facts about sunflower(سورج مکھی کے بارے میں حقائق)
سورج مکھی کے بیج حیاتین و معدنیات کا خزانہ
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ناشتے میں سورج مکھی کے بیج کو شامل کرکے صبح کے اس اہم کھانے کو توانائی بھری غذا میں تبدیل کیا جاسکتا ہے
سورج مکھی کے بیج حیاتین و معدنیات کا خزانہ
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ناشتے میں سورج مکھی کے بیج کو شامل کرکے صبح کے اس اہم کھانے کو توانائی بھری غذا میں تبدیل کیا جاسکتا ہے کیونکہ سورج مکھی کے بیجوں میں وٹامن ای سے لے کر اینٹی آکسیڈنٹس اجزا موجود ہوتے ہیں اور اگر نصف کپ سورج مکھی کے بیج کھائے جائیں تو اس میں اس میں 6 گرام پروٹین، 4 گرام فائبر اور وہ تمام ضروری اجزا شامل ہیں جو زندگی کو رواں دواں رکھنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔
سورج مکھی کے بیجوں میں موجود وٹامن ای جلد کو خوبصورت رکھنے کے ساتھ ساتھ جسمانی جلن کی شدت کو کم کرتا ہے جب کہ دوسری جانب یہ دل کو مضبوط کرتا ہے کیونکہ اس میں مفید ریشہ (فائبر) موجود ہوتا ہے، بیج میںموجود سیلینیئم بدن میں کینسر کو پھیلنے سے روکتے ہیں۔ سورج مکھی کے بیج شکستہ ڈی این اے کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ بدن کو زہریلے مرکبات سے بچاتے ہیں اس کے علاوہ سورج مکھی کے بیجوں میں موجود میگنیشیئم موڈ کو بہتر کرکے اداسی اور مایوسی کو بھگاتے ہیں۔
سورج مکھی کے فوائد :۔Benefits of sunflower
آج کل سورج مکھی کی زیادہ تر کاشت اس کے بیجوں سے تیل حاصل کرنے کیلئے کی جاتی ہے ۔ سورج مکھی کا تیل کھانے پکانے ، سلاد پر ڈالنے کیلئے مختلف چٹنیوں اور مار جرین میں استعمال کیاجاتاہے ۔ اسکے بیج غذائیت سے بھر پور ہوتے ہیں۔ ان میں 18 سے 22 فیصد پروٹین اور دیگر اجزا شامل ہوتے ہیں۔
بہت سارے لوگ سورج مکھی کے نمک لگا کر بھونے گئے بیجوں کو کھانا پسند کرتے ہیں۔ اس کے بیجوں سے تیار کیاجانے والا آٹا ڈبل روٹی ، کیک ، پیسٹری حتی کہ سویاں بنانے کے کام بھی آتاہے ۔ اس کے علاوہ سورج مکھی کا تیل شیمپو ، بام ، کریم ،لوشن اور بچوں کیلئے تیار کی جانے والی مصنوعات میں بھی استعمال ہوتاہے ۔ اسے صنعتی موٹر آئیل تیار کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاتاہے سورج مکھی کے بیج چوٹے جانوروں اور پرندروں کی خوراک کے طور پر بھی استعمال ہوتے ہیں۔
سورج مکھی کا کھیت شہد کی مکھیوں کو اپنی طرف مائل کرتاہے ۔ ڈھائی ایکڑ زمین پر لگے ہوئے سورج مکھی کے پھولوں سے پچیس سے پچاس کلو گرام یعنی پچاس سے سو پونڈ شہد حاصل کیاجاسکتاہے ۔ جب سور مکھی کی کٹائی ختم ہوجاتی ہ تو اس کے باقی ڈنٹھلوں میں 43 سے 48 فیصد سیلولولس ہوتا ہے تو کاغذاور دیگر چیزیں بنانے کے کام آتاہے ۔ سورج مکھی کے باقی حصے کومویشیوں کے چارہ یا کھاد کیلئے استعمال ہوتاہے ۔
واقعی سور ج مکھی انسانوں کیلئے ایک بیش قیمتی تحفہ ہے ۔ جہاں کہیں بھی سورج مکھی اگایا جاتاہے ویاں ایسا لگتاہے کہ اس کی بدولت ہمارے گھر اور باغ سورج کی روشنی سے منور ہوگئے ۔
Facts about sunflower
Sunflower seeds Treasure of vitamins and minerals
Experts say that this important meal in the morning can be turned into an energy-rich diet by adding sunflower seeds to breakfast.
Sunflower seeds Treasure of vitamins and minerals
Experts say that by adding sunflower seeds to breakfast, this important meal in the morning can be turned into an energy-rich diet because sunflower seeds contain vitamin E to antioxidant ingredients and if half a cup If you eat sunflower seeds, it contains 6 grams of protein, 4 grams of fiber and all the essential ingredients needed to keep life flowing.
Vitamin E contained in sunflower seeds keeps the skin beautiful as well as reduces the severity of physical irritation while on the other hand it strengthens the heart as it contains useful fiber, the selenium present in the seeds in the body. Prevent cancer from spreading Sunflower seeds protect the body from toxic compounds by correcting damaged DNA, and in addition to enhancing the magnesium mood in sunflower seeds alleviates sadness and depression.
Benefits of sunflower:
Nowadays most of the sunflower is cultivated to obtain oil from its seeds. Sunflower oil is used in various sauces and marinade for cooking, putting on salads. Its seeds are nutritious. They contain 18 to 22 percent of protein and other ingredients.
Many people like to eat roasted seeds with sunflower salt. The seeds made from its seeds also work in the form of double bread, cakes, pastries and even needles. In addition, sunflower oil is used in shampoos, balms, creams, lotions and baby products. It is also used for the manufacture of industrial motor oil. Sunflower seeds are also used as feed for rat animals and birds.

Sunflower fields attract bees. From two and a half acres of sunflower flowers to twenty-five kilograms, fifty to one hundred pounds of honey can be obtained. When the bees are harvested, 43% to 48% of the remaining stalks are cellulose, making paper and other things. The rest of the sunflower is used for fodder feeding or fertilizer.
In fact, sunflower are a very valuable gift to humans. Wherever sunflowers are raised, it seems that our homes and gardens have become shining through the sun.























