Friday, 1 February 2013

فلمی ستارے/سلیبریٹز/کھیل/کھلاڑی۔


میں نے کہا تھا پرینکا سٹار بنے گی: گوندا


گوندا اور پرینکا کی آٹھ سال پرانی فلم ریلیز ہونے والی ہے

بالی وڈ کے معروف اداکار گوندا آٹھ سال قبل پرینکا چوپڑہ کے ساتھ ایک فلم میں آئے تھے جس کا نام تھا 'دیوانہ میں دیوانہ'۔ کسی سبب وہ فلم ریلیز نہ ہو سکی۔ بہر حال اب وہ فلم ریلیز کی جا رہی ہے۔
اس موقعے پر گوندا نے کہا کہ جب فلم کے ڈائرکٹر کے سی بوکاڈیا نے انھیں پہلی بار فون پر بتایا تھا کہ فلم کی ہیروئن پرینکا ہیں تو انھوں نے کہا تھا کہ پرینکا بالی وڈ میں چھا جائیں گی۔
گوندا کی یہ بات سچ ثابت ہو چکی ہے کیونکہ آٹھ سال بعد آج پرینکا چوپڑہ کا نام بالی وڈ کی بہترین اداکاراؤں میں لیا جاتا ہے۔

پہلے مضمون پڑھو، پھر سوال کرو: شاہ رخ


شاہ رخ نے کہا کہ شہرت کی قیمت تو چکانی پڑتی ہے

ایک معروف فلمی ستارہ ہونے کی قیمت سب کو چکانی پڑتی ہے۔ یہ بات کہی شاہ رخ خان نے۔ حال ہی میں انھوں نے ایک میگزن کے لیے جو مضمون لکھا ہے اس کے سبب وہ ذرا مشکل حالات میں پھنس گئے ہیں۔
شاہ رخ خان نے اپنی مسلم شناخت پر جو لکھا اسے لوگوں نے ذرا مختلف نظریے سے دیکھا اور اسی وجہ سے کئی اطراف سے اس مضمون کے خلاف آواز اٹھنے لگی۔
شاہ رخ خان نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انھوں نے جو کچھ لکھا اس میں ایسا کچھ بھی نہیں جیسا کہ لوگ سمجھ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے اس بات پر تنقید کی کہ لوگ ان کے مضمون کو بغیر پڑھے ہی سوال اٹھا رہے ہیں۔

مائیکل جیکسن ، سب سے زیادہ آمدنی والے فنکاروں میں تاحال سرفہرست
واشنگٹن

مائیکل جیکسن ان فنکاروں میں شامل ہیں جن کا جسم توابدی نیند سوجاتا ہے لکین ان کا فن برسوں زندہ رہتا ہے۔ مائیکل جیکسن کو اس دنیا سے گزرے دو برس سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے لیکن دنیا آج بھی ان کے فن کی معترف ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال یہ ہے کہ مائیکل جیکسن رواں سال بھی اس دنیا میں اپنا وجود نہ رکھنے کے باوجود سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے فنکاروں میں سر فہرست ہیں۔

دنیا بھر کی شخصیات کے مالیاتی اموراورا عداد وشمارکا سالانہ جائزہ لینے والی شہرہ آفاق ویب سائٹ ”فوربس ڈاٹ کام“ کے مطابق مائیکل جیکسن کی کامیاب ترین میوزک البم ”تھریلر“ سے گزشتہ سال 17کروڑ ڈالر کی آمدنی ہوئی۔ یہی البم انہیں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے پاپ میوزک کے فنکاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار رکھے ہوئے ہے ۔

”فوربس ڈاٹ کام“ نے ماضی کے انتہائی مشہوراور حالیہ برسوں میں انتقال کرجانے والے فنکاروں کی ایک فہرست ترتیب دی ہے جن کی مختلف البمز نے اکتوبر 2010ء سے اکتوبر2011ء کے دوران کم از کم ساٹھ لاکھ ڈالرتک کی آمدنی حاصل کی ہے۔

اس فہرست میں ”کنگ آف پوپ “مائیکل جیکسن پہلے نمبر پر رہے جبکہ ”کنگ آف روک این رول“ کا خطاب رکھنے والے سنگر ایلویس پریسلے دوسرے نمبر پر ہیں ۔ایلویس پریسلے کی المبز سے پانچ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوئی، جبکہ مارلن منرو 2 کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔ چوتھے نمبر پر رہے چارلس شلز ،جن کی آمدنی ڈھائی کروڑ ڈالر رہی۔

مارچ 2011ء میں انتقال کرجانے والی الزبتھ ٹیلر”وائٹ ڈائمنڈ“سے حاصل ہونے والی ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی آمدنی کے ساتھ پانچویں نمبر پرہیں

1 comment: