Wednesday, 24 September 2025

صداقت آشرم میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ نہ صرف بہار بلکہ پورے ملک میں کانگریس کو نئی توانائی، اعتماد اور جدوجہد کا حوصلہ دے گی: ہیمنت چترودی

 



پٹنہ(پریس ریلیز) بانکی پور اسمبلی حلقہ کے ممکنہ امیدوار اور بلاک صدر ہیمنت چترویدی نے کہاکہ تاریخی صداقت آشرم میں آزادی کے بعد پہلی بار کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہونا نہ صرف بہار کے لیے فخر کی بات ہے بلکہ پورے ملک کی جمہوریت کے لیے ایک سنگ میل ہے۔ یہ وہی مقام ہے جہاں سے آزادی کی تحریک کو نئی توانائی ملی تھی، اور آج ایک بار پھر یہی سرزمین کانگریس کو نئی جہت دینے جا رہی ہے۔

اس اجلاس میں شرکت کرنے والے پارٹی کے قد آور رہنماراہل گاندھی، سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور صدر ملکا ارجن کھڑگے نے پارٹی کی مضبوطی، اتحاد اور عوامی مسائل پر جدوجہد کو نیا رخ دیا ہے۔ ان سب کی مشترکہ کوششوں سے کانگریس ایک بار پھر عوام کی امیدوں کا مرکز بن رہی ہے۔

راہل گاندھی کی عوامی یاترا، پرینکا گاندھی کی بھرپور مہمات، سونیا گاندھی کی بصیرت اور ملکا ارجن کھڑگے کی قیادت، پارٹی کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ اجلاس عوام کو یہ یقین دلاتا ہے کہ کانگریس ہر طبقے کسانوں، مزدوروں، طلبہ، خواتین اور پچھڑے طبقات کے ساتھ کھڑی ہے۔

ہم کارکنان پ±ر اعتماد ہیں کہ صداقت آشرم کی یہ میٹنگ نہ صرف بہار بلکہ پورے ملک میں کانگریس کو نئی توانائی، اعتماد اور جدوجہد کا حوصلہ دے گی۔ آنے والے وقت میں اس کے اثرات سیاست اور عوامی تحریکوں پر نمایاں طور پر دیکھے جائیں گے۔

No comments:

Post a Comment