پٹنہ: بانکی پور اسمبلی حلقہ 182 سے کانگریس کے ممکنہ امیدواراور بانکی پور بلاک صدر ہیمنت کمار ترویدی نے آج کہاکہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے ہمیشہ سے لڑتے آئے ہیں اور آئندہ بھی لڑیںگے ۔
مسٹر دویدی نے کہاکہ ہم لوگ کانگریس کے پرانے اور وفادار کارکن ہیں۔ مسٹر راہل گاندھی کی فکر اور قیادت سے کافی متاثر ہیں ۔ آج مسٹر راہل گاندھی دن رات جمہوریت کوبچانے کیلئے کام کر رہے ہیں اوراس کے ساتھ ہی مسٹر راہل گاندھی نے پارٹی میں ایک نئی روح پھونک دی ہے جس سے ہم کارکنوںکے حوصلے انتہائی بلند ہیں ۔ انہوں کہاکہ راہل جی کی سوچ کہ زمینی لیڈروں کو ترجیح دی جائے، ہمارے لیے امید کی کرن ہے ۔
انہوں نے کہاکہ این ڈی اے حکومت سے لوگ پریشان ہو چکے ہیں اس حکومت میں ہر طرف گھوٹالہ ہی گھوٹالہ ہے ۔ حکومت کے وزراءاور عوامی نمائندے عوام کی کچھ بھی نہیں سنتے صرف اپنی تجوریوںکو بھرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اگر اعلیٰ قیادت نے مجھے موقع فراہم کیا تو میں اعلیٰ قیادت کی امیدوں پر کھڑا اترنے کی پوری کوشش کروںگا اور بانکی پور پٹنہ کی عوام کی فلاح کیلئے اپنی پوری صلاحیت اور طاقت لگا دوںگا۔ جوبھی کام نہیں ہو اسے ترجیحی بنیاد پر کرنے کی کوشش کر وں گا۔
انہوں نے ایس آئی آر میں کٹے ہوئے ناموں کے بارے میں کہاکہ ہم لوگ ایک ایک نام کو جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے مسٹر راہل گاندھی کی جانب سے ووٹ چوری کے الزام پر الیکشن کمیشن کے ردعمل پر کہاکہ یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ غلطی الیکشن کمیشن کی ہے اور حلف نامہ راہل گاندھی سے مانگا جارہاے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ الیکشن کمیشن اس اہم مسئلے کو سنجیدگی سے لیتا اور اس پر کاروائی کرتا اور لوگوںکے شکوک و شبہات کو دور کرتا لیکن الٹا اس نے راہل گاندھی سے ہی حلف نامہ کا مطالبہ کر لیاجوکہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔
انہوںنے کہاکہ ایس آئی آر کا عمل بے ضابطگیوں سے بھرا ہے ایک طرف جہاں 65لاکھ لوگوں کے نام کٹ گئے وہیں موجودہ نائب وزیراعلیٰ وجے سنہا کے دو جگہ نام پائے گئے ہیں اور اس پر حکمراں جماعت کے لوگ منہ میں دہی جما کر بیٹھ گئے ہیں جیسے کے کچھ ہوا ہی نہیں اسی جگہ تیجسوی کے خلاف پوری حکمراں جماعت پروپیگنڈے میں مصروف ہو گئی اور انہیں جیل تک بھیجنے کی بات کرنے لگے ۔ کیا اب وجے سنہا پر کے بارے میں یہ لوگ ہمت دکھائیںگے اور کہیں گے کے انہیں جیل بھیجاجائے ۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس ہی وہ پارٹی ہے جو بانکی پور سمیت پورے بہار میں عوامی مسائل پر سنجیدگی سے آواز بلند کر رہی ہے، چاہے وہ مہنگائی ہو، بے روزگاری ہو یا جمہوری اقدار پر حملے۔
انہوں نے اعلیٰ قیادت سے اپیل کی کہ ہم لوگ زمینی سطح کے کارکن ہیں اور پارٹی کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اور ہمارے اعلیٰ لیڈر راہل گاندھی بھی کہتے ہیں کہ زمینی لیڈران کو ٹکٹ میں ترجیح دی جائے گی ہمیں پوری امید ہے کہ اعلیٰ قیادت زمینی کارکنان کو مایوس نہیں کرے گی اور انہیں ان کا واجب حق دے گی ۔















