کالج کے اساتذہ اور اسٹاف نے کالج ہذا کے پرنسپل کو مبارکباد پیش کی۔
پٹنہ (پریس ریلز)
ڈاکٹر محمد شفاعت کریم اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال، پٹنہ نے پریس اعلانیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عزت مآب وزیر اعلی بہار جناب نتیش کمار نے آج مورخہ 31 مئی بروز سنیچر گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال پٹنہ کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس پروگرام کی صدارت محکمہ صحت کے وزیر عزت مآب جناب منگل پانڈے نے کی۔ اس موقع پر خصوصی مہمان کے طور پر عزت مآب ڈپٹی وزیر اعلی جناب سمراٹ چودھری اور جناب وجئے کمار سنہا ، عزت مآب صدر بہار ودھان سبھا جناب نند کشور یادو، عزت مآب وزیر برائے آبی وسائل و پارلیامانی امور جناب وجئے کمار چودھری موجود تھے۔ بتاتا چلوں جناب وزیر اعلی نے 22 نومبر 2021 میں گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال پٹنہ کے سیمینار ہال میں محکمہ صحت کی زیر نگرانی آیوش ڈپارٹمنٹ کا جائزہ لیتے ہوئے طبی کالج پٹنہ کو قدم کنواں پٹنہ سے اگم کنواں میں منتقل کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔ جس کے بعد کابینہ بہار نے 264 کڑور کی لاگت سے 10 ایکڑ کی ایک وسیع و عریض کیمپس بنانے کا بجٹ پاس کر دیا۔ اس کالج کے سنگ بنیاد رکھنے میں بھلے تاخیر ہوئی ہو البتہ کالج کی تعمیرجولائی 2027 تک مکمل کر لینے کا منصوبہ ہے۔
طبی کالج پٹنہ کے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا جانا بہار میں تاریخ رقم کر چکی ہے جس میں اسمارٹ کلاس روم، 200 بیڈ کا اسپتال، لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے تقریبا 700 بیڈ کا ہاسٹل، پرنسپل کوارٹر، فیکلٹی کوارٹر، اسٹاف کوارٹر کے علاوہ کیمپس کے اند ہی ہربل گارڈن کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔اس موقع پر کالج کے استاذہ ، اسٹاف اور طلباء و طالبات میں خوشی کی لہر ہے۔ کالج کے اساتذہ ڈاکٹر محمد تنویر عالم (کلیات) ڈاکٹر محمد شفاعت کریم، محمد اصغر علی و اسٹاف اشرف جمال، رباب بانو نے پرنسپل پروفیسر محمد محفوظ الرحمن کو پھولوں کا گلدستہ دے کر مبارکباد پیش کی۔








