شام ڈھلتے ہی پٹنہ کے بازاروں کی رونق دوبالا
پٹنہ، — ماہِ رمضان اپنے اختتام کے قریب ہے اور عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر بازاروں میں خریداری کا زور بڑھ گیا ہے۔ شہر کے مختلف بازاروں میں ان دنوں خریداروں کا خاصا ہجوم دیکھنے کو مل رہا ہے۔
شام ڈھلتے ہی بازاروں کی رونق دوبالا ہو جاتی ہے اور لوگ عید کی تیاریوں کے سلسلے میں کپڑے، جوتے اور دیگر ضروری اشیا کی خریداری میں مصروف نظر آتے ہیں۔ خاص طور پر سبزی باغ، کھیتان مارکیٹ، پٹنہ مارکیٹ، ہتھوا مارکیٹ، باقر گنج، گاندھی میدان، راجہ بازار، بورنگ روڈ، عالم گنج، سلطان گنج، اور پھلواری شریف کے بازاروں میں شام کے وقت غیر معمولی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔
دکانداروں کے مطابق عید قریب آنے کے ساتھ ہی خریداروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور رات گئے تک بازاروں میں چہل پہل برقرار رہتی ہے۔ شہر کے بیشتر بازار ان دنوں عید کی تیاریوں کے باعث روشنیوں اور گہما گہمی سے جگمگا رہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment