دربھنگہ:- اس سال 2025 میں انجمن بہار کے ذریعہ متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس میں مفت داخلہ کے لیے 75 سے زائد طلبہ و طالبات نے صرف دو دنوں میں انسٹیٹیوٹ میں آ کر فارم جمع کیا ہے کل سے فارم کی جانچ کی جائے گی یہ باتیں انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین و الہلال ہاسپٹل کے ڈائریکٹر احمد نسیم آرزو نے جاری پریس ریلیز میں بتایا ڈاکٹر آرزو نے آگے بتایا کہ جن طلبہ و طالبات کو مفت داخلہ کے لیے منتخب کیا جائے گا ان کا کلاس بتاریخ 8 ستمبر 2025 بروز سوموار سے شروع کرایا جائے گا ڈاکٹر آرزو نے بتایا کہ یہ اپنے آپ میں ایک تاریخ قائم ہو گئی ہے کہ صرف سنیچر اور سوموار یعنی 2 دن میں بہار کے مختلف اضلاع سے کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے متھلا اسٹیثٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس میں نام لکھوانے کے مقصد سے کثیر تعداد فارم جمع کیا معلوم ہو کہ متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس میں سبھی کورسز میں سیٹ لیمیٹڈ ہونے کی وجہ اور بہت ہی زیادہ فارم جمع ہونے کی وجہ سے فارم جانچ کی جائے گی فارم جانچ کی کاروائی کے بعد سبھی طلبہ و طالبات کو ادارے سے خبر بھیجی جائے گی یہ خبر چاہے فارم کا سلیکشن نام لکھانے کے لیے ہو یا نہ ہو ویسے طلبہ و طالبات جن کا اس سال کسی وجہ کر فارم سلیکشن نہیں ہوتا ہے تو اگلے سال ان بچوں کو نام لکھوانے کے لیے اول ترجیح دی جائے گی
No comments:
Post a Comment