کن اور شہری اسمبلی حلقہ کے سابق ایم ایل اے جناب سلطان احمد کے انتقال پر پارٹی کے ہائی کمان یا لالو خاندان کے کسی رکن کی غیر موجودگی، جب کہ حیاگھاٹ اسمبلی کے سابق ایم ایل اے جناب ہری نندن یادو کی آخری رسومات میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو، سابق نائب وزیر اعلیٰ کی شرکت یہ ثابت کر رہا ہے کہ راجد کو صرف مسلمانوں کے ووٹوں سے محبت ہے مسلمانوں سے نہیں ۔ یہ باتیں دربھنگہ شہری اسمبلی حلقہ کے ممکنہ امیدوار اور جن سوراج پارٹی بہار کے ایگزیکٹو ممبر ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے آج ایک پریس ریلیز میں کہیں۔ ایڈوکیٹ شاہد اطہر نے کہا کہ یہ آر جے ڈی کا پہلا معاملہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر محمد شہاب الدین صاحب کی موت پر بھی ایسا ہی کیا گیا تھا، جو لالو خاندان کے لیے باعث فخر تھے اور جنہوں نے اپنی طاقت کے بل بوتے پر پارٹی کو متحد رکھا تھا۔ آخر کب تک ریاست میں مسلمانوں کے ساتھ ایسا ہوتا رہے گا؟ ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے کہا کہ آفت و غم کے اس موقع پر ہم سب جناب ہری نندن یادو جی کے اہل خانہ کے ساتھ گہرے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے راجد کے ضلع صوبہ و قومی اقلیتی لیڈر سے پوچھا ہے کہ آج جو ہوا ہے وہ کیا کل آپ کے لوگوں کے ساتھ ایسا نہیں ہو سکتا ہے کیا؟ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے مزید کہا کہ کیا آر جے ڈی کو صرف یادو کی پارٹی سمجھا جائے؟ بہار اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور آر جے ڈی والے مسلمانوں کے پاس آئیں گے اور ان سے ہمدردی کی بات کریں گے لیکن حقیقت میں کچھ اور ہی نظر آرہا ہے۔ آر جے ڈی مسلم ووٹ چاہتی ہے لیکن ان کے دکھ درد میں شریک نہیں بن سکتی۔ شہری اسمبلی کے ممکنہ امیدوار ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے کہا کہ دربھنگہ شہری اسمبلی کا ایک ایک مسلمان آر جے ڈی کے خلاف اور جن سوراج کے امیدوار کو ووٹ دے کر سابق ایم ایل اے جناب سلطان احمد صاحب کے گھر نہ آنے کا بدلہ لے گا۔
E-Paper
- page-8
- page-7
- Page-6
- Page-5
- Page-4
- Page-3
- Page-2
- Page-1
- English News
- Patna Hindi News
- خصوصی ای میگزین/Special E-Magazine
- Home
- BIHAR NEWS
- UP/یوپی
- Advertisement
- classified/کلاسیفائیڈ
- About Us
- PATNA
- Contact Us
- Eid 2026/اسپیشل عید
- کاروباری شخصیات
- Educational institutions/تعلیمی ادارے
- مضامین
- ملکی/بین الاقوامی خبریں
- ریاستی خبریں
- مبارکبادیاں
- سیاسی خبریں
- جاب/کیریئر/سرکاری نوکری
- صحت/Health
Sunday, 7 September 2025
راجد کو صرف مسلمانوں کے ووٹوں سے محبت ہے مسلمانوں سے نہیں : شاہد اطہر
کن اور شہری اسمبلی حلقہ کے سابق ایم ایل اے جناب سلطان احمد کے انتقال پر پارٹی کے ہائی کمان یا لالو خاندان کے کسی رکن کی غیر موجودگی، جب کہ حیاگھاٹ اسمبلی کے سابق ایم ایل اے جناب ہری نندن یادو کی آخری رسومات میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو، سابق نائب وزیر اعلیٰ کی شرکت یہ ثابت کر رہا ہے کہ راجد کو صرف مسلمانوں کے ووٹوں سے محبت ہے مسلمانوں سے نہیں ۔ یہ باتیں دربھنگہ شہری اسمبلی حلقہ کے ممکنہ امیدوار اور جن سوراج پارٹی بہار کے ایگزیکٹو ممبر ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے آج ایک پریس ریلیز میں کہیں۔ ایڈوکیٹ شاہد اطہر نے کہا کہ یہ آر جے ڈی کا پہلا معاملہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر محمد شہاب الدین صاحب کی موت پر بھی ایسا ہی کیا گیا تھا، جو لالو خاندان کے لیے باعث فخر تھے اور جنہوں نے اپنی طاقت کے بل بوتے پر پارٹی کو متحد رکھا تھا۔ آخر کب تک ریاست میں مسلمانوں کے ساتھ ایسا ہوتا رہے گا؟ ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے کہا کہ آفت و غم کے اس موقع پر ہم سب جناب ہری نندن یادو جی کے اہل خانہ کے ساتھ گہرے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے راجد کے ضلع صوبہ و قومی اقلیتی لیڈر سے پوچھا ہے کہ آج جو ہوا ہے وہ کیا کل آپ کے لوگوں کے ساتھ ایسا نہیں ہو سکتا ہے کیا؟ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے مزید کہا کہ کیا آر جے ڈی کو صرف یادو کی پارٹی سمجھا جائے؟ بہار اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور آر جے ڈی والے مسلمانوں کے پاس آئیں گے اور ان سے ہمدردی کی بات کریں گے لیکن حقیقت میں کچھ اور ہی نظر آرہا ہے۔ آر جے ڈی مسلم ووٹ چاہتی ہے لیکن ان کے دکھ درد میں شریک نہیں بن سکتی۔ شہری اسمبلی کے ممکنہ امیدوار ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے کہا کہ دربھنگہ شہری اسمبلی کا ایک ایک مسلمان آر جے ڈی کے خلاف اور جن سوراج کے امیدوار کو ووٹ دے کر سابق ایم ایل اے جناب سلطان احمد صاحب کے گھر نہ آنے کا بدلہ لے گا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment