جے ڈی یو قومی صدر للن سنگھ کا پٹنہ میں پرتپاک خیرمقدم
جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے قومی صدر کے عہدہ کی ذمہ دار
ی
سنبھالنے کے بعد بہار کے مونگیر سے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راجیو رنجن سنگھ عرف للن
سنگھ کے آج پہلی مرتبہ پٹنہ پہنچنے پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا ۔
مسٹر سنگھ کے یہاں پٹنہ کے جے پرکاش نارائن بین الاقوامی ایئر
پورٹ پہنچنے پر جمعہ کو بڑی تعداد میں کئی گھنٹے سے انتظار کر رہے کارکنان اور
حامیوں نے فلک شگاف نعرے بلند کئے ۔ اس کے بعد پرجوش حامیوں نے پھول ۔ مالاﺅں سے
انہیں لاد دیا۔ نتیش کمار اور للن سنگھ زندہ باد کے نعروں کے دوران ان کا قافلہ
بڑی جدوجہد کے بعد نکل سکا ۔ حامی ہاتھی ، گھوڑے اور اونٹ کے ساتھ ان کے خیر مقدم
کیلئے انتظار کرتے نظر آئے ۔
مسٹر سنگھ کھلی گاڑی میں کارکنان اور حامیوں کا ہاتھ ہلاتے
ہوئے پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر کی جانب روانہ ہوگئے ۔ ان کا قافلہ مقررہ شاہراہ
ایئر پورٹ سے شیخ پورہ موڑ ہوتے ہوئے بیلی روڈ کے ہڑتالی موڑ سے آگے بڑھا۔ ان
شاہراہوں پر قبل سے انتظار کر رہے کارکنان نے قافلے کو روک کر انہیں مالا پہنایا ۔
اس کے بعد دھیرے ۔ دھیرے ان کا قافلہ پارٹی دفتر پہنچا ۔ جہان ان کے اعزاز میں ایک
شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
واضح رہے مسٹر سنگھ کو مسٹر آر سی پی سنگھ کے مرکز میں وزیر کے
عہدہ کی ذمہ داری ملنے کے بعد پارٹی کے قومی صدر کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔
قابل اعتراض پوسٹ کرنے کے معاملے میں نوجوان گرفتار
بکسر ،06 اگست
بہار میں بکسر ضلع کی
پولیس نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے کے معاملے میں ایک نوجوان کو گرفتار
کیاہے ۔
ایٹاڑھی تھانہ صدر راجیش کمار مالاکار نے جمعہ کو یہاں بتایاکہ
بسودھر گاﺅں باشندہ مکیش کمار گوڑ نے سوشل میڈیا پر ایک قابل اعتراض پوسٹ کیا تھا
۔ مکیش کو پوسٹ ہٹانے کیلئے کہا گیا لیکن اس کے باوجود نوجوان نے اسے نہیں ہٹایا۔
انہوں نے بتایاکہ معاملے میں سنیئر افسران کی ہدایت پر نوجوان کے خلاف ایٹاڑھی
تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ۔
مسٹر مالاکار نے بتایاکہ معاملہ درج ہونے کے بعد نوجوان کو اس
کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔
حکومت بہار جلد لیکر آئے گی
ٹیکسٹائل اور لیدر پالیسی :شاہنواز حسین
پٹنہ 06اگست
بہار کے وزیر صنعت شاہنواز
حسین نے آج کہاکہ حکومت جلد ہی نئی ٹیکسٹائل اور لیدر پالیسی لیکر آئے گی ۔
مسٹر حسین نے جمعہ کو یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے
ریاستی دفتر میں منعقدہ تعاون پروگرام کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ
ریاست کی قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) حکومت بہار کی ترقی کیلئے پوری طرح سے
متحد ہے ۔ ریاست کو ترقی یافتہ بنا کر دکھائیںگے ۔ انہوں نے کہاکہ کئی ریاستوں سے
بڑی۔ بڑی کمپنیاں ریاست میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں ۔ صنعت کے تئیں اچھا ماحول
بناہے ۔ حکومت سب کا ساتھ سب کا ویکاس کی فکر کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ۔
صنعت کے وزیر نے تلنگانہ صنعتی ادارہ کے ذریعہ مدعو کئے جانے
پر تلنگانہ واقع صنعتی ادارہ سے منسلک کمپنی سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ایک مرتبہ تو
آئیے بہا رمیں ‘ صنعتی ماحول بنا ہے ۔ نئی ٹیکسٹائل اور لیدر پالیسی لانے کی تیاری
ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت سنگ بنیاد نہیں بلکہ افتتاح کرنے میں یقین رکھتی
ہے ۔
مسٹر حسین نے کہاکہ مکا، ٹوٹا چاول ملاکر ایتھنول بنایاجائے
گا۔ سات دن کے کام دن میں صنعت کیلئے تجویز کو منظوری دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ
بارہ بنکی سے آئے ایس آر کمپنی نے ریاست کے اپنے تین دن کے دورے کے بعد انہیں
بتایاکہ بہار میں سوشاسن کا راج ہے ۔ بارہ بنکی کی پپسی کمپنی بیگو سرائے میں صنعت
لگانے کیلئے تیار ہے ۔ اسی طرح کوکا کولا کمپنی زمین مانگ رہی ہے ، جسے موتی پور ،
سپول کے علاقے کیلئے لیٹر بنا کر دیا گیا ہے ۔
وزیر صنعت نے کہاکہ بارہ بنکی کی دو کمپنی آرگینک انڈیا تلسی
کی کھیتی کسانوں سے کرواتی ہے ، جسے کسانوں کو فائدہ مل رہاہے ۔ کورونا مدت میں اس
کی بڑی اہمیت رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بہار میں ایتھنول کے لئے 30 ہزار کروڑ روپے
کی تجویز آئی ہے ۔ مرکزی حکومت سے اس سے متعلق بات چل رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام
شعبوں میں روزگار کی تخلیق کی جا رہی ہے ۔
|
سہرسہ-پاٹلی پتر ایکسپریس 10 اگست سے چلے گی
حاجی پور، 6 اگست مشرقی وسطی ریلوے (ای سی آر) نے کورونا وائرس کا اثر کم ہونے کی وجہ سے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر بہار میں سہرسہ اورپاٹلی پتر اسٹیشن کے درمیان چلنے والی اسپیشل ایکسپریس ٹرین کا آپریشن 10 اگست سے شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ای سی آر کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر راجیش کمار نے جمعہ کو بتایا کہ ٹرین نمبر 03205 سہرسہ-پاٹلی پتر ایکسپریس 10 اگست 2021 سے اگلے حکم تک سہرسہ سے روزانہ 23.30 بجے روانہ ہوگی اورسمری بختیا پور، مانسی، کھگڑیا، بیگوسرائے، برونی، حاجی پور کے راستے اگلے روز 04.25 بجے پاٹلی پتر پہنچیے گی۔ اسی طرح ٹرین نمبر 03206 پاٹلی پتر- سہرسہ اسپیشل ایکسپریس 11 اگست سے اگلے حکم تک پاٹلی پتر سے روزانہ صبح 09.10 بجے روانہ ہوگی اور انہیں اسٹیشنوں پر رکتی ہوئی 15.00 بجے سہرسہ پہنچے گی۔مسٹر کمار نے کہا کہ اس ٹرین میں 2 ایس کے پانچ، سلیپر کے چھ، اے سی-3 کے دو کوچزسمیت کل 15 کوچ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹرین میں سفر کے لیے پیشگی ریزرویشن کرنا اور سفر کے دوران کووڈ -19 کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔یواین آئی۔الف الف |
آسمانی بجلی سے پانچ لوگوں کی موت
پانچ خواتین زخمی
گڈا،06 اگست
جھارکھنڈ میں گڈا ضلع کے مفصل تھانہ
علاقہ میں جمعہ کو آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور پانچ
دیگر جھلس گئے ۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ ضلع میں آج دو پہر شدید بارش
کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے مفصل تھانہ علاقہ کے پراسی ، بھدرائے اور کیروار
گاﺅں میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ مہلوکین میں
پراسی گاﺅں کے راج کشور پاٹھک ، بھارتی دیوی ، گوری دیوی اور بھدرائے گاﺅں کی کچن
دیوی اور قصبہ گاﺅں کے نول کشور یادو شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ واقعہ کے وقت سبھی کھیت میں کام کر رہے تھے
تبھی آسمانی بجلی کی زد میں آگئے ۔
حادثے میں پانچ خواتین زخمی ہوگئیں جنہیں صدر اسپتال میں داخل
کرایا گیا ہے ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے گڈا بھیج دی گئی ہیں۔




