقع پر پارس اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد عبدالحی، بی پی ایس سی کے سابق چیئر مین امتیاز کریمی، مولانا شبلی القاسمی ناظم امارت شرعیہ، کالج سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہنواز سمیت کئی دیگر معزز شخصیات نے بھی خطاب کیا اور ادارے کی خدمات کو سراہا۔

تقریب میں آیوروید کالج کے پرنسپل، آیوش ڈائریکٹر، میڈیا نمائندگان، کالج کے اساتذہ، سابقہ طلبہ اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شفاعت کریم نے سال بھر کے پروگرام کا تفصیلی منصوبہ پیش کیا، اور تقریب کا آغاز مصباح الدین کریم کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جب کہ نظامت کے فرائض امین عبداللہ نے انجام دیے۔




Sunday, 27 July 2025

گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کا 99واں یومِ تاسیس کل، ریاستی وزیر صحت منگل پانڈے مہمان خصوصی ہوں گے

 


پٹنہ، 27 جولائی:ریاست بہار کا واحد گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کل 28 جولائی بروز پیر اپنا 99واں یومِ تاسیس منانے جا رہا ہے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر صحت مسٹر منگل پانڈے مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔

گورنمنٹ طبی کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محفوظ الرحمن نے بتایا کہ 1926 میں اس کالج کا قیام عمل میں آیا تھا اور اس کے ساتھ ہی گورنمنٹ آیورویدک کالج و اسپتال پٹنہ کی بھی بنیاد رکھی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک صدی کے سفر میں یہ ادارہ ریاست بہار ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستان کا ایک معروف طبی ادارہ بن چکا ہے، جہاں سے فارغ طلبہ ملک و قوم کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔

یومِ تاسیس تقریب میں آئی سی ایم آر کی شاخ راجندر میموریل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کرشنا پانڈے اور طبی کالج کے فارغ التحصیل معروف طبیب مولانا (حکیم) شبلی القاسمی بھی شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر محفوظ الرحمن نے بتایا کہ طبی کالج کا پہلا خاکہ 28 مارچ 1915 کو آل انڈیا آیورویدک اینڈ یونانی طبی کانفرنس میں پیش کیا گیا تھا۔ اس کالج کا قیام حکیم اجمل خان اور ان کے رفقا کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اس کے قیام میں سر گنیش دت، سر فخرالدین علی احمد، سر علی امام (چیف جسٹس)، حکیم ادریس، سر سید محمود، حکیم راشدالدین، حکیم قطب الدین، حکیم مظاہر احمد اور حکیم محمد صالح جیسی اہم شخصیات کی محنت شامل ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اس کا قیام اس عہد کی یاد دلاتا ہے جب دیسی طب پرزوال طاری تھا۔برطانوی دور حکومت میں ہندوستانی تاریخ کا یہ پہلا سرکاری طبی کالج قائم کیا گیا۔ اس کالج سے طب کے بے شمار ماہرین مختلف میدانوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 انہوںنے کہاکہ اس پروگرام میں صدسالہ جشن اور اس کی تیاریوں کے سلسلے میںایک سال کے دورانیہ میں مختلف علمی، ثقافتی،فنی،طبی عوامی فلاح و بہبود کے میڈیکل کیمپ،عالمی طبی سیمینار جیسے پروگرام کے خاکہ کا اجرا عمل میں آے گا۔

ڈاکٹر محفوظ الرحمن نے تمام ابنائے قدیم، یونانی طبی برادری اور شہر کی علمی شخصیات کو مدعو کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گزارش کی کہ وہ اس تاریخی موقع کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون فراہم کریں۔اس موقع پرکالج کے آڈیٹوریم میں مشاعرے کی محفل بھی سجے گی جس میں شعرا اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کریںگے۔

Sunday, 1 June 2025

بہا ر کے وزیر اعلی نے رکھا گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد

 



کالج کے اساتذہ اور اسٹاف نے کالج ہذا کے پرنسپل کو مبارکباد پیش کی۔

پٹنہ (پریس ریلز)

ڈاکٹر محمد شفاعت کریم اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال، پٹنہ نے پریس اعلانیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عزت مآب وزیر اعلی بہار جناب نتیش کمار نے آج مورخہ 31 مئی بروز سنیچر گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال  پٹنہ کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس  پروگرام کی صدارت محکمہ صحت کے وزیر عزت مآب جناب منگل پانڈے نے کی۔ اس موقع پر خصوصی مہمان کے طور پر عزت مآب ڈپٹی وزیر اعلی  جناب سمراٹ چودھری اور جناب وجئے کمار سنہا ،  عزت مآب صدر بہار ودھان سبھا جناب نند کشور یادو،  عزت مآب  وزیر برائے آبی وسائل و پارلیامانی امور جناب وجئے کمار چودھری موجود تھے۔ بتاتا چلوں جناب وزیر اعلی نے 22 نومبر 2021 میں گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال پٹنہ کے سیمینار ہال میں محکمہ صحت کی زیر نگرانی آیوش  ڈپارٹمنٹ کا جائزہ لیتے ہوئے طبی کالج پٹنہ کو قدم کنواں پٹنہ سے اگم کنواں میں منتقل کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔ جس کے بعد کابینہ بہار نے 264 کڑور کی لاگت سے  10 ایکڑ کی ایک وسیع و عریض کیمپس بنانے کا بجٹ پاس کر دیا۔ اس کالج کے سنگ بنیاد رکھنے میں بھلے تاخیر ہوئی ہو البتہ کالج کی تعمیرجولائی  2027 تک مکمل کر لینے کا  منصوبہ ہے۔ 

طبی کالج پٹنہ کے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا جانا بہار میں تاریخ رقم کر چکی ہے جس میں اسمارٹ کلاس روم، 200 بیڈ کا اسپتال، لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے تقریبا 700 بیڈ کا ہاسٹل، پرنسپل کوارٹر، فیکلٹی کوارٹر، اسٹاف کوارٹر کے علاوہ کیمپس کے اند ہی ہربل گارڈن کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔اس موقع پر کالج کے استاذہ ، اسٹاف اور طلباء و طالبات میں خوشی کی لہر ہے۔ کالج کے اساتذہ ڈاکٹر محمد تنویر عالم (کلیات) ڈاکٹر محمد شفاعت کریم، محمد اصغر علی و اسٹاف اشرف جمال، رباب بانو نے پرنسپل پروفیسر محمد محفوظ الرحمن کو پھولوں کا گلدستہ دے کر مبارکباد پیش کی۔

Wednesday, 28 May 2025

گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کے پرنسپل پروفیسر محفوظ الرحمان نے وزیر صحت منگل پانڈے سے ملاقات کی

 

گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کے پرنسپل پروفیسر محفوظ الرحمان نے وزیر صحت منگل پانڈے سے ملاقات کی

دعوتِ ولیمہ کی پر مسرت تقریب




صغیرہ فاﺅنڈیشن ممبئی کے جنرل سکریٹری ابرار احمد شیخ نے کہاکہ الحمدللہ! سونا لوینس ہال، چیمبور، ممبئی میں منعقد ہونے والی دعوتِ ولیمہ کی پر خلوص اور روح پرور محفل میں شرکت کا شرف حاصل ہوا، جہاں حافظ عبدالقادر صاحب کے صاحبزادے محمدذکی (ہریٹھا، دربھنگہ، بہار) اور جناب محمود الحسن صاحب کی صاحبزادی صبیحہ پروین (جلوارہ، دربھنگہ، بہار) کے مبارک رشتے کی خوشیوں میں تمام دوست احباب نے شرکت کی۔
اللہ تبارک و تعالیٰ اس نو بیاہتا جوڑے کو دونوں جہانوں میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے، اور ان کے درمیان محبت، سکون اور رحمت قائم رکھے۔اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہماری تمام جائز دعاﺅں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین