Tuesday, 7 January 2025

تبت: زلزلہ کے بعد پے در پے 50 ’آفٹر شاکس‘ نے حالات کو انتہائی تباہ کن بنایا، 1000 گھر زمیں دوز، تقریباً 100 افراد جاں بحق

 


سب سے اونچی جگہ پر آباد ملک تبت میں آج صبح آئے زلزلہ نے ہر طرف تباہی پھیلا دی۔ اس تباہی کو مزید بڑھانے کا کام ’آفٹر شاکس‘ یعنی زلزل
ہ کے بعد آنے والے جھٹکوں نے کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 3 گھنٹوں کے درمیان پے در پے کئی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے جس نے مہلوکین کی تعداد بڑھا کر تقریباً 100 کر دی۔ زلزلے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے کم و بیش 1000 گھر زمین دوز ہو گئے۔ زلزلہ کا اصل مرکز ہزاروں فٹ اونچائی پر قائم ٹنگری گاؤں میں تھا جسے ایوریسٹ کے علاقے کا شمالی دروازہ مانا جاتا ہے۔ یہ گاؤں ماؤنٹ ایورسٹ سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جہاں زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ٹنگری گاؤں میں بے انتہا تباہی ہوئی ہے۔


واضح ہو کہ تبت دنیا کی سب سے اونچائی والا علاقہ ہے جو زمینی سطح سے 16000-13000 فٹ کی اونچائی پر واقع ہے۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے بھی یہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ منگل (7 جنوری) کو صبح 9.15 بجے زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد مسلسل 3 گھنٹے تک 50 ’آفٹر شاکس‘ درج کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 تک درج کی گئی۔ زلزلے کے مرکز کے قریب 20 کلومیٹر کے دائرے میں 27 گاؤں ہیں جہاں کم و بیش 7000 لوگوں کی آبادی ہے۔




ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق تبت کے ٹنگری میں آیا زلزلہ ’لہاسا بلاک‘ کے نام سے معروف علاقے میں شگاف کی وجہ سے آیا ہے جو شمال جنوب اور مغربی مشرقی دباؤ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اگر ’لہاسا بلاک‘ کی تاریخ پر ایک نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اس بلاک میں 1950 سے اب تک 6 یا اس سے زیادہ شدت والے زلزلے 21 مرتبہ آ چکے ہیں۔ ’لہاسا بلاک‘ میں 2017 میں 6.9 کی شدت کے ساتھ تبت کے مینلنگ علاقے میں زلزلہ آیا تھا جہاں چین بجلی کی پیداوار کے لیے سب سے بڑا ڈَیم بنا رہا ہے۔ تازہ زلزلے کے بعد ماؤنٹ ایورسٹ والے راستوں کو بند کر دیا گیا ہے کیونکہ زلزلے کے تیز جھٹکوں کی وجہ سے ’برفانی تودے‘ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔


Monday, 6 January 2025

کورٹ یارڈ بائی میریٹ سلی گوڑی نے نیو ویڈنگ میننو پیکج کا اعلان

 




 پٹنہ(پریس ریلیز): کورٹ یارڈ میر یٹ سلی گوڑی(Courtyard by Marriott Siliguri ) ایک فائیو اسٹار ہوٹل، اپنے آپ کو اس خطے کی سب سے بڑی شادی کی منزل ہونے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ ہوٹل عالمی معیار کی مہمان نوازی، شاندار مقامات اور کھانے کے شاندار اختیارات پیش کرتا ہے جو ہر شادی کو ناقابل فراموش بنا دیتا ہے۔ شادی کے تجربے کو مزید خاص بنانے کے لیے، ہوٹل نے اپنے نئے ویڈنگ مینو پیکجز کا آغاز کیا ہے، جو خاص طور پر مختلف ذوق اور ترجیحات کے مطابق بنائے گئے ہیں۔ نئے متعارف کرائے گئے سلور، گولڈ اور پلاٹینم مینو 2200 2200 روپے کے علاوہ ٹیکس فی شخص سے شروع ہوتے ہیں۔ یہ ایک شاندار اور حسب ضرورت پاک سفر پیش کرتا ہے۔ مہمان مارواڑی، بنگالی، نیپالی اور بہاری جیسے مستند کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، جو اس خطے کے بھرپور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہر مینو کو خاص طور پر ذائقہ اور پیشکش کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ہر شادی کی تقریب حتمی تجربہ ہو۔ میریٹ سلیگوری کا کورٹیارڈ اپنے خوبصورت مقامات کے لیے مشہور ہے، جو عظیم الشان شادیوں اور چھوٹے تقریبات دونوں کے لیے بہترین پس منظر فراہم کرتا ہے۔ یادگار لمحات تخلیق کرنے کے مقصد سے، ہوٹل ایک بہترین امتزاج پیش کرتا ہے جس میں روایت، جدیدیت اور شان و شوکت شامل ہے۔ اپنی غیر معمولی مہمان نوازی کے لیے جانا جاتا ہے، کورٹیارڈ از میریٹ سلیگوری بہترین سروس پیش کرتا ہے جو ہر مہمان کے تجربے کو خاص اور یادگار بناتا ہے۔ شاندار مقامات، بہترین سروس اور کھانے کے منفرد تجربات کے ساتھ، یہ فائیو اسٹار ہوٹل خطے میں شادی کی تقریبات کے لیے ایک نئی مثال قائم کر رہا ہے۔ 


ایلن پٹنہ کے افتتاحی اجلاس میں رہنمائی ملی،اولمپیاڈ میں کامیاب طلباء کو میڈل دیے گئے

 




پٹنہ(پریس ریلیز): ایک سال مکمل ہونے کے ساتھ ہی ایلن پٹنہ نے بہتر نتائج دکھانا شروع کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ بہار کے والدین اور طلباء کا اعتماد بڑھنے لگا ہے۔ ایلن پٹنہ کے آنے والے سال کی تیاری کے لیے 6ویں سے 10ویں جماعت کے طلبہ کے ساتھ ارجا آڈیٹوریم شاستری نگر پٹنہ میں ایلن آرمب سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن میں تقریباً ایک ہزار طلباء اور والدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر این ایم ٹی سی کے 51، ودیارتھی وگیان منتھن کے 30، IOQM کے 10، ا?ر ایم او کے 2، JSO کے 1 اور آئی ایم ڈی کے 2 کو چاندی کے تمغوں سے نوازا گیا۔ ایلن سینٹر کے سربراہ چیتن شرما نے کہا کہ ایلن ایک عزم کے ساتھ پٹنہ آیا اور یہاں کوٹا سطح کی خدمات فراہم کرنا شروع کیں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ایک سال کے قلیل عرصے میں والدین اور طلبہ میں اعتماد بڑھ گیا۔ ہم مستقبل میں بھی اس طرح کی بہتر خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔ ایلن پی این سی ایف زونل ہیڈ وشال کیجریوال نے کلاس 6 سے 9 تک ایلن کے اسٹڈی پیٹرن اور کلاس 10 کے لیے بورڈ کی تیاری کی وضاحت کی۔ اس کے بعد، ایلن کلاس 11 اور 12 میں آپ کے اہداف کو حاصل کرنے میں آپ کی مدد کیسے کرے گا طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایلن کی کوششوں کی وضاحت کی۔ انہوں نے حال ہی میں جاری ہونے والے اولمپیاڈ میں ایلین طلبائ کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔ اس کے علاوہ مختلف اولمپیاڈز میں منتخب ہونے والے طلباءکو اسٹیج پر بلایا گیا۔ سینٹر ہیڈ چیتن شرما، پی این سی ایف ہیڈ وشال کجریوال اور ایڈمن ہیڈ دیویندر اوستھی نے کامیاب طلباء کو چاندی کے تمغے پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔


قومی اساتذہ تنظیم نے یومِ اردو منانے کا لیا فیصلہ

 




مظفر پور، 6/ جنوری :قومی اساتذہ تنظیم بہار کی ایک اہم نشست آج منعقد ہوئی جس میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ 10 جنوری یومِ اردو اور سالار اردو الحاج غلام سرور کے یومِ پیدائش کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوگی۔ ڈاکٹر احمد اشفاق کریم سابق ایم پی راجیہ سبھا مہمان خصوصی ہوں گے وہیں ریاستی وزیر اقلیتی امور جناب زماں خان شمع روشن کریں گے۔ تقریب کی زینت مہمانان ذی وقار الحاج محمد ارشاد اللہ، امتیاز احمد کریمی، اشرف فرید، عبدالسلام انصاری، ڈاکٹر ریحان غنی اور پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد قاسمی وغیرہ ہوں گے۔ یہ باتیں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے کہی ہیں۔ اس موقع پر پروگرام کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے قومی اساتذہ تنظیم بہار کے صدر جناب تاج العارفین نے کہا کہ تقریب میں تنظیم کے ریاستی کنوینر محمد رفیع کے اردو کے مسائل اور حل سے متعلق لکھے مضمون کا مجموعہ ' صد برگ ' جسے سیکریٹری قومی اساتذہ تنظیم بہار محمد تاج الدین نے مرتب کیا ہے کا اجراء، اردو کی بیس بہا خدمات انجام دینے اور مختلف اردو تحریکوں کا حصہ رہنے والے شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ وہیں اس مبارک موقع پر پورے بہار میں تحریک ' تحفظ اردو زبان و ادب ' کی شروعات کی جائے گی۔ وہیں جناب رفیع نے کہا کہ آج کی اس نشست میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ جشن اردو کی تقریب پورے جوش وخروش کے ساتھ منائی جائے گی۔ مظفر پور کےعلاوہ بہار کے مختلف اضلاع سے محبان اردو تقریب میں شرکت فرمائیں گے۔ اس موقع پر سیکریٹری جناب محمد تاج الدین نے بہار کے تمام محبان اردو سے اپیل کی ہے کہ وہ 10 جنوری کو پٹنہ کے سنہا روڈ واقع بہار انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے ہال میں بعد نماز جمعہ 2 بجے ضرور سے ضرور پہنچ کر اس تاریخی اور یادگاری تقریب کو کامیاب بنائیں۔ آج کی اس نشست کے شرکاء میں شامل ہیں ریاستی مجلس عاملہ قومی اساتذہ تنظیم بہار کے رکن محمد امان اللہ، محمد جاوید عالم، ضلعی سرپرست عبدالحسیب، ضلعی صدر شمشاد احمد ساحل، سیکریٹری آفتاب عالم، خازن محمد حماد، محمد شمشاد عالم، محمد علیم الدین، محمد منان، محمد شعیب، جمشید حسین، محمد اشرف، قمر اشرف اور محمد اعظم وغیرہ۔ 


جھارکھنڈ: مرکز نے اب تک کوئلے کی 1.36 لاکھ کروڑ روپے کی بقایہ جات رقم ادا نہیں کی، عدالت کا رُخ کرے گی ہیمنت حکومت

 





جھارکھنڈ کی ہیمنت سورین حکومت مرکز کی جانب سے کوئلے کی 1.36 لاکھ کروڑ روپے کی بقایہ جات کے متعلق عدالت سے رجوع کرنے والی ہے۔ 5 جنوری کو میڈیا سے گفتگو کے دوران جھارکھنڈ کے وزیر مالیات رادھا کرشن کشور نے کہا کہ مرکزی حکومت بقایہ رقم واپس کرے۔ ادھر ادھر کی باتیں نہ کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سابق چیف سکریٹری سکھ دیو سنگھ نے اس حوالے سے مرکزی حکومت کو خط لکھا ہے۔ یہی نہیں چیف سیکریٹری کے بعد وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بھی مرکز کو خط لکھا۔ لیکن دونوں خطوں کا اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ رادھا کرشن نے آگے کہا کہ ہم کوئی بھیک نہیں مانگ رہے ہیں۔ مرکزی حکومت کو ہماری بقایہ رقم واپس کرنی چاہیے۔ اگر مرکزی حکومت ہماری رقم واپس نہیں کرتی ہے تو قانونی راستہ بھی ہے۔ وزیر مالیات سے جب پوچھا گیا کہ اس معاملے میں کب تک عدالت کا رخ کریں گے تو انہوں نے کہا کہ یہ رقم کئی سالوں سے بقایہ ہے۔ ہم سوچ سمجھ کر کام کریں گے۔


رادھا کرشن کشور نے انتخاب کے دوران کیے گئے وعدوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ریاستی حکومت ان وعدوں کو پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہے جو اس نے انتخاب کے دوران کیے تھے۔ 450 میں گیس سلنڈر کا وعدہ بھلے ہی کانگریس نے کیا ہے لیکن ’آئی این ڈی آئی اے‘ کی میٹنگ میں اتفاق رائے کے بعد فیصلہ لیا جائے گا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کچھ پنشن اسکیموں کے بند ہونے کے متعلق کہا کہ ’’اس کی حقائق پر مبنی تحقیقات کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا۔‘‘ موقع پر موجود فنانس سیکریٹری نے بھی اس معاملے میں تحقیقات کی بات کہی۔



جھارکھنڈ کے وزیر مالیات نے بجٹ کے حوالے سے کہا کہ ان کی وزارت ابوا بجٹ 26-2025 کی تیاریوں کو آخری شکل دینے میں مصروف ہے۔ ابوا بجٹ ریاست کی تہذیب، ثقافت اور جھارکھنڈ کے لوگوں کے جذبات کے مطابق ہوگا۔ بجٹ غریبوں، دلتوں، قبائلیوں، اقلیتوں، معاشی طور پر کمزور لوگوں، نوجوانوں اور خواتین کی ضروریات کے مطابق بنایا جائے گا۔ فنانس سکریٹری پرشانت کمار نے کہا کہ اسکیموں کے نفاذ کے لیے حکومت کے پاس فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ 80 ہزار کروڑ روپے کے قریب حکومت اسکیموں پر خرچ کرتی ہے۔ ایک بار پھر حکومت کے پاس اتنا ہی رقم دستیاب ہے۔ حکومت ریونیو بڑھانے کے طریقے بھی تلاش کر رہی ہے۔ جلد ہی مناسب فنڈ دستیاب ہوں گے۔


چینی وائرس ’ایچ ایم پی وی‘ کا شیئر بازار پر بھی گہرا اثر، کچھ ہی گھنٹوں میں ڈوب گئے سرمایہ کاروں کے 10 لاکھ کروڑ

 




چین میں پھیلے ایچ ایم پی وی وائرس نے ہندوستان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ اس کے بعد سے شیئر بازرا میں مانو کہرام مچ گیا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے سرمایہ کاروں کے 10 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔ ایک طرف جہاں سنسکس میں 11،00 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی آئی وہیں نفٹی میں بھی 1.4 فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مڈ کیپ اور اسمال کیپ شیئرز میں زبردست فروخت دیکھی جا رہی ہے۔ بینک آف بروڈا، پی این بی اور کینرا بینک میں تقریباً 4 فیصد سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی۔ یہی نہیں ایچ ڈی ایف سی بینک، ریلائنس انڈسٹریز (آر آئی ایل) اور کوٹک مہندرا بینک میں بھی بڑی کمی دیکھی گئی۔ ذیل میں نئے وائرس ایچ ایم پی وی کی وجہ سے شیئر بازار میں کس طرح کی کمی آئی ہے درج کیا جا رہا ہے۔


بامبے اسٹاک ایکسچینج کے اہم انڈیکس سنسکس میں 1100 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے انڈیکس 77،959.95 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔ جب کہ آج صبح معمولی تیزی کے ساتھ 79،959.95 پوائنٹس پر کھلا تھا۔ جمعہ کو 700 سے زیادہ پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سنسکس 79،223.11 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس کا واضح مطلب یہ ہوا کہ مسلسل 2 کاروباری دنوں میں سنسکس میں 1،983.76 پوائنٹس کی کمی آ چکی ہے۔ جبکہ جمعرات کو سنسکس اچھی تیزی کے ساتھ 79،943.71 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔



اگر ہم بات کریں نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے اہم انڈیکس نفٹی کی تو اس میں بھی تقریباً 1.5 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔ تجارتی سیشن کے دوران نفٹی 403.25 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 23،601.50 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ تاہم نفٹی میں مسلسل 2 تجارتی سیشن میں 587.15 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔ جمعرات کو نفٹی 24،188.65 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جب کہ پیر کو نفٹی معمولی تیزی کے ساتھ 24،045.80 پوائنٹس پر کھلا تھا۔


شیئر بازار میں اس اس کمی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو بہت نقصان ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو سنسکس کا مارکیٹ کیپ 4،49،78،130.12 کروڑ روپے تھا جو کاروباری سیشن کے دوران گھٹ کر 4،39،44،926.57 کروڑ روپے پر آ گیا۔ ان اعداد و شمار کا واضح مطلب یہ ہوا کہ کچھ ہی گھنٹوں میں سرمایہ کاروں کے 10،33،203.55 لاکھ کروڑ ڈوب گئے۔ اگر گزشتہ 2 کاروباری سیشن کی بات کی جائے تو شیئر بازار کے سرمایہ کاروں کو 11،02،419.14 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔




نیشنل اسٹاک ایکسچینج پر سب سے زیادہ کمی والے شیئرز کی بات کریں تو ٹاٹا گروپ ٹاٹا اسٹیل میں کافی کمی دیکھی گئی ہے۔ جس میں 4.21 فیصد کی کمی آئی ہے۔ بی پی سی ایل میں 3.44 فیصد، ادانی انٹرپرائزیز میں 3.30 فیصد اور کوٹک بینک میں 3 فیصد سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی ہے۔ جبکہ اپولو اسپتال کے شیئر میں 0.66 فیصد اور ٹائٹن کے شیئر میں 0.30 فیصد کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اگر بامبے اسٹاک ایکسچینج کی بات کی جائے تو ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر میں 1.5 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔ جبکہ ایچ ڈی ایف سی بینک کے شیئر میں 2 فیصد، زوماٹو کے شیئر میں 2.40 فیصد اور ادانی پورٹ کے شیئر میں 1.88 فیصد کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔


ہندوستان میں ’ایچ ایم پی وی پازیٹو‘ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہوئی، کرناٹک-گجرات کے بعد تمل ناڈو-بنگال میں 3 معاملے درج




چین میں ہیومن میٹانیومو وائرس (ایچ ایم پی وی)
نے ایمرجنسی والے حالات پہلے ہی پیدا کر دیے ہیں، اب ہندوستان میں بھی اس وائرس سے متاثر مریضوں کی بڑھتی تعداد نے لوگوں میں فکر پیدا کر دی ہے۔ ہندوستان کے کرناٹک میں 2 اور گجرات میں ایک بچے کے ایچ ایم پی وی پازیٹو ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں، لیکن اب تمل ناڈو میں بھی اس وائرس کے 2 معاملے درج کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا میں بھی ایک ایچ ایم پی وی پازیٹو کیس سامنے آیا ہے۔ یعنی ہندوستان میں ایچ ایم پی وی پازیٹو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہو گئی ہے۔


خبر رساں ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کے مطابق تمل ناڈو واقع چنئی شہر میں 2 ایچ ایم پی وی کیسز دیکھنے کو ملے ہیں جو کہ الگ الگ اسپتالوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ حالانکہ کچھ خبروں میں ایک معاملہ سلیم کا بتایا جا رہا ہے۔ فی الحال ان معاملوں کو لے کر کوئی تفصیلی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ اس درمیان ریاستی صحت محکمہ کے افسران نے ایچ ایم پی وی کی جانچ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور اس کے انفیکشن کو روکنے کے لیے کی جانے والی احتیاطوں پر تبادلہ خیال کے لیے ایک میٹنگ کی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی اس سلسلے میں تفصیلی جانکاری سامنے آئے گی۔ کولکاتا میں موجود ایچ ایم پی وی مریض کے تعلق سے بھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ جس طرح سے ہندوستان میں اس وائرس کا حملہ شروع ہو گیا ہے، اس سے اندیشوں کے بادل منڈلانے شروع ہو گئے ہیں۔




چونکہ ایچ ایم پی وی کا حملہ 14 سال تک کے بچوں پر دیکھنے کو مل رہا ہے، اس لیے محکمہ صحت اس معاملے پر کسی بھی طرح کی بداحتیاطی نہیں کرنا چاہتا۔ ہندوستان بھر میں سامنے آئے ایچ ایم پی وی معاملوں پر بھلے ہی حکومتیں کہہ رہی ہیں کہ فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، لیکن مرکزی حکومت سے لے کر دہلی، مہاراشٹر، کرناٹک، گجرات اور راجستھان جیسی ریاستوں کی حکومتیں گائیڈلائنس جاری کر چکی ہیں۔


 

وزیر اعلیٰ نے پرگتی یاترا کے دوسرے مرحلے میں ویشالی ضلع کو 276 کروڑ 80 لاکھ روپے کا تحفہ دیا، 344 ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔


پٹنہ، 06 جنوری 2025 وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج پرگتی یاترا کے دوران ویشالی ضلع کو 276 کروڑ 80 لاکھ روپے کا تحفہ دیا۔ وزیراعلیٰ نے ریموٹ کے ذریعے 344 ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس میں 113 کروڑ 37 لاکھ روپے کی لاگت سے 118 اسکیموں کا افتتاح اور 163
کروڑ 43 لاکھ روپے کی لاگت سے 226 اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔

پرگتی یاترا کے دوران وزیر اعلیٰ نے ویشالی ضلع کے پٹوڑی بیلسر بلاک میں واقع ناگوان گرام پنچایت میں جل۔ جیون ہریالی مہم کے تحت خوبصورت بنائے گئے تالاب کا معائنہ کیا اور تالاب میں مچھلی زیرا چھوڑا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ تالاب بہت اچھی طریقے سے بنایا گیا ہے۔ جل جیون ہریالی مہم کے تحت، ہم پورے بہار میں عوامی کنویں، تالاب، تالاب وغیرہ کی تزئین و آرائش کر رہے ہیں۔ پانی زندگی کے لیے ضروری ہے۔ پانی کو بچانا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ ویشالی ضلع میں، جل جیون-ہریالی مہم کے تحت تعمیر کیے گئے 11 آبی ذخائر اگلے پانچ سالوں کے لیے جیویکا سے متعلق گرام  تنظیموں کو مفت الاٹ کیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے ان آبی ذخائر کی دیکھ بھال کے لیے متعلقہ گرام تنظیموں کو 31 لاکھ 50 ہزار روپے کی ابتدائی رقم کا منظوریی لیٹر اور جیویکا پوشن  ای رکشا کی چابی دی۔
وزیر اعلیٰ نے ریمورٹ کے ذریعے ویشالی ضلع سے متعلق ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعلیٰ نے پٹوڑھی بیلسر بلاک کے گاؤں ناگوان میں ماڈل لائبریری کم کیریئر ڈیولپمنٹ سنٹر کے سنگ بنیاد کی نقاب کشائی اور افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد نوتعمیر شدہ ماڈل لائبریری کا معائنہ کیا اور دستیاب سہولیات کے بارے میں معلومات لی۔ وزیر اعلیٰ نے جیویکا دیدیوں کو ماڈل لائبریری کم کیریئر ڈیولپمنٹ سنٹر کی چابیاں پیش کیں۔ جیویکا دیدیوں نے وزیر اعلیٰ کی آمد پر استقبالیہ گیت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے گورنمنٹ مڈل اسکول، ناگوان کے احاطے میں جیویکا دیدیدیوں اور مختلف محکموں کی طرف سے لگائی گئی نمائش کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے 11 ہزار 160 سیلف ہیلپ گروپوں کو 135 کروڑ روپے کا علامتی چیک، 1253 ستت جیویکو پارجن اسکیم کے استفادہ کرنے والوں کو 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کا علامتی چیک اور بہار اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کا منظوری لیٹردیا۔ استفادہ کنندگان کے لیے اسکیم۔پرگتی یاترا کے ایک حصے کے طور پر، وزیر اعلیٰ نے جیویکا دیدیوں کے ساتھ ڈائیلاگ پروگرام میں حصہ لیا۔ جیویکا دیڈیوں نے چیف منسٹر کا خیرمقدم کیا اور انہیں ڈائیلاگ پروگرام میں اپنے تجربات اور مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ کے جو بھی مسائل اور تقاضے ہیں وہ پورے کریں گے۔ جیویکا دیدی  پورے بہار میں بہت اچھا کام کررہی ہیںن۔ یہ نہ بھولیں کہ ہم نے سیلف ہیلپ گروپوں سے وابستہ خواتین کو جیویکا نام دیا تھا۔ اس سے متاثر ہو کر اس وقت کی مرکزی حکومت نے ملک بھر میں اسے آجیوکا کا نام دیا۔ پرگتی یاترا کے ذریعے ہم جگہ جگہ جاتے ہیں اور جیویکا دیدیوں سے بات کرتے ہیں۔ سال 2006 میں، ہم نے ورلڈ بینک سے قرض لے کر بہار میں سیلف ہیلپ گروپس کی تعداد میں اضافہ کیا، جس کے نتیجے میں آج بہار میں سیلف ہیلپ گروپس کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے، جس کے ساتھ۔ 1 کروڑ 31 لاکھ خواتین وابستہ ہیں۔ اب ہم نے شہری علاقوں میں بھی خواتین کو سیلف ہیلپ گروپس سے جوڑنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ سیلف ہیلپ گروپس میں شامل ہونے سے خواتین کی حالت میں کافی تبدیلی آئی ہے۔ سیلف ہیلپ گروپوں میں شامل ہونے والی خواتین کو تربیت بھی دی جاتی ہے۔ پہلے خواتین گھر سے باہر نہیں نکلتی تھیں۔ اب وہ بے خوف ہو کر اپنا کاروبار کر رہی ہے۔ اس نے لوگوں سے اچھی طرح بات کرنا بھی شروع کر دی ہے۔ یہ دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلے بہار میں سیلف ہیلپ گروپس کی تعداد بہت کم تھی۔ جب ہم مرکزی حکومت میں وزیر تھے تو ہمیں کئی جگہوں پر جانا پڑتا تھا اور وہاں سیلف ہیلپ گروپوں کو دیکھنا پڑتا تھا۔ جب ہمیں بہار میں کام کرنے کا موقع ملا تو ہم نے سال 2008 سے بہار میں بڑے پیمانے پر جیویکا گروپ شروع کیا۔ اس کو دیکھ کر اس وقت کی مرکزی حکومت نے پورے ملک میں 'آجیویکا' نام کی اسکیم شروع کی۔ جیویکا گروپ میں شامل ہو کر خواتین نے کافی اعتماد حاصل کیا ہے۔ جیویکا دیدیاں اب بہت اچھے طریقے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں۔ یہ دیکھ کر کافی اچھا لگتا ہے۔ ہم جہاں بھی جاتے ہیں، جیویکا دیدیوں سے ضرور ملتے ہیں۔ بہار میں جیویکا گروپ سے بڑی تعداد میں خواتین وابستہ ہیں۔ جیویکا گروپ سے 1 کروڑ 31 لاکھ خواتین وابستہ ہیں۔ اب شہری علاقوں میں بھی جیویکا گروپ بنائے جا رہے ہیں۔ بہار میں سیاسی بیان بازی پر ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ہم شروع سے ہی کام کر رہے ہیں۔ ہماری پارٹی کے لوگوں نے دو بار غلطی کی، اب سے ایسا نہیں ہوگا۔ ہم مل کر کام کر رہے ہیں۔ محترم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی جی نے ہمیں وزیر اعلیٰ بنایا تھا۔ وہ میری بہت عزت کرتے تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ ہم بہار کے وزیر اعلیٰ بنیں۔

پرگتی یاترا کے دوران چیف منسٹر نے ناگوان گاؤں کا دورہ کیا اور لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے افسران کو ہدایت دی۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے معذور افراد میں ٹرائی سائیکل کی چابیاں تقسیم کیں اور تالاب کے قریب پودا بھی لگایا۔ تالاب کے قریب جیویکا دیدیوں کی طرف سے پانی کے ہائیسنتھ مصنوعات، تکولی اور مدھوبنی پینٹنگ سے متعلق اسٹالز کا دورہ کیا۔

بعد ازاں وایا ندی میں گاد کے مسئلہ کے پیش نظر وزیر اعلیٰ نے مونا پل سے دریائے ویا کا سائٹ معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران نقشے کے ذریعے محکمہ آبی وسائل کے افسران نے وزیر اعلیٰ کو وایا ندی کے بہاؤ کے علاقے اور اس کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ویا ندی میں گاد کے مسئلے کو دور کرنے کے لیے اسے صاف کیا جائے۔ اس ندی کے پشتےکو دونوں اطراف سے اونچا کر کے مضبوط کریں، تاکہ دریا میں پانی صحیح طریقے سے بہہ سکے۔

اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے نام کےی تختی کی نقاب کشائی کرکے گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ مہنار کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے نوتعمیر شدہ سرکاری صنعتی تربیتی ادارے کا معائنہ کیا اور ڈسپنسری، پرنسپل کے کمرے، آئی ایم سی چیئرمین کے کمرے، وائس پرنسپل کے کمرے اور طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ہاسٹل کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلی  نے آئی ٹی آئی احاطے میں پودا بھی لگایا۔ مقامی لوگوں نے وزیر اعلیٰ کو پھول پیش کر کے خوش آمدید کہا۔ ریموٹ کے ذریعہ آئی ٹی آئی احاطے میں مہنار سب ڈویژن سے متعلق ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ مسٹر وجے کمار سنہا، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر مسٹر وجے کمار چودھری، ایم ایل اے محترمہ وینا سنگھ، ایم ایل اے مسٹر سدھارتھ پٹیل، قانون ساز کونسل کے رکن مسٹر غلام غوث جے ڈی یو کے ریاستی صدر مسٹر امیش سنگھ کشواہا، چیف سکریٹری مسٹر امرت لال مینا، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر ونے کمار، چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، لیبر ریسورس ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری مسٹر دیپک آنند، وزیر اعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، ترہت ڈویژن کے کمشنر مسٹر۔ سراوانن ایم، انسپکٹر جنرل آف پولیس سیکورٹی شری امرت راج، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ترہت زون مسٹرچندن کمار کشواہا، ضلع ویشالی کے ضلع مجسٹریٹ مسٹر یشپال مینا، پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹرللت موہن شرما اور دیگر معززین اور سینئر افسران موجود تھے۔

ڈبل انجن والی حکومت پرشانت کشور سے خوفزدہ ہے! شاہد اطہر

 





 دربھنگہ:- پرامن انشن پر پولیس کی کارروائی ناانصافی ہے، نتیش کمار کو 2025 کے اسمبلی انتخابات میں نقصان ضرور اٹھانا پڑے گا- نتیش کمار کی ڈبل انجن والی حکومت جن سوراج پارٹی کے سربراہ پرشانت کشور سے خوفزدہ ہوکر یہ کام کیا ہے - ایڈوکیٹ شاہد اطہر بانی ممبر و بہار پردیش کمپین کمیٹی نے پریس ریلیز میں کہا کہ یہ ڈبل انجن والی حکومت یقیناً تعلیم اور طلباء وطالبات کے خلاف ہے- جب طلباء وطالبات اپنے مطالبات کے لیے دھرنے پر تھے تو لاٹھی چارج اور پرشانت کشور جی کو زبردستی اٹھانے کا حق نتیش کمار سرکار کو کس نے دیا؟  گاندھی میدان میں مظاہرہ کرنے میں آئین کے تحت کیا غلط ہے؟  بی پی ایس سی کے امتحان کو منسوخ کرتے ہوئے حکومت کو فوری طور پر دوبارا سے امتحان کا انعقاد کرنا چاہیے، ورنہ بہار کا چکہ چکہ جام کر کے  بہت بڑی عوامی تحریک چلائی جائے گی۔  جن سورج پارٹی کے بہار پردیش مہم کمیٹی کی رکن شمشاد نور نے کہا کہ پرشانت کشور جی کو بغیر کسی شرط کے بغیر بنا کسی تاخیر کے رہا کیا جائے، ورنہ جن سوراج کے سیلاب کو روکنا بہار حکومت کے بس میں نہیں رہے گا- بہار بند، ریلوے ٹریک جام کرکے احتجاج کیا جائے گا- بہار اسٹیٹ ورکنگ کمیٹی کے رکن شمشاد ناجمی نے کہا کہ اگر اپنے ہی ملک میں انصاف کے لیے پر امن طریقے سے احتجاج کرنا غلط ہے تو ہم اس نکممی ڈبل انجن والی حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ ایک بار نہیں بلکہ سینکڑوں بار پر امن طریقے سے احتجاج کریں گے۔ بہار کے کونے کونے میں جیل بھرو مہم چلائیں گے - یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور جی اکیلے نہیں ہیں پرشانت جی کی ایک حکم پر جن سوراج پارٹی کے ممبران کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔

Sunday, 5 January 2025

تیجسوی یادو کا نتیش کمار پر شدید حملہ ،کہاکہ وہ اب فیصلہ لینے کے قابل بھی نہیں ہیں

 









بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر شدید ذاتی حملہ کرتے ہوئے ان کی صحت کی خراب حالت کا حوالہ دیا اور انہیں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے دستبردار ہونے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی حکومت کو ’جھوٹ کی یاترا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ اب فیصلہ سازی کی حالت میں نہیں ہیں اور ریٹائرڈ افسران کے ساتھ حکومت چلا رہے ہیں۔


تیجسوی یادو نے کہا کہ نتیش کمار اب تھک چکے ہیں اور حکومت پر کچھ لوگ دہلی سے اور کچھ بہار میں قابض ہیں جو صرف اپنے فائدے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار راشٹریہ جنتا دل میں واپس آئیں گے، اس پر کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے لالو پرساد یادو کے مزاحیہ انداز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا والے افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں جبکہ لالو جی نے صحافی کے سوال پر صرف مذاق کیا تھا۔




انہوں نے بی پی ایس سی کے مظاہرین کے ساتھ پولیس کے رویے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب طلبہ پر لاٹھی چارج ہوا، تب کچھ لوگ خاموش تھے اور اب سیاسی فوائد کے لیے سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسمبلی میں مظاہرین کے حق میں آواز بلند کی اور وزیر اعلیٰ کو خطوط بھی لکھے، لیکن حکومت نے ان کے مطالبات کو دبانے کی کوشش کی۔ انہوں نے طلبہ کو یقین دلایا کہ انصاف ملنے تک وہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔



جن سوراج کے بانی پرشانت کشور کے انشن پر تنقید کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ صرف ایک اداکاری ہے۔ انہوں نے وینٹی وین کے استعمال پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر یہ سہولت اداکاروں اور اداکاراو¿ں کے لیے ہوتی ہے۔



رمیش بدھوڑی کا پرینکا گاندھی سے متعلق شرمناک بیان خواتین کے خلاف بی جے پی کی مجموعی سوچ کو ظاہر کرتا ہے: اجے ماکن

 







نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے کالکاجی سے بی جے پی کے امیدوار رمیش بدھوڑی کے کانگریس کی رکنِ پارلیمنٹ پرینکا گاندھی پر قابل اعتراض بیان پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ اس بیان پر کانگریس کے سینئر رہنما اجے ماکن نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ قابل اعتراض ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، جو بی جے پی میں گہرائی تک سرایت کر چکی ہے۔


اجے ماکن نے کہا کہ رمیش بدھوڑی کا یہ بیان نہ صرف شرمناک بلکہ خواتین کے خلاف بی جے پی کی مجموعی سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی خواتین رہنما، وزیرِ اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے صدر جے پی نڈا اور خواتین و اطفال ترقی کی وزیر کو ایسے بیانات پر وضاحت دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پارٹی کی قیادت ہی ایسی ذہنیت رکھتی ہو، تو باقی ارکان سے کیا امید کی جا سکتی ہے؟


اجے ماکن نے مزید کہا، ”یہ صرف رمیش بدھوڑی کا انفرادی بیان نہیں بلکہ بی جے پی کی خواتین کے تئیں احترام کی کمی کا مظہر ہے۔ ایسے بیانات اور زبان کے استعمال پر سخت کارروائی ہونی چاہیے لیکن بی جے پی اس کے برعکس ایسے رویوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔“


انہوں نے کانگریس کی جانب سے مطالبہ کیا کہ بی جے پی کو اس بیان کی مذمت کرنی چاہیے اور عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔ کانگریس کے دیگر رہنما بھی پہلے رمیش بدھوڑی کے بیانات پر اسی قسم کے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔


کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت کی خاموشی اس بات کا مزید ثبوت ہے کہ خواتین کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال ان کی پارٹی کی سوچ کا حصہ ہے۔ اجے ماکن نے عوام پر زور دیا کہ وہ ایسے بیانات کے خلاف آواز اٹھائیں تاکہ سیاست میں شائستگی اور خواتین کے لیے احترام کا فروغ ہو سکے۔


کانگریس کی رہنما سپریا شرنیت نے بدھوڑی کے بیان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ یہ نہ صرف شرمناک ہے بلکہ خواتین کے بارے میں ان کی گھٹیا ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیان بی جے پی کی سوچ کو بے نقاب کرتا ہے، جو ہمیشہ خواتین کی عزت و وقار کو پامال کرتی ہے۔ سپریا نے مزید کہا کہ بدھوڑی نے پہلے بھی اپنے ساتھی ارکان پارلیمنٹ کے بارے میں غلیظ زبان استعمال کی تھی، مگر ان پر کبھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔



سپریا شرنیت نے مزید کہا کہ بی جے پی کی خواتین رہنماو¿ں کو اس طرح کے بیانات کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ جے پی نڈا اور وزیرِ اعظم نریندر مودی سے اس پر ردعمل دینے کی درخواست کی۔ کانگریس نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی اپنے رہنما کے اس گھٹیا بیان پر معافی مانگے۔


کانگریس کے ایک اور رہنما پون کھیڑا نے بھی بی جے پی کے رہنما پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بدھوڑی کا یہ بیان ان کی گھٹیا ذہنیت اور آر ایس ایس کے اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔ کھیڑا نے کہا کہ یہ بیان خواتین کے خلاف نفرت کا مظاہرہ ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی کس حد تک خواتین کے تئیں اپنی ناپاک سوچ رکھتی ہے۔


واضح رہے کہ کالکاجی سے بی جے پی امیدوار رمیش بدھوڑی نے کانگریس کی رکنِ پارلیمنٹ پرینکا گاندھی کے بارے میں قابل اعتراض بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو وہ کالکاجی کی تمام سڑکوں کو ’پرینکا گاندھی کے گالوں‘ جیسا بنا دیں گے۔


اس بیان پر جب بدھوڑی کو چہار سو سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو انہوں نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا اور اگر ان کے الفاظ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کا بیان سیاسی تناظر میں تھا اور کسی کی ذاتی توہین مقصود نہیں تھی۔





جن نائک کرپوری جینتی دھوم دھام سے منائی جائے گی! رام ناتھ ساہنی

 



 بہار حکومت کو پرشانت جی کے مطالبات کو ماننا ہوگا شاہد اطہر 




 دربھنگہ:- 24 جنوری 2024 کو جن نائک کرپوری ٹھاکر کے یوم پیدائش  کو لیکر سنیت کمار کی قیادت میں جن سوراج پارٹی کے اراکین کی طرف سے دربھنگہ ضلع کے بلاک میں کرپوری سنواد پروگرام کے تحت ایک پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں آج سنگھواڑہ بلاک کے لوریکا اور لال پور چوک میں بلاک صدر رام ناتھ ساہنی کی صدارت میں پروگرام منعقد کیے گئے۔ جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کیوٹی اسمبلی کے سنھواڑہ بلاک کے سینکڑوں انتہائی پسماندہ ذات کے لوگ پٹنہ کے ملر ہائی اسکول گراؤنڈ میں جانے کا پروگرام ترتیب دیں گے۔ رام ناتھ ساہنی نے کہا کہ آج سے ہم لوگ سنگھواڑہ بلاک کے تمام پنچایت و گاؤں کے لوگوں سے مل کر کرپوری جی کے پیغام کو پھیلانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور پرشانت کشور جی کے فیصلے پر لوگوں کو پٹنہ جانے کے لیے بھی کہہ رہے ہیں۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ایڈوکیٹ شاہد اطہر نے کہا کہ پرشانت کشور جی کے امرن انشن کی وجہ سے کام تھوڑی سست رفتاری سے ضرور ہو رہا ہے لیکن بہار حکومت کو بی پی ایس سی کے امتحان کو منسوخ کرنے کا اعلان کرنا ہی پڑے گا اور پرشانت جی کے آمرن انشن کو  فتح حاصل ہو کر ہی رہیگا- اگر نتیش حکومت پرشانت جی کے مطالبات کو نہیں مانتی ہے اور پرشانت جی کی صحت کو لے کر کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو لوگوں کا سیلاب پٹنہ جائے گا اور وزیر اعلیٰ کو سکون سے آرام کرنے نہیں دیں گے۔  پروگرام میں رام جی ساہنی، نردیش ساہنی، لال بابو ساہنی، سدھیر چودھری، انل ساہنی شمشاد نور و شمشاد ناجمی وغیرہ کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

ڈاکٹر سنیل کمار سنہا: صحت کی خدمات میں بہترین کارکردگی کے لئے پرعزم

 






پٹنہ، پریس ریلیز۔ 

نان کمیونیکیبل ڈیزیز آفیسر سیتامڑھی اور ماہر سرجن ڈاکٹر سنیل کمار سنہا نے فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت نس بندی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے اور اس شعبے میں بہترین کام کرنے پر انہیں وقتا فوقتا ریاستی اور ڈویژن کی سطح پر اعزازات سے بھی نوازا جاتا ہے۔ ڈاکٹر سنیل کمار سنہا کو سال 2020 اور 2022 میں ڈویژنل سطح پر دو بار نس بندی میں ان کے شاندار کام کے لئے اعزاز سے نوازا جا چکا ہے اور 2023 اور 2024 میں ریاستی سطح پر اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں یعنی 2020 میں 1780 (یہ معلوم ہے کہ 2020 میں کووڈ کے دور میں بھی ڈاکٹر سنیل کمار سنہا نے تمام پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے عمدہ کام کیا تھا)۔۲۰۲۱، ۲۱۰۷ میں (اس سال بھی، کووڈ کے خوفناک دور میں بھی، ڈاکٹر سنیل کمار سنہا نے نس بندی کی تعداد کو کم نہیں ہونے دیا، حالانکہ وہ خود کووڈ سے متاثر ہوئے اور انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا، پھر بھی انہوں نے تمام پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے ایک عمدہ کام کیا)۔ 2022 میں 2263، 2023 میں 2812 اور 2024 میں 3184 نس بندی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر سنیل کمار سنہا کا کہنا ہے کہ نس بندی آبادی پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے اور بڑھتی ہوئی آبادی کو کم کرتی ہے اور ایک خوش حال اور صحت مند خاندان کی طرف لے جاتی ہے، غربت بھی کم ہوتی ہے، اور لوگوں کو اچھی تعلیم، خوراک، لباس، رہائش اور اچھی صحت کی سہولیات ملتی ہیں۔ آبادی پر قابو پانے سے نہ صرف لوگوں کو سہولت ملتی ہے بلکہ یہ لوگوں کو فوائد ہمارا ملک بھی آگے بڑھتا ہے اور ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر ہوتی ہے۔ ڈاکٹر سنیل کمار سنہا کے ذریعہ وقتا فوقتا غیر متعدی بیماریوں کے لئے بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے ، جس میں لوگوں کو بلڈ پریشر ، ذیابیطس ، کینسر اور تمباکو سے متعلق مادوں وغیرہ کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر سنیل کمار سنہا کا کہنا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے تمام شہریوں کو چاہیے کہ وہ وقتا فوقتا اپنے قریبی اسپتالوں میں جائیں اور چیک اپ کروائیں اور اپنی روزمرہ کی طرز زندگی میں تبدیلیاں لاکر لوگ اپنی خوراک کو بہتر بنا کر سنگین بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر سنیل کمار سنہا تمباکو فری یوتھ مہم 2.0 کے تحت ایک مہم بھی چلا رہے ہیں جس میں وہ وضاحت کرتے ہیں کہ آج کی نوجوان نسل کو منشیات کے استعمال سے بچانا ہے اور ایک صحت مند معاشرے اور ملک کی تعمیر کرنی ہے۔ اس کے لیے وقتا فوقتا پروگرام منعقد کیے جاتے رہے ہیں اور ہسپتالوں، اسکولوں، سرکاری دفاتر کے 100 گز کے اندر تمباکو کی مصنوعات استعمال اور فروخت کرنے والے افراد پر جرمانے اور جرمانے بھی عائد کیے جاتے ہیں۔ اور انہیں مستقبل میں ایسا نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے اور تمباکو کی مصنوعات کا استعمال نہ کرنے کا عہد بھی دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ 2020 میں سیتامڑھی ضلع کو تمباکو سے پاک ضلع قرار دیا گیا تھا، اب ضلع کو تمباکو سے پاک بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ڈاکٹر سنیل کمار سنہا اور ان کی فیملی بھی سماجی کاموں میں سرگرم ہے، ڈاکٹر سنیل کمار سنہا اور ان کی فیملی وقتا فوقتا خون کا عطیہ دیتی رہتی ہے۔

ڈاکٹر سنیل کمار سنہا نے 37 بار، ان کی اہلیہ ڈاکٹر رجنی سنہا نے 17 بار اور ان کی بیٹی نے 2 بار خون کا عطیہ دیا ہے۔ سال 2024 میں سمپورنا ابھیان کے تحت انہیں ضلع افسر جناب رچی پانڈے (آئی اے ایس) نے بیرگانیا بلاک میں جنگی بنیادوں پر بہترین کام کرنے پر اعزاز سے نوازا ہے اور تمباکو فری یوتھ مہم 2.0 کے تحت بہترین کام کرنے پر ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جناب منوج کمار تیواری (آئی پی ایس) نے انہیں اعزاز سے نوازا ہے۔