دربھنگہ :- قابل ہونہار تعلیمی لیاقت و سماجی ملی مسائل کو حل کرنے کی فکر رکھنے والے بڑے بھائی محترم جناب ایس ایم اشرف فرید صاحب قومی تنظیم مدیر آعلی و اردو ایکشن کمیٹی کو شفیع مسلم ہائی اسکول بورڈ اف ٹرسٹی کے ممبر اور میرے استاد محترم جناب ایس ایم جاوید اقبال صاحب کو بورڈ اف ٹرسٹی کا کارگزار چیئرمین بنائے جانے پہ میری طرف سے بہت بہت مبارک باد ہےـ اپنی دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے متھیلانچل کے مشہور سماجی و تعلیمی خدمت گار ایڈوکیٹ شاہد اطہر ڈائریکٹر متھلا انسٹیوٹ اف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس نے جاری پریس ریلیز میں کہیں- معلوم ہو کہ دونوں حضرات ضلع و صوبائی سطح پہ کئی تنظیم میں عہدے پہ فائض ہو کر سماج و قوم کی خدمت کرتے آ رہے ہیں- ایڈوکیٹ شاہد اطہر نے کہا کہ چونکہ گارجین جناب ڈاکٹر اجیرالحق صاحب کافی عرصہ سے علیل ہیں- جس کی وجہ کر کار گزار چیئرمین کی سخت ضرورت تھی جس کو استاد محترم کے کارگزار چیئرمین بنائے جانے سے اس کمی کو پوری کر دی گئی ہے- ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے آگے کہا کہ ان دونوں حضرات کا تجربے سے ادارہ اور ٹرسٹ کو چلانے میں مستحکم طاقت ملے گی وکافی ترقی بھی ملے گی

No comments:
Post a Comment