مرحوم سبطین غریبوں کی مدد کرنے والے اورنیک دل انسان تھے : شمائل احمد
پٹنہ ( نمائندہ ) پرائیویٹ اینڈ چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ضلع ارریہ کے صدر سبطین احمد جو کیرئیر گائیڈا سکول کے ڈائریکٹر بھی تھے کے اچانک انتقال سے پوری تنظیم میں سوگ کی فضا ہے۔
ایسوسی ایشن کے قومی صدر شمائل احمد نے ریاست کے تمام 38 اضلاع کے ماہرین تعلیم کے ساتھ ایک آن لائن تعزیتی میٹنگ کا اہتمام کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سبطین احمد ایک بہت ہی نیک اورماہر رہنما تھے، ان کے کام کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، ان کے تعاون پر جذباتی گفتگو کرتے ہوئے قومی صدر شمائل احمد نے کہا کہ مرحوم سبطین احمد غریبوں کی مدد کرنے والے اسکول کے ڈائریکٹر تھے، ان کے انتقال سے پوری ریاست میں غم کا ماحول ہے، اس نقصان کو پورا کرنا ناممکن ہے، غم کی اس گھڑی میں، پوری ایسوسی ایشن فیملی مرحوم سبطین احمد کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور مرحوم کی روح کی تسکین کیلئے دعا گو ہے، اس تعزیتی اجلاس میں تمام 38 اضلاع کی ایسوسی ایشن کے ضلعی صدور سمیت سینکڑوں اسکولوں کے ضلعی صدر اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ آن لائن تعزیتی اجلاس کے ذریعے دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے مرحوم کی روح کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر دیوآنند جھا، روہت ورما، محمد ولی اللہ، مدن لال منڈل، جاوید احمد، کشور کمار، وریندر پاٹھک، سدانند مشرا، لال چند بھگت، ذکی انظر، شکیب احمد، بدرے عالم، آصف اقبال اور نیشنل آفس سکریٹری فوزیہ خان نے خطاب کیا۔ تعزیتی اجلاس میں مرحوم کی روح کو دلی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
No comments:
Post a Comment